12/08/2026
کوہاٹ میں لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کا اعلان
📢 اہم اعلان برائے شہریانِ کوہاٹ
کوہاٹ: محمدزئی سمیت ہنگو روڈ سے ملحقہ علاقوں میں بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ کے خلاف علاقہ مشران نے احتجاج کا اعلان کر دیا۔
اعلان کے مطابق کل صبح 10 بجے مین چوک محمدزئی، کوہاٹ ہنگو روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کیا جائے گا۔
علاقہ مشران نے شہریوں سے غیر ضروری سفر سے گریز اور متبادل راستہ اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔
مشران نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں جاری لوڈشیڈنگ کے مسئلے کا فوری اور مستقل حل نکالا جائے۔
#کوہاٹ #محمدزئی #لوڈشیڈنگ #احتجاج