14/08/2026
پولیس ٹریننگ کالج ہنگو میں ہیوی ویپن ٹریننگ سیشن کا انعقاد، 12.7، اے جی ایل اور آر پی جی 7 کے کامیاب فائر
جناب شوکت عباس، کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج ہنگو کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں، موجودہ سیکیورٹی چیلنجز کے پیش نظر جوانوں کو جدید اور ہیوی ہتھیاروں پر مہارت دلوانا وقت کی اہم ضرورت ہے، تاکہ وہ ہر قسم کے دہشت گردانہ حملے کا موثر جواب دے سکیں۔
اسی سلسلے میں پولیس ٹریننگ کالج ہنگو میں جاری ایک ہفتہ پر مشتمل ہیوی ویپن ٹریننگ سیشن کے تحت آج پریکٹس فائرنگ کا انعقاد کیا گیا۔
ٹریننگ سیشن میں صوبہ بھر کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے جوانوں اور افسران نے شرکت کی۔ شرکاء کو جدید ہیوی ہتھیاروں کے استعمال، ان کی خصوصیات اور آپریشنل طریقہ کار پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر جوانوں اور افسران سے *12.7 ہیوی مشین گن، آٹومیٹک گرینیڈ لانچر (AGL) اور آر پی جی 7* کے کامیاب فائر کروائے گئے۔
اس موقع پر جناب طارق عمر ایس پی ایڈمن اور جناب جان عالم خان ڈی ایس پی سیکیورٹی نے بھی فائرنگ رینج کا معائنہ کیا اور پریکٹس فائر میں حصہ لیا۔
آخر میں اضلاع سے آئے ہوئے جوانوں اور افسران نے کمانڈنٹ پی ٹی سی ہنگو کے اس پروفیشنل وژن کو سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ سیکھے گئے ہنر کو فیلڈ میں بھرپور طریقے سے بروئے کار لائیں گے۔