𝐐𝐚𝐦𝐚𝐫 𝐇𝐚𝐲𝐚𝐭 𝐊𝐡𝐚𝐧

𝐐𝐚𝐦𝐚𝐫 𝐇𝐚𝐲𝐚𝐭 𝐊𝐡𝐚𝐧 DPO Battgaram

01/08/2026

شہداء ہمارا فخر ، ان کی قربانیاں ہمارا سرمایہ ہیں ۔ 🇵🇰

ڈی پی او بٹگرام قمر حیات خان (PSP) نے شہداء کیمپ کا دورہ کیا ۔ عوام کی جانب سے اظہارِ یکجہتی کے لیے رکھے گئے تاثراتی رجسٹر کا جائزہ لیا اور شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

آئی جی پی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کے ویژن کے مطابق شہداء کے اہلِ خانہ کی عزت، تکریم اور فلاح و بہبود محکمہ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

بٹگرام : ڈی پی او بٹگرام قمر حیات خان (PSP) نے فرائض کی بہترین اداٸیگی  کرنے والے پولیس اہلکاروں میں تعریفی اسناد تقسیم ...
23/07/2026

بٹگرام : ڈی پی او بٹگرام قمر حیات خان (PSP) نے فرائض کی بہترین اداٸیگی کرنے والے پولیس اہلکاروں میں تعریفی اسناد تقسیم کیں ۔

بٹگرام : ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بٹگرام قمر حیات خان (PSP) نے ملزم کی بروقت گرفتاری اور (آلۂ فاٸر / اقدام قتل ) کی کامیاب بر...
21/07/2026

بٹگرام : ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بٹگرام قمر حیات خان (PSP) نے ملزم کی بروقت گرفتاری اور (آلۂ فاٸر / اقدام قتل ) کی کامیاب برآمدگی پر تھانہ سٹی کے کنسٹیبل پائی خان (رائیڈر) کی بہترین پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں تعریفی سند سے نوازا ۔

ڈی پی او بٹگرام نے کہا کہ فرض شناسی ، بروقت کارروائی اور جرائم کے مؤثر انسداد میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے پولیس اہلکار محکمہ کا قیمتی سرمایہ ہیں . اور ان کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا ۔

ترجمان بٹگرام پولیس

10/07/2026

بٹگرام :- ڈی پی او بٹگرام قمر حیات خان (PSP) کی زیر صدارت کرائم میٹنگ ، جرائم کے خاتمے اور عوامی خدمت پر خصوصی ہدایات

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بٹگرام قمر حیات خان (PSP) کی زیر صدارت ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز ، ایس ایچ اوز ، تفتیشی افسران اور متعلقہ پولیس افسران کا کرائم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ضلع کی مجموعی امن و امان کی صورتحال ، سنگین مقدمات کی تفتیش ، اشتہاری مجرمان کی گرفتاری ، منشیات فروشوں ، جرائم پیشہ عناصر اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف جاری کارروائیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔

ڈی پی او بٹگرام نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ زیرِ تفتیش مقدمات کو میرٹ پر یکسو کیا جائے ۔ عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے ، تھانوں میں آنے والے شہریوں کو فوری انصاف اور بہترین سہولیات فراہم کی جائیں جبکہ جرائم کے مکمل خاتمے کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں مزید مؤثر بنائی جائیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی اور فرائض میں غفلت یا لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

ترجمان بٹگرام پولیس

10/07/2026

دانیال ( سپیشل پرسن ہے، ایبٹ آباد کا رہنے والا ہے اور مجھے ملنے آیا ایبٹ آباد۔ اس کی محبت اور خلوص میرے لیے اعزاز ہے

04/07/2026

بٹگرام :- ایڈوانس کورس کے لیے منتخب ہونے والے تینوں ڈی ایس پیز کے اعزاز میں الوداعی تقریب ، ڈی پی او بٹگرام نے شیلڈز پیش کیں

ایڈوانس کورس کے لیے منتخب ہونے والے ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر ساجد فاروق خان ، ڈی ایس پی سرکل بٹگرام عارف خان اور ڈی ایس پی سرکل آلائی نوید خان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

تقریب کی میزبانی ڈی پی او بٹگرام قمر حیات خان (PSP) نے کی جبکہ ایس پی انویسٹی گیشن افتخار خان سمیت ضلعی انتظامیہ کے افسران نے شرکت کی ۔

