All Government Employees Coordination Council Haripur

All Government Employees Coordination Council Haripur آل گورنمنٹ ایمپلائز کوآرڈینیشن کونسل ہری پور

ایپکا ضلع ہری پور کے صدر اختر نواز خان کی ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر ہری پور میاں سیار سے ملاقات۔  انھوں نے کہا کہ میاں سیار گز...
20/08/2026

ایپکا ضلع ہری پور کے صدر اختر نواز خان کی ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر ہری پور میاں سیار سے ملاقات۔ انھوں نے کہا کہ میاں سیار گزشتہ دو سال سے اکاؤنٹ آفس کا کم سٹاف ہونے کے باوجود بطریق احسن دفتری امور کو چلا رہے ہیں اور گزشتہ جون کی طرح اس جون میں بھی تمام محکمہ جات کے بلز اور دیگر کام بروقت کرکے ایک مثال قائم کردی۔ ہم امید کرتے ہیں کہ نو تعینات سئنیر ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر اسد علی شاہ صاحب بھی انکے ساتھ مل کر بہترین انداز میں دفتری امور سر انجام دیں گے جس سے ملازمین کو فائیدہ ہوگا۔
انھوں نے مزید کہا کہ اکاؤنٹ آفس ہری پور کا تمام عملہ انتہائی جانفشانی سے دن رات کام کرکے اپنے دفتری امور بہترین انداز میں جلاتا ہے جس پر ایپکا ضلع ہری پور انکو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ اس موقع پر صدر آڈٹ اینڈ اکاونٹس عارف خان اور ایگزیکٹو ممبر ایپکا سہیل افضل بھی موجود تھے۔

صدر ایپکا ضلع ہری پور اختر نواز خان ایجوکیشن ڈائریکٹریٹ پشاور میں جعفر منصور عباسی کو ڈائریکٹر ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایج...
23/07/2026

صدر ایپکا ضلع ہری پور اختر نواز خان ایجوکیشن ڈائریکٹریٹ پشاور میں جعفر منصور عباسی کو ڈائریکٹر ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبرپختونخوا تعیناتی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے۔

16/07/2026
پرنسپل محترمہ نصرت بشارت صاحبہ اور پرنسپل محترمہ سعدیہ ریاض صاحبہ کی مثالی قیادت کو خراجِ تحسینڈپٹی کمشنر ہری پور کی جان...
08/07/2026

پرنسپل محترمہ نصرت بشارت صاحبہ اور پرنسپل محترمہ سعدیہ ریاض صاحبہ کی مثالی قیادت کو خراجِ تحسین
ڈپٹی کمشنر ہری پور کی جانب سے دونوں گرلز ہائیر سیکنڈری سکولوں کو شاندار کارکردگی پر نو لاکھ روپے کے نقد انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔
ڈپٹی کمشنر ہری پور نے تعلیمی میدان میں شاندار کارکردگی، بہترین نظم و نسق، طالبات کی ہمہ جہت تربیت اور ادارہ جاتی بہتری کے اعتراف میں گرلز ہائیر سیکنڈری سکولوں کی پرنسپلز محترمہ نصرت بشارت اور محترمہ سعدیہ ریاض کی مثالی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ اس موقع پر دونوں اداروں کو مجموعی طور پر نو لاکھ روپے کے نقد انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔ مانیٹرنگ انڈیکیٹرز کی رپورٹنگ کے نتائج کے مطابق پورے صوبہ خیبرپختونخوا میں سکولوں کی رینکنگ کے دوران یہ دونوں سکولز ٹاپ پرفارمنس میں رہے۔

