Sirikot Valley

Directions

Sirikot Valley this page is the identity of sirikot. we are here to post each and every thing related to sirikot

23/09/2026

آیت نور کیس: حطار کانگڑہ روڈ پر احتجاج
آیت نور کیس میں گرفتار ملزمان عثمان، طلحہ اور قاسم کے لواحقین کی جانب سے پولیس کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔
لواحقین نے مبینہ طور پر دورانِ حراست بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزامات عائد کیے ہیں اور معاملے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
نوٹ: یہ الزامات لواحقین کی جانب سے عائد کیے گئے ہیں، ان کی آزادانہ تصدیق یا قانونی فیصلہ ابھی سامنے نہیں آیا۔

21/09/2026

پشاور تعلیمی بورڈ نے انٹر امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
تقریبا نصف بچے فیل ہوگئے
گیارہوں میں 63 ہزار605 بچوں نے امتحان دیا جس میں 32 ہزار 436فیل ہوئے
بارہویں میں 66 ہزار 735 بچوں نے امتحان دیا جس میں 31 ہزار 632 بچے فیل ہوئے
مجموعی طور پر
ایک لاکھ 30 ہزار 340بچوں نے امتحان میں حصہ لیا 64 ہزار سے زائد فیل ہوئے

13/09/2026

ہری پور میں ایک اور بچہ مبینہ اغوا کی کوشش سے بچ گیاہری پور میں فوجی فاؤنڈیشن اسکول سے چھٹی کے بعد باہر نکلنے والے 10 سا...
09/09/2026

ہری پور میں ایک اور بچہ مبینہ اغوا کی کوشش سے بچ گیا
ہری پور میں فوجی فاؤنڈیشن اسکول سے چھٹی کے بعد باہر نکلنے والے 10 سالہ ابشام ولد ثاقب ندیم، سکنہ ملکیار کو مبینہ طور پر دو نامعلوم خواتین نے نشہ آور چیز کھلا کر اغوا کرنے کی کوشش کی۔
اطلاعات کے مطابق بچہ کسی طرح جان بچا کر اسکول کے سیکیورٹی گارڈ تک پہنچ گیا۔ بعد ازاں اسے بے ہوشی کی حالت میں ٹراما سنٹر ہری پور منتقل کیا گیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔
والدین سے اپیل ہے کہ بچوں کو اسکول سے واپسی کے وقت خصوصی احتیاط کروائیں اور مشکوک افراد سے خبردار رہیں۔

31/08/2026

سِریکوٹ میں بڑا اژدھا نما سانپ برآمد
سِریکوٹ میں گزشتہ شام ایک بہت بڑا اژدھا نما سانپ دیکھا گیا، جسے موقع پر ہی مار دیا گیا۔
واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ مقامی افراد کے مطابق سانپ غیر معمولی طور پر بڑا تھا۔

سِری کوٹ میں عید میلادالنبی ﷺ کا شاندار انعقادسِری کوٹ میں عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر عاشقانِ رسول ﷺ کی جانب سے شاندار ...
30/08/2026

سِری کوٹ میں عید میلادالنبی ﷺ کا شاندار انعقاد

سِری کوٹ میں عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر عاشقانِ رسول ﷺ کی جانب سے شاندار ریلی کا اہتمام کیا گیا۔
شرکاء نے سبز پرچم اٹھا کر نبی کریم ﷺ سے اپنی محبت و عقیدت کا اظہار کیا۔

عید میلادالنبی ﷺ مبارک ہو ❤️💚
— سِری کوٹ ویلی

*عرب قبیلے کے ایک شیخ کو جب معلوم ہوا کہ اس کے جانوروں میں سے ایک مرغا غائب ہے تو اس نے فوری طور پر اپنے ملازم گمشدہ مرغ...
30/08/2026

*عرب قبیلے کے ایک شیخ کو جب معلوم ہوا کہ اس کے جانوروں میں سے ایک مرغا غائب ہے تو اس نے فوری طور پر اپنے ملازم گمشدہ مرغے کی تلاش میں ادھر ادھر دوڑائے‘ خود بھی ٹیلوں پر چڑھ کر دیکھا لیکن مرغا نہ ملا۔ رات گئے تک جاری رہنے والی یہ تلاش بالآخر ناکامی پر ہی تمام ہوئی ‘ کسی ملازم نے کہا‘ کوئی بھیڑیا مرغے کو لے گیا ہوگا۔

