02/09/2026
*ڈی پی او ہنگو طارق حبیب خان کا پٹ دربند، پیرانو دربند اور غلمینہ چیک پوسٹ کا دورہ، علاقہ عوام کو بہتر سہولیات اور مؤثر پولیسنگ کی فراہمی کے لیے نئے تھانے کی تعمیر کے سلسلے میں موزوں جگہ کا معائنہ*
ڈی پی او ہنگو طارق حبیب خان نے حساس علاقوں میں امن و امان کی صورتحال اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے پٹ دربند، پیرانو دربند اور غلمینہ چیک پوسٹ کا تفصیلی دورہ کیا۔
اس موقع پر علاقہ عوام کو بہتر پولیس سہولیات کی فراہمی، مؤثر پولیسنگ اور دیرپا امن کے قیام کے لیے نئے تھانے کی تعمیر کے سلسلے میں موزوں جگہ کا معائنہ کیا گیا۔ ڈی پی او ہنگو نے مجوزہ مقام کا جائزہ لیتے ہوئے علاقے کی ضروریات اور پولیسنگ کے تقاضوں کو مدنظر رکھا۔
ڈی پی او طارق حبیب خان کا کہنا ہے کہ عوام کو ان کی دہلیز پر بہتر پولیس سہولیات کی فراہمی اور حساس علاقوں میں امن و امان کا قیام پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
نئے تھانے کا قیام علاقے میں پولیس کی رسائی، سیکیورٹی اور عوامی خدمت کے نظام کو مزید مؤثر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