ڈی پی او بٹگرام نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایڈوانس کورس کے لیے انتخاب افسران کی محنت ، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بہترین کارکردگی کا اعتراف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تربیت افسران کی پیشہ ورانہ استعداد میں مزید اضافہ کرتی ہے ۔ جس سے محکمہ اور عوام دونوں مستفید ہوتے ہیں ۔

تقریب کے اختتام پر ڈی پی او بٹگرام نے تینوں افسران کو ان کی شاندار خدمات اور نمایاں کارکردگی کے اعتراف میں یادگاری شیلڈز پیش کیں ۔ ان کی خدمات کو سراہا اور ایڈوانس کورس کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی اسی جذبے سے محکمہ اور عوام کی خدمت جاری رکھیں گے۔

ترجمان بٹگرام پولیس

03/07/2026

ڈی پی او بٹگرام قمر حیات خان (PSP) کی جانب سے مون سون کے دوران براستہ سی پیک اور شاہراہِ قراقرم کے ذریعے شمالی علاقوں کا سفر کرنے والے تمام سیاحوں اور مسافروں کو خوش آمدید کہا گیا ہے ۔

اور حالیہ بارشوں کے باعث بعض مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ، مٹی کے تودے اور پہاڑوں سے پتھر گرنے کا خدشہ موجود ہے ۔ تمام مسافروں سے گزارش ہے کہ مقررہ رفتار پر سفر کریں ۔ غیر ضروری اوورٹیکنگ سے گریز کریں ۔ گاڑیوں کے درمیان محفوظ فاصلہ برقرار رکھیں اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے والے مقامات پر انتہائی احتیاط سے ڈرائیونگ کریں ۔

کسی بھی ہنگامی صورتحال یا مدد کی ضرورت پیش آنے پر فوری طور پر بٹگرام پولیس یا ریسکیو 1122 سے رابطہ کریں ۔

رابطہ نمبرز:
کنٹرول روم بٹگرام: 311304-0997
ریسکیو ہیلپ لائن: 1122

بٹگرام پولیس عوام کے محفوظ سفر اور بروقت مدد کے لیے ہمہ وقت الرٹ ہے ۔

ترجمان بٹگرام پولیس

“Technology has become part of every aspect of daily life and modern policing. Today, crimes related to mobile phones, F...
20/06/2026

“Technology has become part of every aspect of daily life and modern policing. Today, crimes related to mobile phones, Facebook, WhatsApp, cybercrime, ransom, family violence and digital records are directly linked with technology. Police officers must understand these tools to investigate and serve effectively in the modern era.”

— DPO Battagram Qamar Hayat Khan, speaking at the Metrix Pakistan Youth Summit – 8th Edition.
Government of Khyber Pakhtunkhwa
District Youth Office Battagram
Hazara University
Taj Muhammad
Directorate of Youth Affairs KP
Deputy Commissioner Battagram
Battagram Police

17/06/2026

بٹگرام کے نوجوان ہی ہمارے روشن مستقبل کی اصل طاقت ہیں ۔ یوتھ سمٹ 2026 میں نوجوانوں کی صلاحیتوں ، خوابوں اور کامیابیوں کو نئی سمت ملی ۔ جدید ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا کو تعلیم ، ترقی اور مثبت تبدیلی کے لیے استعمال کریں ۔ باصلاحیت نوجوان ہی ترقی یافتہ بٹگرام اور مضبوط پاکستان کی ضمانت ہیں۔" ڈی پی او بٹگرام قمر حیات خان (PSP)

27/05/2026

بٹگرام -: ڈی پی او بٹگرام قمر حیات خان (PSP) نے ڈپٹی کمشنر اشتیاق خان کے ہمراہ پولیس لائنز مسجد میں پولیس افسران و جوانوں کے ساتھ نمازِ عیدالاضحیٰ ادا کی ۔

نمازِ عید کے بعد ملکی سلامتی ، امن و امان ، ترقی و خوشحالی اور شہداءِ پولیس کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔

بعدازاں ڈی پی او اور ڈپٹی کمشنر نے پولیس لائنز میں جوانوں کے ہمراہ عید کے بڑے کھانے میں شرکت کی . جوانوں سے عید ملے اور ان کی خدمات ، قربانیوں اور فرض شناسی کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔

ترجمان بٹگرام پولیس

Address

Haripur

Telephone

+92943412077

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when 𝐐𝐚𝐦𝐚𝐫 𝐇𝐚𝐲𝐚𝐭 𝐊𝐡𝐚𝐧 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share