08/01/2026
📢 اہم اطلاع
ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا کی جانب سے جمعہ، 9 جنوری 2026 کو صبح 10:30 بجے ایک آن لائن کھلی کچہری منعقد کی جا رہی ہے، جس کی صدارت محترم سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن کریں گے۔ اس کھلی کچہری کا مقصد عام شہریوں کو یہ موقع فراہم کرنا ہے کہ وہ تعلیم اور کالجز سے متعلق اپنے مسائل، شکایات اور تجاویز براہِ راست متعلقہ حکام تک پہنچا سکیں۔ اگر آپ کو تعلیمی نظام کے حوالے سے کسی قسم کا مسئلہ درپیش ہے تو یہ ایک بہترین موقع ہے۔ تمام افراد سے گزارش ہے کہ ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے آفیشل فیس بک پیج کے ذریعے اس آن لائن کھلی کچہری میں شرکت کریں اور تعلیمی نظام کی بہتری میں اپنا کردار ادا کریں۔
https://www.facebook.com/HEDKPGovt
_____________________________
آن لائن کھلی کچہری
محکمہ اعلیٰ تعلیم، آرکائیوز و لائبریریز خیبر پختونخوا کی جانب سے آن لائن کھلی کچہری کا انعقاد