گرلز ہائیر سیکنڈری سکول بیڑ نے مسلسل آٹھ سال تک بورڈ میں 100 فیصد رزلٹ دے کر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ بھی پیش کیا ہے، جو ادارے کی مثالی قیادت، اساتذہ کی محنت، طالبات کی لگن اور بہترین تعلیمی ماحول کا واضح ثبوت ہے۔ یہ کامیابی نہ صرف قابلِ فخر ہے بلکہ دیگر تعلیمی اداروں کے لیے بھی ایک روشن مثال ہے۔مزید برآں، گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول بیڑ اور گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول نلہ سوہا کی طالبات ہر سال بورڈ امتحانات میں نمایاں پوزیشنیں اور اعلیٰ نتائج حاصل کرنے کی بدولت خیبر پختونخوا استوری پروگرام کے تحت لاکھوں روپے کی وظائف (Scholarships) حاصل کرتی رہی ہیں۔ یہ کامیابیاں دونوں اداروں میں معیاری تدریس، مؤثر تعلیمی منصوبہ بندی، اساتذہ کی انتھک محنت اور پرنسپلز کی مثالی قیادت کا منہ بولتا ثبوت ہیں، جنہوں نے طالبات کو اعلیٰ تعلیمی کامیابیوں کی نئی منزلوں سے روشناس کروایا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تعلیم کسی بھی معاشرے کی ترقی، خوشحالی اور روشن مستقبل کی بنیاد ہے، اور اس بنیاد کو مضبوط بنانے میں اساتذہ، انتظامی قیادت اور تعلیمی افسران کا کردار انتہائی اہم ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ نصرت بشارت، محترمہ سعدیہ ریاض نے اپنی محنت، لگن، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور ٹیم ورک کے ذریعے اپنے اپنے اداروں کو نمایاں مقام دلایا ہے، جو قابلِ ستائش ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان تعلیمی رہنماؤں نے نہ صرف تعلیمی معیار کو بہتر بنایا بلکہ طالبات کی کردار سازی، ہم نصابی سرگرمیوں، حاضری، نظم و ضبط اور ادارہ جاتی ماحول کی بہتری پر بھی خصوصی توجہ دی، جس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس طرح کی حوصلہ افزائی دیگر تعلیمی اداروں کے لیے بھی مثال بنے گی اور وہ بھی بہتر کارکردگی کے لیے مزید محنت کریں گے۔

اس موقع پر تعلیمی حلقوں، اساتذہ، طالبات اور شرکاء نے ڈپٹی کمشنر کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے نہ صرف اساتذہ اور تعلیمی افسران کی حوصلہ افزائی ہوگی بلکہ تعلیمی اداروں میں مثبت مقابلے، بہتری اور معیارِ تعلیم کے فروغ کو بھی تقویت ملے گی۔ شرکاء نے دونوں پرنسپلز اور ڈی ای او فیمیل شگفتہ جبین کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت نے اداروں میں ایک نئی روح پھونک دی ہے۔

تقریب کے اختتام پر دونوں پرنسپلز اور ڈی ای او فیمیل شگفتہ جبین کو تعریفی اسناد پیش کی گئیں جبکہ نقد انعامات بھی دیئے گئے۔ اس موقع پر شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ تعلیم کے فروغ، طالبات کے روشن مستقبل اور تعلیمی اداروں کی مزید بہتری کے لیے اپنی کوششیں مزید تیز کریں گے۔یہ اعزازات حکومتِ خیبر پختونخوا کے صوبائی ٹیچرز انسینٹو پروگرام کے تحت دیئے گئے، جس میں ضلع ہری پور نے مجموعی طور پر صوبہ بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول بیڑ اور گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول نلہ سوہا نے اپنی اپنی کیٹیگریز میں ضلعی سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اس شاندار کامیابی کے اعتراف میں ڈپٹی کمشنر ہری پور جناب اصلاح الدین نے ایک پروقار تقریب میں دونوں اداروں کی پرنسپلز، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (زنانہ) اور اساتذہ میں تعریفی اسناد تقسیم کیں، جبکہ حکومتِ خیبر پختونخوا کی جانب سے مجموعی طور پر نو لاکھ روپے کے نقد انعامات بھی دیے گئے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جناب اصلاح الدین نے محکمۂ تعلیم کی پوری ٹیم کی محنت، لگن اور مثالی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اسے ضلع ہری پور کے لیے ایک قابلِ فخر کامیابی قرار دیا۔

