WASA Hafizabad

WASA Hafizabad Government Office

🇵🇰  اگست 14  | یومِ آزادی مبارک 🇵🇰وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت• منیجنگ ڈائریکٹر واسا حافظ آباد ب...
14/08/2026

🇵🇰 اگست 14 | یومِ آزادی مبارک 🇵🇰

وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت

• منیجنگ ڈائریکٹر واسا حافظ آباد بلال فیروز جوئیہ نے بارش کے بعد شہر کے مختلف علاقوں اور ڈسپوزل اسٹیشنز کا دورہ کیا۔

• ایم ڈی واسا نے مختلف مقامات پر جاری نکاسیٔ آب اور سینیٹیشن آپریشنز کا جائزہ لیا اور فیلڈ اسٹاف کی کارکردگی کو چیک کیا۔

• بارش کے دوران اور بارش کے بعد واسا حافظ آباد کی آپریشن ٹیمیں شہریوں کو بروقت ریلیف فراہم کرنے کے لیے مسلسل فیلڈ میں موجود رہیں۔

• ڈسپوزل اسٹیشنز پر پمپس اور نکاسیٔ آب کے نظام کی کارکردگی کا بھی معائنہ کیا گیا تاکہ بارشی پانی کی فوری نکاسی کو یقینی بنایا جا سکے۔

• ایم ڈی واسا نے افسران اور فیلڈ اسٹاف کو ہدایت کی کہ شہریوں کو نکاسیٔ آب کے حوالے سے ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے اور کسی بھی شکایت پر فوری کارروائی کی جائے۔

• یومِ آزادی کے اس مبارک دن پر بھی واسا حافظ آباد شہریوں کی خدمت میں مسلسل مصروفِ عمل ہے۔

• واسا حافظ آباد کا عزم ہے کہ حافظ آباد شہر کو صاف ستھرا رکھنے اور شہریوں کو بہتر نکاسیٔ آب کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے آپریشنز بلا تعطل جاری رکھے جائیں گے۔

🇵🇰 Happy Independence Day!
🇵🇰 Pakistan Zindabad!

WATER AND SANITATION AGENCY HAFIZABAD

🇵🇰  اگست 14 | یومِ آزادی مبارک  🇵🇰• منیجنگ ڈائریکٹر واسا حافظ آباد بلال فیروز جوئیہ کی ہدایات پر واسا حافظ آباد کا آپریش...
14/08/2026

🇵🇰 اگست 14 | یومِ آزادی مبارک 🇵🇰

• منیجنگ ڈائریکٹر واسا حافظ آباد بلال فیروز جوئیہ کی ہدایات پر واسا حافظ آباد کا آپریشن اسٹاف بارش شروع ہوتے ہی فیلڈ میں موجود ہے۔

• شہریوں کو نکاسیٔ آب کی بروقت سہولت فراہم کرنے کے لیے سینیٹیشن آپریشنز فوری طور پر شروع کر دیے گئے ہیں۔

• واسا کی ٹیمیں مختلف علاقوں میں سیوریج لائنوں، مین ہولز اور نکاسیٔ آب کے نظام کی مسلسل نگرانی اور صفائی کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔

• آپریشن کا مقصد یومِ آزادی کے اس بابرکت اور خوشی کے موقع پر شہر حافظ آباد کو صاف ستھرا اور شہریوں کے لیے محفوظ رکھنا ہے۔

• بارش رکنے کے فوراً بعد ان شاء اللہ واسا حافظ آباد کی ٹیمیں مزید تیزی سے نکاسیٔ آب کا عمل مکمل کرتے ہوئے شہر کو کلیئر کر دیں گی۔

• شہریوں سے اپیل ہے کہ بارش کے دوران سیوریج لائنوں اور مین ہولز میں کوڑا کرکٹ، شاپنگ بیگز اور دیگر اشیاء نہ پھینکیں تاکہ نکاسیٔ آب کا نظام مؤثر انداز میں کام کرتا رہے۔