اس پر شیخ نے مرغے کے پروں کا مطالبہ کرڈالا تو ملازم اپنا سا منہ لے کر رہ گیا۔ اگلے روز شیخ نے اونٹ ذبح کروائے اور تمام قبیلے والوں کو کھانے سے پہلے مرغے کی تلاش میں مدد کی درخواست کی۔ سب لوگ حیرت زدہ تھے کہ اتنا امیر آدمی اور ایک مرغے کے لیے بے چین۔ قبیلے والوں نے شیخ کی درخواست سنی اَن سنی کی اور کھانا کھا کر چلے گئے۔ چند دن بعد قبیلے میں سے کسی کی بکری گم ہوئی تو شیخ نے ایک بار پھر اونٹ ذبح کیا‘ قبیلے والوں کو بلایا اور مرغے کی تلاش میں مدد کی درخواست کی۔
اس بار قبیلے والوں میں سے چند ایک نے تو اسے پاگل پن سے تعبیر کیا کہ معاملہ بکری کا ہے اوربات مرغا تلاش کرنے کی ہو رہی ہے۔ خود شیخ کے بیٹوں نے گھر آئے مہمانوں سے والد کے طرزِعمل کی معذرت کی اور بات رفع دفع ہوگئی۔ کچھ عرصہ گزرا کہ ایک اونٹ غائب ہوگیا۔ شیخ نے پھر وہی کیا‘ اونٹ ذبح ہوا‘ دعوت ہوئی اور شیخ نے گمشدہ مرغے کو ڈھونڈنے کی ترغیب دی۔ اب کی بار تو لوگوں نے دھمکی ہی دے ڈالی کہ اگر شیخ نے پاگل پن کی یہ باتیں جاری رکھیں تو سرداری سے معزول کردیاجائے گا۔ شیخ نے یہ ماحول دیکھا تو چپ سادھ لی۔ مہینہ بھر گزرا ہوگا کہ قبیلے کی ایک نوجوان لڑکی غائب ہوگئی۔لڑکی کا غائب ہونا قبیلے والوں کی غیرت پر تازیانہ تھا۔ اب کی بار شیخ نے پھر وہی کیا۔ لوگ اکٹھے ہوئے تو انہیں اپنے مرغے کی تلاش پر قائل کرنے لگا۔یہ سن کر لوگوں نے اسے خوب برا بھلا کہا اور لڑکی کی تلاش میں نکل گئے۔ کھوجیوں کی خدمات حاصل کی گئیں‘ کنوؤں میں جھانکا گیا‘ نوجوانوں کی ٹولیاں دور دور تک نکل گئیں ۔ آخرکار کسی نے خبر دی کہ فلاں پہاڑ کے ایک غار میں کچھ لوگ پوشیدہ طور پر رہ رہے ہیں۔ قبیلے والوں نے اس غار پر چھاپہ مارا تومعلوم ہوا کہ یہ ڈاکوؤں کا بسیرا ہے اور انہی نے لڑکی اغوا کی تھی۔ اس غار کے قریب سے ہی گمشدہ اونٹ‘ بکری اور شیخ کے مرغے کی باقیات بھی مل گئیں۔ لڑکی مل جانے کے بعد لوگوں کو خیال آیا کہ دراصل شیخ بار بار اپنے مرغے کی بازیابی کے لیے نہیں بلکہ انہیں کسی بڑے نقصان سے بچانے کے لیے انہیں بنیاد کو درست کرنے اور خرابی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے قبیلے والوں کو ترغیب دے رہا تھا۔*

*اس حکایت کا پس منظر تو یقینا عرب ہے لیکن اس کا سبق عالمگیر ہے‘ جو اسی طرح کی سینکڑوں کہانیوں اور ضرب الامثال میں لپیٹ کر پچھلی نسل نے اگلی نسل تک پہنچا دیا ہے‘ یعنی جب تک پہلی غلطی کو درست نہیں کیا جاتا‘ کچھ بھی ٹھیک نہیں ہوسکتا۔ تباہی کسی ایک غلطی کا نتیجہ نہیں ہوتی بلکہ اپنی غلطی کو حکمت عملی سمجھ لینے سے ہوتی ہے*

افسوس ہمارا معاشرہ کس ڈگر پر چل پڑا ہے۔۔۔ہوا کی بیٹی آدم کے بیٹوں کے ہاتھوں روز رسوا ہو رہی ہے۔۔۔
26/08/2026

افسوس ہمارا معاشرہ کس ڈگر پر چل پڑا ہے۔۔۔
ہوا کی بیٹی آدم کے بیٹوں کے ہاتھوں روز رسوا ہو رہی ہے۔۔۔

25/08/2026
آیت نور کے لیے انصاف کی آوازمعصوم آیت نور کو انصاف کب ملے گا؟والدین کے زخم شاید کبھی نہ بھریں، مگر انصاف ضرور ہونا چاہیے...
25/08/2026

آیت نور کے لیے انصاف کی آواز

معصوم آیت نور کو انصاف کب ملے گا؟
والدین کے زخم شاید کبھی نہ بھریں، مگر انصاف ضرور ہونا چاہیے۔

مبینہ ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق سخت ترین کارروائی کی جائے اور مقدمے کو جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔

یہ صرف ایک خاندان کا نہیں، پوری انسانیت کا سوال ہے۔

جب تک انصاف نہیں، تب تک چین نہیں۔

— SIRIKOT VALLEY

Address

Sirikot Tehsil Ghazi Disstt Haripur Hazara Province Kpk. Country
Haripur
22840

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sirikot Valley posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share