Central Prison Haripur

Directions Website

Central Prison Haripur A correctional facility dedicated to providing a secure and supportive environment for inmates.

Working towards a safer society through innovative rehabilitation programs, educational and skill development for inmates.

21/09/2026
17/09/2026

تاریخ: 17 ستمبر 2026ء

آج مورخہ 17 ستمبر 2026ء کو خیبر پختون خواہ کمیشن برائے وقار نسواں (Status of Women) کے نمائندگان نے ہریپور جیل کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران وفد نے جیل کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور بالخصوص خواتین قیدیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات، ان کے مسائل اور جیل میں موجود انتظامات کا جائزہ لیا۔ وفد نے متعلقہ جیل حکام سے ملاقات کی اور قیدیوں سے متعلق مختلف امور پر بریفنگ حاصل کی۔

جیل انتظامیہ کی جانب سے وفد کو جیل کے انتظامی امور، قیدیوں کی دیکھ بھال، سکیورٹی انتظامات اور خواتین قیدیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں تفصیلی آگاہی دی گئی۔

دورے کے اختتام پر وفد نے جیل انتظامیہ کے اقدامات کا جائزہ لیا اور خواتین قیدیوں کی فلاح و بہبود سے متعلق امور پر ضروری تجاویز اور ہدایات پیش کیں.

09/09/2026

آج مورخہ 09 ستمبر 2026ء
سنٹرل جیل ہریپور:

ضلعی نگران کمیٹی نے محترم اصلاح الدین صاحب ڈپٹی کمشنر ہریپور کی سربراہی میں سنٹرل جیل ہریپور کا دورہ کیا۔ اس موقع پر محترمہ بشارت بی بی صاحبہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہریپور (جنرل)، جناب قمر ضیاء ملک صاحب ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہریپور اور مختلف محکموں کے افسران و نمائندگان بھی موجود تھے، جن میں ملک مدنی یعقوب اسسٹنٹ پبلک پراسیکیوٹر، محمد اشرف ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر، عمران تاج ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، ڈاکٹر شیر بہادر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، خان باز خان پروبیشن آفیسر، اسد شہزاد جنرل سیکریٹری ڈسٹرکٹ بار کونسل ہریپور، جناب عبدالمھیمن اسسٹنٹ پروفیسر یونیورسٹی آف ہریپور، جناب عبد الماجد صاحب ڈسٹرکٹ خطیب، جناب ملک سعید ممبر چیمبر آف کامرس ہریپور،جناب صفدر زمان ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ہریپور، ڈاکٹر ہادی رضا کوآرڈینیٹر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس اور محمد عادل خان سوشل ویلفیئر آفیسر شامل تھے۔

سپرنٹنڈنٹ جیل، جناب نجم عباسی صاحب نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ عثمان جاوید، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ وقاص علی اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ صاحبزادہ سلیمان کے ہمراہ ضلعی نگران کمیٹی کے معزز اراکین کو جیل کے انتظامی امور، قیدیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات، سکیورٹی انتظامات اور دیگر متعلقہ امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

بعد ازاں ضلعی نگران کمیٹی کے معزز اراکین نے سپرنٹنڈنٹ جیل کی قیادت میں زنانہ وارڈ، جیل ہسپتال، لنگرخانہ، جیل فیکٹری اور دیگر مختلف شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس دوران وہاں قیدیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات، صفائی ستھرائی، انتظامات اور دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔

محترم ڈپٹی کمشنر ہریپور نے جیل انتظامیہ کی جانب سے قیدیوں کی فلاح و بہبود اور جیل کے انتظامی امور کو بہتر انداز میں چلانے کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے ضلعی نگران کمیٹی کے اراکین کی جانب سے قیدیوں کی فلاح و بہبود اور جیل انتظامیہ کے لیے ہر ممکن تعاون اور معاونت کی یقین دہانی بھی کرائی.