ضلع ہری پور کی تمام سرکاری ملازمین کے نمائندہ وفد نے سابق صوبائی وزیر یوسف ایوب خان  سے ملاقات کی۔ ملاقات کے  دوران گورن...
28/06/2026

ضلع ہری پور کی تمام سرکاری ملازمین کے نمائندہ وفد نے سابق صوبائی وزیر یوسف ایوب خان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کوٹ نجیب اللہ کے پرنسپل عامر عتیق کی معطلی کے معاملے پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
وفد نے مؤقف اختیار کیا کہ عامر عتیق صاحب ایک دیانتدار، قابل اور فرض شناس تعلیمی منتظم ہیں، لہٰذا ان کی معطلی پر نظرثانی کرتے ہوئے انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں۔ اس موقع پر سابق صوبائی وزیر یوسف ایوب خان نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ وہ اس معاملے کو متعلقہ حکام کے ساتھ اٹھائیں گے اور اس کے جلد اور منصفانہ حل کے لیے بھرپور کوشش کریں گے۔ وفد نے اس یقین دہانی پر یوسف ایوب خان صاحب کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ انصاف کے تقاضوں کے مطابق جلد مثبت پیش رفت ہوگی۔

27/06/2026
عارف محمود نائب صدر سبجیکٹ سپیشلسٹ ایسوسی ایشن ضلع ہری پور ڈاکٹر عامر عتیق صدیقی صدر تنظیم اساتذہ خیبرپختونخوا و پرنسپل ...
26/06/2026

عارف محمود نائب صدر سبجیکٹ سپیشلسٹ ایسوسی ایشن ضلع ہری پور ڈاکٹر عامر عتیق صدیقی صدر تنظیم اساتذہ خیبرپختونخوا و پرنسپل گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول کوٹ نجیب اللہ ہری پور کی گمنام خطوط کی بنیاد پر معطلی کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کے لیے ضلع ہری پور کی تمام سرکاری ملازمین کی تنظیموں کے سربراہان کے مشاورتی اجلاس گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 3 ہری پور میں خطاب کر رہے ہیں

ملک محمد حفیظ چیئرمین گورنمنٹ ایمپلائز کوآرڈینیشن کونسل ہری پور ڈاکٹر عامر عتیق صدیقی صدر تنظیم اساتذہ خیبرپختونخوا و پر...
26/06/2026

ملک محمد حفیظ چیئرمین گورنمنٹ ایمپلائز کوآرڈینیشن کونسل ہری پور ڈاکٹر عامر عتیق صدیقی صدر تنظیم اساتذہ خیبرپختونخوا و پرنسپل گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول کوٹ نجیب اللہ ہری پور کی گمنام خطوط کی بنیاد پر معطلی کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کے لیے ضلع ہری پور کی تمام سرکاری ملازمین کی تنظیموں کے سربراہان کے مشاورتی اجلاس گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 3 ہری پور میں خطاب کر رہے ہیں

مفتی محمود قریشی صدر آل ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع ہری پور ڈاکٹر عامر عتیق صدیقی صدر تنظیم اساتذہ خیبرپختونخوا و پرنسپل گورنم...
26/06/2026

مفتی محمود قریشی صدر آل ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع ہری پور ڈاکٹر عامر عتیق صدیقی صدر تنظیم اساتذہ خیبرپختونخوا و پرنسپل گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول کوٹ نجیب اللہ ہری پور کی گمنام خطوط کی بنیاد پر معطلی کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کے لیے ضلع ہری پور کی تمام سرکاری ملازمین کی تنظیموں کے سربراہان کے مشاورتی اجلاس گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 3 ہری پور میں خطاب کر رہے ہیں

Address

Haripur

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when All Government Employees Coordination Council Haripur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share