06/08/2026
ڈپٹی کمشنر ہری پور جناب اصلاح الدین اور ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور نے بنیادی مرکز صحت بگڑہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی، صفائی ستھرائی، عملے کی حاضری اور مجموعی انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ اہلِ علاقہ کو معیاری، بروقت اور بلا تعطل طبی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