13/02/2026
ضلع ہنگو میں نئے تعینات ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر و ڈپٹی کمانڈنٹ لیویز فورس سید احسان علی شاہ ایک تجربہ کار، باصلاحیت اور متحرک افسر ہیں، جو اپنی پیشہ ورانہ مہارت، دیانتداری اور بہترین انتظامی صلاحیتوں کی بدولت سرکاری حلقوں اور عوام میں نیک نامی رکھتے ہیں۔
موصوف اس سے قبل صوبہ خیبر پختونخوا کے مختلف اہم اضلاع میں کلیدی عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں، جن میں:
• اسسٹنٹ کمشنر، لوئر اورکزئی
• ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر، ٹل
• ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سٹی، پشاور
• ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کینٹ، پشاور
• ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر صدر، پشاور
اپنی مختلف تعیناتیوں کے دوران انہوں نے ریونیو امور کی بہتری، امن و امان کے قیام، تجاوزات کے خاتمے اور عوامی مسائل کے بروقت حل میں مؤثر اور نمایاں کردار ادا کیا۔ ان کی قیادت میں انتظامی امور میں شفافیت اور کارکردگی کو فروغ ملا، جبکہ عوامی خدمت کو اولین ترجیح دی گئی۔
امید کی جاتی ہے کہ ضلع ہنگو میں بھی ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں اور عوام دوست رویہ انتظامی نظام کو مزید مضبوط اور مؤثر بنانے میں معاون ثابت ہوں گے