21/08/2026
پریس ریلیز ضلع اورکزئی
اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوامی مسائل کے حل کے لیے اقدامات
ڈپٹی کمشنر اورکزئی جناب یوسف علی نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت قبائلی مشران، عمائدین اور سائلین سے ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر انہوں نے عوامی مسائل اور شکایات غور سے سنیں اور متعلقہ حکام کو فوری کارروائی اور مسائل کے بروقت حل کی ہدایت کی۔
ڈپٹی کمشنر نے سائلین کو یقین دہانی کرائی کہ عوامی مسائل کے حل اور سرکاری خدمات کی مؤثر فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
Commissioner Kohat Division, Kohat
PMRU Khyber Pakhtunkhwa