19/11/2025
#اپڈیٹ
#ہجیرہ
#سوگوار
💔 انا للہ وانا الیہ راجعون 💔
انتہائی دکھ اور افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دی جا رہی ہے کہ یونین کونسل رکڑ کے گاؤں رکڑ چوکی سے تعلق رکھنے والے جذبہ خدمت ٹرسٹ شعبہ مالیات کے سربراہ، نفیس، ہمدرد، دیانت دار، انصاف پسند، پیکر اخلاق، مثبت سوچ رکھنے والے، انمول ہیرا، بہترین سیاسی و سماجی شخصیت اور مردِ قلندر محترم ڈاکٹر یوسف صاحب* آج ہم سب کو آہوں اور سسکیوں میں سوگوار چھوڑ کر سفرِ آخرت کی طرف روانہ ہو گئے۔
ان کے انتقال سے رکڑ چوکی کی تاریخ کا ایک سنہرا باب ہمیشہ کے لیے بند ہو گیا۔ ڈاکٹر یوسف صاحب کا جانا ایسا خلا چھوڑ گیا ہے جو صدیوں میں بھی پُر نہیں ہو سکتا۔ وہ صرف ایک ڈاکٹر نہیں تھے بلکہ ایک نیک دل، مخلص، سادہ مزاج، ایماندار اور انسانیت کے سچے خادم تھے۔ ان کی زندگی اخلاق، کردار اور خدمت کا ایک روشن نمونہ تھی۔
مردِ قلندر کا دنیا سے چلے جانا پورے علاقے کے لیے ایک بڑا صدمہ ہے۔ یہ گھڑی اہلِ خانہ، پسماندگان اور اہلیانِ چوکی کے لیے نہایت آزمائش کی ہے۔ ہم اس غم میں برابر کے شریک ہیں۔
دعا ہے کہ اللہ کریم ان کی کامل مغفرت فرمائے، اپنی رحمت کے سائے میں جگہ دے، ان کی خطاؤں سے درگزر فرمائے، اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
اللہ تعالیٰ سوگوار خاندان کو صبر اور حوصلہ نصیب فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔
تمام احباب سے گزارش ہے کہ ڈاکٹر یوسف صاحب کے لیے فاتحہ خوانی اور خصوصی دعا کریں۔
💔 انا للہ وانا الیہ راجعون 💔