08/09/2026
28/08/2026

مورخہ 28 اگست 2026ء کو سنٹرل جیل ہری پور میں ریجنل پریزن آفیسر ہزارہ ریجن جناب عمیر خان صاحب کے اعزاز میں ایک پروقار الوداعی اور جناب وسیم صاحب کی آمد پر انکے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا اہتمام ہزارہ ریجن کے جیل سپرنٹنڈنٹس اور باقی ماندہ سٹاف نے کیا۔
تقریب میں ڈی آئی جی جوڈیشل و سیکیورٹی جناب امین شعیب صاحب، اے آئی جی ہزارہ ریجن جناب نعیم صاحب، ڈسٹرکٹ جیل ایبٹ آباد سے سپرنٹنڈنٹ جناب جنید صاحب، سب جیل بٹگرام سے سپرنٹنڈنٹ جناب سعود احمد خان صاحب، پریزن سٹاف ٹریننگ اکیڈمی ہریپور سے ڈپٹی ڈائریکٹر جناب ماجد غفران صاحب، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹس، دیگر جیل افسران و اہلکاران نے شرکت کی۔
اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل مانسہرہ جناب محمد عارف صاحب کچھ مصروفیات کی وجہ سے شرکت نا کرسکے۔

اس موقع پر جناب عمیر خان صاحب کی محکمہ جیل خانہ جات میں انجام دی جانے والی خدمات کو سراہا گیا اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، خوش اخلاقی اور محکمانہ امور کی احسن انداز میں انجام دہی کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ شرکاء نے جناب عمیر خان صاحب کے لیے مستقبل میں مزید کامیابیوں، عزت و وقار اور خوشحالی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اسی طرح جناب وسیم صاحب کی آمد پر بھی شرکاء کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا گیا اور ان کے لیے نیک خواہشات پیش کی گئیں۔ تقریب کے دوران خوشگوار اور دوستانہ ماحول قائم رہا۔

تقریب کے اختتام پر تمام معزز مہمانوں اور افسران کے لیے پرتکلف کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا۔ آخر میں جناب عمیر خان صاحب کو اعزازی شیلڈ/تحائف پیش کیے گئے اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے انہیں الوداع کہا گیا۔

26/08/2026

آج مورخہ 26 اگست 2026ء کو 12 ربیع الاول کے موقع پر انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات جناب ریحان گل خٹک صاحب کی خصوصی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے سنٹرل جیل ہری پور میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلہ میں ایک پُروقار اور بابرکت تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں جیل کے تمام قیدیوں نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر قیدیوں کے درمیان قرأتِ قرآن پاک اور نعت خوانی کے مقابلے بھی منعقد کروائے گئے، جن میں قیدیوں نے نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ حصہ لیا۔ مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے قیدیوں میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے، جس سے قیدیوں کی حوصلہ افزائی ہوئی۔

تقریب کے اختتام پر معزز مہمانانِ گرامی نے بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کی اور سیرتِ طیبہ ﷺ کے مختلف پہلوؤں پر ایمان افروز اور اصلاحی تقاریر فرمائیں۔ بعد ازاں ملک و قوم، جیل انتظامیہ، قیدیوں اور تمام امتِ مسلمہ کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی اور بابرکت دعا بھی کروائی گئی۔

اس بابرکت موقع پر تمام شرکاء اور قیدیوں کے لیے خصوصی ضیافت/کھانے کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔

تقریب کا مقصد قیدیوں میں دینی شعور، عشقِ رسول ﷺ، اخلاقی تربیت اور اصلاحِ احوال کے جذبے کو فروغ دینا تھا۔ تقریب نہایت عقیدت، احترام اور خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔

آج سنٹرل جیل ہری پور میں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل جناب وجیہہ اللہ خان صاحب کے اعزاز میں سپرنٹنڈنٹ جیل جناب نجم عباسی صاحب کی...
24/08/2026