🇵🇰 Happy Independence Day!
Pakistan Zindabad! 🇵🇰

WATER AND SANITATION AGENCY HAFIZABAD

14/08/2026
13/08/2026
ایم ڈی واسا حافظ آباد کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ، سیوریج لائنوں کی صفائی کا معائنہحافظ آباد: مینیجنگ ڈائریکٹر واسا ح...
11/08/2026

ایم ڈی واسا حافظ آباد کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ، سیوریج لائنوں کی صفائی کا معائنہ

حافظ آباد: مینیجنگ ڈائریکٹر واسا حافظ آباد بلال فیروز جوئیہ نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور سیوریج لائنوں کی ڈی سلٹنگ (صفائی) آپریشن کا موقع پر معائنہ کیا۔

اس موقع پر ایم ڈی واسا نے متعلقہ افسران اور آپریشن ٹیم کو ہدایت کی کہ شہر بھر میں سیوریج لائنوں، مین ہولز اور ڈرینج سسٹم کی صفائی کا عمل مزید تیز کیا جائے تاکہ شہریوں کو نکاسیٔ آب کے حوالے سے کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ ڈی سلٹنگ آپریشن کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے اور حساس مقامات پر خصوصی توجہ دی جائے۔

مینیجنگ ڈائریکٹر واسا بلال فیروز جوئیہ نے کہا کہ شہریوں کو بہتر اور مؤثر نکاسیٔ آب کی سہولیات کی فراہمی واسا کی اولین ترجیح ہے، جبکہ شہر میں سیوریج سسٹم کی بہتری کے لیے فیلڈ آپریشنز مسلسل جاری رہیں گے۔

واسا حافظ آباد — صاف شہر، بہتر نکاسیٔ آب

واسا حافظ آباد — عوام کی خدمت میں ہمہ وقت کوشاںسیوریج سے متعلق شکایاتشہر میں سیوریج لائن، بند مین ہول، گندا پانی کھڑا ہو...
10/08/2026

واسا حافظ آباد — عوام کی خدمت میں ہمہ وقت کوشاں

سیوریج سے متعلق شکایات
شہر میں سیوریج لائن، بند مین ہول، گندا پانی کھڑا ہونے، یا نکاسیٔ آب سے متعلق کسی بھی مسئلے کی صورت میں درج ذیل نمبروں پر اپنی شکایت درج کروائیں:

📞 رابطہ نمبرز:
• 0300 9501334
• 1334

براہِ کرم شکایت درج کرواتے وقت اپنا نام، مکمل پتہ اور مسئلے کی نوعیت واضح طور پر بتائیں تاکہ بروقت کارروائی کی جا سکے۔

حافظ آباد شہر میں مین ہولز کی ڈی سلٹنگ کا کام جاریمینجنگ ڈائریکٹر واسا حافظ آباد بلال فیروز جوئیہ کی ہدایات پر واسا حافظ...
08/08/2026

حافظ آباد شہر میں مین ہولز کی ڈی سلٹنگ کا کام جاری

مینجنگ ڈائریکٹر واسا حافظ آباد بلال فیروز جوئیہ کی ہدایات پر واسا حافظ آباد کی آپریشن ٹیم کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں مین ہولز کی ڈی سلٹنگ کا کام مسلسل جاری ہے۔

🔹 مین ہولز سے گاد اور مٹی کی صفائی
🔹 سیوریج لائنوں کی روانی کو بہتر بنانا
🔹 نکاسیٔ آب کے نظام کو مؤثر بنانا
🔹 شہریوں کو بہتر اور بروقت سہولیات کی فراہمی

واسا حافظ آباد کی آپریشن ٹیم شہریوں کو نکاسیٔ آب کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے دن رات فیلڈ میں متحرک ہے۔

حافظ آباد کی صفائی اور نکاسیٔ آب ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

Address

Near Shell Pump Gujranwala Bypass Hafizabad
Hafizabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when WASA Hafizabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share