ELITE Police FORCE Hafizabad

ELITE Police FORCE Hafizabad My page about elite police force hafizabad .

کہتے ہیں تصویریں خود بولتی ہیں.... مگر کچھ تصویریں دل کی زبان بھی سمجھا دیتی ہیں۔.!آج اس تصویر میں جو مسکراہٹ نظر آ رہی ...
02/08/2026

کہتے ہیں تصویریں خود بولتی ہیں.... مگر کچھ تصویریں دل کی زبان بھی سمجھا دیتی ہیں۔.!
آج اس تصویر میں جو مسکراہٹ نظر آ رہی ہے، وہ صرف ایک ڈونر کی نہیں،
یہ اس انسان کی مسکراہٹ ہے جس نے کسی ماں کی امید کو ٹوٹنے نہیں دیا!
یہ کہانی ہے دو سالہ حمدان کی جو کہ انیمیا کا مریض ہے۔
اس کے ننھے جسم کو زندہ رہنے، مسکرانے اور بچپن کی شرارتیں کرنے کے لیے خون کی اشد ضرورت تھی۔
ایک طرف ماں کی آنکھوں میں اپنے بیٹے کے لیے بے شمار خواب تھے۔
وہ چاہتی تھی کہ اس کا لختِ جگر بڑا ہو، کامیاب ہو، اور زندگی کی ہر خوشی دیکھے۔
مگر اس لمحے اس کی سب سے بڑی خواہش صرف ایک تھی... حمدان کو بروقت خون مل جائے۔

ایسے نازک وقت میں پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے ورچوئل بلڈ بینک پر کی گئی ایک کال نے امید کی نئی کرن جگا دی۔
چند ہی لمحوں میں ایک حافظ آباد ایلیٹ فورس کے نو جوان سید مختار حسین شاہ بلڈ ڈونر سے رابطہ ہوا، اور وہ بنا کسی ذاتی غرض کے صرف ایک انسان کی جان بچانے کے لیے پہنچ گئے۔ایلیٹ فورس ہمیشہ سے اپ کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار -

اگر آپ بھی کسی کی امید بننا چاہتے ہیں،
تو 15 پر کال کریں، 4 دبائیں، اور خود کو بطور بلڈ ڈونر رجسٹر کروائیں۔

Force Police # Hafizabad

یڈیشنل آئی جی ایلیٹ پنجاب خرم شکور کی ایلیٹ ہیڈکوارٹر آمد، ایلیٹ پولیس فورس کے افسران سے تعارفی میٹنگ کیمیٹنگ میں ایس ای...
03/05/2026

یڈیشنل آئی جی ایلیٹ پنجاب خرم شکور کی ایلیٹ ہیڈکوارٹر آمد، ایلیٹ پولیس فورس کے افسران سے تعارفی میٹنگ کی
میٹنگ میں ایس ایس پی مانیٹرنگ ایلیٹ آغا رمضان، ایس پی ہیڈکوارٹرز ایلیٹ عائشہ بٹ سمیت دیگر افسران کی شرکت۔ ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ خرم شکور نے بریفنگ لی اور احکامات جاری کئے۔ بعد ازاں کمانڈنٹ ایلیٹ پولیس ٹریننگ سکول کرنل سلمان خالد کے ہمراہ ایلیٹ پولیس ٹریننگ سکول کا دورہ کیا اور تربیتی انتظامات کا جائزہ لیا۔
ایلیٹ پولیس پنجاب بہادر جوانوں کی فورس ہے جن کی قربانیاں اس دھرتی کیلئے ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ ایلیٹ پولیس کے بہادر جوان اپنے فرائض یونہی جوانمردی اور بہادری سے سر انجام دیتے رہیں۔ ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ پنجاب خرم شکور

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف ایلیٹ پولیس فورس وقار عباسی صاحب  اپنی شاندار اور قابلِ فخر سروس مکمل کرنے کے بعد ریٹائر ہو گئے۔...
20/04/2026

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف ایلیٹ پولیس فورس وقار عباسی صاحب اپنی شاندار اور قابلِ فخر سروس مکمل کرنے کے بعد ریٹائر ہو گئے۔ انہوں نے بطور سربراہ ایلیٹ ہیڈکوارٹر اپنی ذمہ داریاں نہایت ایمانداری، خلوص اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ نبھائیں۔

Address

ELITE POLICE FORCE
Hafizabad
0429200603

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ELITE Police FORCE Hafizabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to ELITE Police FORCE Hafizabad:

Shortcuts

Share