آج سنٹرل جیل ہری پور میں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل جناب وجیہہ اللہ خان صاحب کے اعزاز میں سپرنٹنڈنٹ جیل جناب نجم عباسی صاحب کی جانب سے ایک پروقار الوداعی عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔

جناب وجیہہ اللہ خان صاحب محکمہ تعلیم سے لیان (lien) پر محکمہ جیل خانہ جات میں تشریف لائے تھے، جہاں انہوں نے تقریباً دو سال تک بطور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل، سنٹرل جیل ہری پور میں اپنی ذمہ داریاں نہایت احسن انداز میں سرانجام دیں۔

اس موقع پر ڈی آئی جی جیل خانہ جات ہزارہ جناب عمیر خان صاحب، تمام ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس اور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹس سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

تقریب کے دوران تمام افسران کی جانب سے جناب وجیہہ اللہ خان صاحب کی خدمات کو سراہا گیا اور انہیں تحائف بھی پیش کیے گئے۔ افسران نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی آئندہ زندگی اور پیشہ ورانہ سفر میں کامیابی، خوشحالی اور مزید ترقی کے لیے دعا کی۔

آخر میں جناب وجیہہ اللہ خان صاحب کی جانب سے بھی سنٹرل جیل ہری پور کے افسران اور عملے کا شکریہ ادا کیا گیا اور دورانِ تعیناتی ملنے والے تعاون اور محبت کو سراہا گیا۔ یہ پروقار تقریب خوشگوار اور یادگار لمحات کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔

20/08/2026

انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات خیبرپختونخوا کی ہدایات پر محکمہ جیل خانہ جات خیبرپختونخوا میں عوام کو شکایات درج کرانے کیلئے مختلف پلیٹ فارمز فراہم کردیے گئے ہیں۔

PMRU Khyber Pakhtunkhwa
Government of Khyber Pakhtunkhwa
Directorate General Information & PRs, KP
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
Iftikhar ullah Jan
Home & Tribal Affairs Department Khyber Pakhtunkhwa

18/08/2026

🔨 جہاں ہنر نئی زندگی کی بنیاد بنتا ہے

سنٹرل جیل ہری پور میں ہماری کوشش صرف قیدیوں کو مصروف رکھنا نہیں، بلکہ انہیں ایسا ہنر دینا ہے جو رہائی کے بعد بھی ان کے کام آئے۔

پرزن انڈسٹریز ڈسپلے سینٹر میں قیدیوں کے ہاتھوں تیار کردہ معیاری مصنوعات دستیاب ہیں، جن میں خوبصورت لکڑی کا فرنیچر، روایتی چارسدہ چپل اور ہاتھ سے بُنے دیدہ زیب قالین شامل ہیں۔

یہ صرف مصنوعات نہیں، بلکہ محنت، ہنر اور ایک بہتر مستقبل کی امید ہیں۔ آپ کی خریداری اس محنت کی حوصلہ افزائی اور قیدیوں کی اصلاح و بحالی کے مقصد کو آگے بڑھانے میں حصہ بنتی ہے۔

ہری پور میں ہوں تو ایک بار پرزن انڈسٹریز ڈسپلے سینٹر ضرور تشریف لائیں۔ مصنوعات خود دیکھیں، معیار پرکھیں اور ہمارے ہنرمند قیدیوں کی محنت کی حوصلہ افزائی کریں۔

📍 پرزن انڈسٹریز ڈسپلے سینٹر، مرکزی جیل ہری پور
🌐 haripurprison.kp.gov.pk

ہنر کو موقع دیں، ایک نئی شروعات کا حصہ بنیں۔
Khyber Pakhtunkhwa Prisons Department
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
Home & Tribal Affairs Department Khyber Pakhtunkhwa
Najam Abbasi
Government of Khyber Pakhtunkhwa

Address

Central Prison Haripur
Haripur
22600

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Central Prison Haripur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share