Deep Lines

Deep Lines Stories

05/03/2023

ایک دانا شخص کی دو بیٹیاں تھیں ایک کسان کو بیاہ دی دوسری بیٹی کی شادی کوزہ گر( مٹی کے برتن بنانے والا) کے ساتھ کر دی،سال بعد بیٹیوں کے حال احوال جاننے کیلئے وہ شخص ان کے گاوں اور شہر چلے جاتے ہیں۔

جو بیٹی کسان کو بیاہ دی ہے وہ خوش دلی سے باپ کا والہانہ استقبال کرتی ہے،خیر خیریت اور کسب معاش سے متعلق پوچھنے پر بتاتی ہے کہ ادھار بیج خرید کر کھیت کھلیان آباد کئے ہیں اب بارش کا انتظار ہے،بارش ہوئی تو سمجھیں رحمت ورنہ زحمت اور مصیبت۔

وہاں سے رخصت ہو کر کمہار کی بیوی کے پاس پہنچتے ہیں بیٹی باپ کا خوب استقبال کرتی ہے،خیر خیریت اور کسب معاش سے متعلق سوال پر بتاتی ہے کہ بڑی محنت سے کچھ برتن بنا کر سوکھنے کیلئے دھوپ میں رکھے ہیں،اب بارش نہ ہوئی تو اللہ کا کرم،بارش ہوئی تو زحمت اور مصیبت۔

وہ شخص گھر پہنچتا ہے بیگم دونوں بیٹیوں کا حال ہوچھتی ہے وہ جواب دیتے ہیں کہ

بارش ہوئی تو الحمد للہ اور اگر بارش نہ ہوئی تو بھی الحمد للہ ۔

سبق اور عبرت :

جو چیز آپ کے لئے مناسب ہو ضروری نہیں وہ دوسرے کیلئے بھی مناسب ہو اور جو آپ کے لئے مناسب نہیں وہ دوسرے کیلئے بھی نامناسب ہو یہ لازمی نہیں ہے۔

یہ دنیا ہے یہ ایسی ہی ہے لہذا ہر حال میں اللہ کا شکر کیجئے۔

عربی سے ترجمہ !!!

05/03/2023

عثمانیوں کی بے مثل و بے نظیر عادات
(1)قہوہ اور پانی
جب عثمانی ترکوں کے پاس کوئی مہمان آتا تو وہ اس کے سامنے قہوہ اور سادہ پانی پیش کرتے

اگر مہمان پانی کی طرف ہاتھ بڑھاتا وہ سمجھ جاتے کہ مہمان کو کھانے کی طلب ھے تو پھر وہ بہترین کھانے کا انتظام کرتے

اور اگر وہ قہوہ کی طرف ہاتھ بڑھاتا تو وہ جان لیتے کہ مہمان کو کھانے کی حاجت نہیں ھے

(2)گھر کے باہر پھول

اگر کسی گھر کے باہر پیلے رنگ کے پھول رکھے نظر آتے تو اس کا مطلب ہوتا کہ اس گھر میں مریض موجود ھے آپ اس مریض کی وجہ سے گھر کے باہر شور شرابہ نہ کریں اور عیادت کو آسکتے ہیں

اور اگر گھر کے باہر سرخ پھول رکھتے ہوتے تو یہ اشارہ ہوتا کہ گھر میں بالغ لڑکی ہے لہذا گھر کے آس پاس بازاری جملے نہ بولے جائیں

اور اگر آپ پیغامِ نکاح لانا چاہتے ہیں تو خوش آمدید!

(3)ہتھوڑا

گھر کے باہر دو قسم کے ڈور بیل (گھنٹی نما) ہتھوڑے رکھے ہوتے

ایک بڑا ایک چھوٹا

اگر بڑا ہتھوڑا بجایا جاتا تو اشارہ ہوتا کہ گھر کے باہر مرد آیا ھے لہذا گھر کا مرد باہر جاتا تھا

اور اگر چھوٹا ہتھوڑا بجتا تو معلوم ہوتا کہ باہر خاتون موجود ہے لہذا اس کے استقبال کے لئیے گھر کی خاتون دروازہ کھولتی تھی

(4)صدقہ

عثمانی ترکوں کے صدقہ دینے کا انداز بھی کمال تھا
کہ
ان کے مالدار لوگ سبزی فروش یا دوکانداروں کے پاس جا کر اپنے نام سے کھاتہ کھلوا لیتے تھے
اور جو بھی حاجت مند سبزی یا راشن لینے آتا تو دوکاندار اس سے پیسہ لیئے بغیر اناج و سبزی دے دیتا تھا یہ بتائے بغیر کہ اس کا پیسہ کون دے گا

کچھ وقت بعد وہ مالدار پیسہ ادا کر کے کھاتہ صاف کروا دیتا

(5)تریسٹھ سال

اگر کسی عثمانی ترک کی عمر تریسٹھ سال سے بڑھ جاتی اور اس سے کوئی پوچھتا کہ آپکی عمر کیا ہے؟؟؟

تو وہ

نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے حیاء و ادب کرتے ہوئے یہ نہ کہتا کہ میری عمر تریسٹھ سال سے زیادہ ہوگئی
ھے
بلکہ یہ کہتا

بیٹا ھم حد سے آگے بڑھ چکے ہیں

اللہ اللہ کیسا ادب کیسا عشق تھا ان لوگوں کا

کیسی بہترین عادات تھی ان لوگوں کی .
منقول

11/02/2023
11/02/2023

Basanti...

11/02/2023
20/06/2022

کہتے ہیں عمران خان نے پٹرول پہ سبسڈی دی اور خزانے کو نقصان پہنچایا 🤔۔ پھر گھنٹے بعد بیان ہوتا ہے کہ عمران خان نے تو آئی ایم ایف سے پٹرول مہنگا کرنے کا معاہدہ کیا تھا 🤣۔ دو گھنٹے بعد پھر سے کہہ رہے ہوتے ہیں کہ عمران خان نے معاہدے کی خلاف ورزی کی🤣 ۔ پھر یاد آتا ہے کہ نہیں وہی معائدہ چل رہا ہے 🤣🤣۔ پھر دو گھنٹوں بعد بیان ہوتا ہے کہ ہمیں آئی ایم ایف نے پٹرول مہنگا کرنے کا کہا ہے🖐۔ پھر کہتے ہیں کہ ہم نے معاہدہ کیا ہے کیونکہ ہمیں قرض چاہیے🖐۔ حد تو یہ ہے کہ وزیر خزانہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ عمران خان کا روس والا معاہدہ کامیاب نہیں ہو سکا تھا لہذا ہمیں آتے ساتھ ہی آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا🖐۔ اس پہ بھی سب متفق ہیں کہ عمران خان کو آئی ایم ایف پروگرام ختم نہیں کرنا چاہیے تھا 🤣۔ اس پہ بھی واویلا ہے کہ وہ آئی ایم ایف کا غلام تھا🖐۔ اس پہ بھی شور ہے کہ وہ آئی ایم ایف کی نہیں مانتا تھا اور جون تک قیمتیں فکس کر دی تھیں🤣🤣۔
مُنافقوں یہ بتاو پہلے سے آرام ہے 🤣😂

13/06/2022
Muslim league N ka janaza hai zara dhoom sy nikly.
25/05/2022

Muslim league N ka janaza hai zara dhoom sy nikly.

Good MorninG
22/05/2022

Good MorninG

Address

Haripur

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Deep Lines posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category