Badhora Haripur Hazara

Badhora Haripur Hazara A Beautiful villages Badhora Haripur,Hazara,Pakistan
Postal Code:22780 ,GPO Haripur.

14/07/2024

13 جولائی سے ساون کا مہینہ شروع ہو رہا ہے
بزرگوں سے سنا ہے کہ ساون میں سوکھی لکڑی بھی زمین میں لگا دی جاۓ تو وہ سبز ہوجاتی ہے یعنی ساون کا مہینہ ھمہ قسمی درخت اور قلمیں لگانے کے لیے موزوں ترین وقت ہے لہذا درخت لگانے کی تیاری شروع کر دیں تاکہ بڑھتے ہوۓ درجہ حرارت پر قابو پایا جاسکے.
درخت زندگی ہیں ۔
درخت ایک قیمتی سرمایہ ہیں ۔
بکائن جامن شیشم کچنار پیپل پاپولر پلکن أم امرود وغیرہ کے درخت ٹھنڈک پیدا کرتے ہیں اول ماحول دوست ہیں

04/10/2023

*إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ*



چن زیب خان کے بیٹے اظہر خان کا گاؤں میں قضائے الٰہی سے انتقال ہو گیا ہے جن کی نماز جنازہ آج مورخہ 4 اکتوبر بروز بدھ شام 5 بجے گاؤں میں ادا کی جائے گی ۔

آپ تمام احباب سے دعائے مغفرت کی اپیل کی جاتی ہے۔

12/06/2023
13/06/2022

*اِنّا لِلّهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن*

*گاؤں بدھوڑہ*۔۔۔۔

حاجی محمد سلیم، محمد امین ،غلام مصطفی، کے والد محترم حاجی لال خان کا انتقال ہوگیا ہے۔
انکی نماز جنازہ کل
*مورخہ* 14جون2022
*بروز* منگل
*بوقت* صبح 10بجے
*بمقام* گاؤں بدھوڑہ کے مقام پر ادا کی جائے گی
۔
آپ تمام احباب سے دعائے مغفرت کی اپیل کی جاتی ہے۔

14/02/2022

*اِنّا لِلّهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن*

*گاؤں بدھوڑہ*۔۔۔۔

گل محمد خان صاحب کی (زوجہ محترمہ) شہزاد تنولی،نعیم تنولی،رحیم تنولی،اور محبوب تنولی کی (والدہ محترمہ) کا انتقال ہوگیا ہے۔
انکی نماز جنازہ کل
*مورخہ* 15فروری2022
*بروز* منگل
*بوقت* صبح 10بجے
*بمقام* گاؤں بدھوڑہ کے مقام پر ادا کی جائے گی
۔
آپ تمام احباب سے دعائے مغفرت کی اپیل کی جاتی ہے.
مزید معلومات کے لیے رابطہ:

14/02/2022

ٹریکٹر ڈرائیور تمریض خان گاہوں بدهوڑہ ٹرالی کلٹی ہونے کے حادثہ میں اللّه کی رضا ہو گئے ہیں

دعا هيكه اللّه پاک مرحومین کی مغفرت فرماۓ اور جنت الفردوس میں اعلہی مقام عطا فرماۓ اور لاواحقین کو صبر جمیل عطا فرماۓ

علاقہ لوہر تنول (علاقہ بدھنک) کا تاریخی گاؤں "موضع بدھوڑہ"یہ گاؤں موجودہ تحصیل و ضلع ہری پور کی یونین کونسل لدڑمنگ کا مر...
11/02/2022

علاقہ لوہر تنول (علاقہ بدھنک) کا تاریخی گاؤں
"موضع بدھوڑہ"

یہ گاؤں موجودہ تحصیل و ضلع ہری پور کی یونین کونسل لدڑمنگ کا مرکزی گاؤں ہے۔

قوم تنولی اور دیہہ ہذا:
اس گاؤں میں قوم تنولی (پٹھان) کے تپہ پلال کا خیل "لابیال" آباد ہے۔

بیان مالکان بمطابق بندوبست 1872:
تقسیم رقبہ
جب تنولیوں نے یہ ملک ترکوں سے لیا جس کا ذکر مثل کلیات قوم تنولی میں درج ہے تب سے ملکیت علاقہ تنول کی ہماری قوم میں آئ۔ اور بروئے تقسیم قوم میں یہ گاؤں مسمی "مست خان" بزرگ ہمارے کو حصہ میں ملا انہوں نے اس پر قبضہ کرلیا۔ مست خان کے چار پسر تھے (افضل خان ، مغل خان ، منور خان اور عزیز خان) ۔ ان میں سے مغل خان کو موضع کھرپڑ علاقہ شیروان میں مورث (ان کے والد مست خان) نے حصہ دیا۔ جبکہ باقی تین فرزندان افضل خان ، منور خان اور عزیز خان کو مورث ہمارے نے حصہ مقرر کرکے نصف افضل خان کو اور نصف منور خان و عزیز خان کو دیا۔ ان تینوں بھائیوں نے چک بٹ تقسیم کرکے گاؤں دو جگہ آباد کردیا اور حسب ذکر مندرجہ دفعہ آبادی کے جب اپنے اپنے رقبہ میں آبادی بنائ تو دو ہنڈی میں تقسیم ہوئ جن میں ہنڈی افضل خان بنام بدھوڑہ بالا اور ہنڈی منور خان و عزیز خان بنام بدھوڑہ پائیں سے مشہور ہوگئے۔ ان ہنڈیوں میں بھی تقسیم ثانی باقاعدہ شریعت کے ہوتی رہی لیکن تپے کوئ مشہور نہیں ہوئے۔

ویرانی:
عہد سکھاں میں پائندہ خان تنولی (والئ امب) کے سکھ سرکار کے علاقوں میں حملوں میں ویران ہوا۔

نمبردار و جاگیردار بمطابق صورت دیہی 1872:
بمطابق صورت دیہی و بندوبست 1872 اس موضع کے دو نمبرداران تھے باز خان تنولی اور بہرام خان تنولی

تعداد گھر و مردم شماری موضع بدھوڑہ 1872:
سال 1872 میں اس گائوں میں 40 گھر جبکہ آبادی 141 افراد پر مشتمل تھی۔

22/11/2021
60 سے  زیادہ ٹیموں نے ہمارے کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کر کے جس اعتماد کا اظھار کیا ہے۔ ۔۔اس کے لیے بدھوڑہ کرکٹ ٹیم اور کرکٹ...
07/08/2020

60 سے زیادہ ٹیموں نے ہمارے کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کر کے جس اعتماد کا اظھار کیا ہے۔ ۔۔اس کے لیے بدھوڑہ کرکٹ ٹیم اور کرکٹ کمیٹی اپنے تمام چاہنے والوں اور شرکت کرنے والے بھائیوں کا دل کی گھراءیوں سے شکریہ ادا کرتی ہے اور اگر ہماری طرف سے کوئی زيادتی یا عزت دینے میں کوئی کمی رہ گئی ہو تو اسکے لیے معذرت خوا ہیں۔ ۔۔۔۔۔اور دعا گو ہیں جس طرح آپ لوگوں نے ہماری عزتوں میں اضافہ کیا اللّه آپ سب کی عزتوں میں دگنا اضافہ کرے۔ ۔۔امین

Address

Haripur
22780

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Badhora Haripur Hazara posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Badhora Haripur Hazara:

Share