Union Council Serai Niamat Khan PK 46 ہری پور

Union Council Serai Niamat Khan PK 46 ہری پور Union council Serai Niamat Khan is one the 44 union councils of the Haripur District. Serai Niamat Khan is 14 km away from Haripur.

Union council is consist of surrounding villages like Mangloor colony, Talhad, Serian Dharam pani, paswal, noor pur etc.

تمام اہلِ وطن بالخصوص اہلیانِ ہری پور کو رحمتِ عالم، حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادتِ باسعادت کے پُرمسرت موقع پر دل کی گہرائ...
26/08/2026

تمام اہلِ وطن بالخصوص اہلیانِ ہری پور کو رحمتِ عالم، حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادتِ باسعادت کے پُرمسرت موقع پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یوسف ایوب خان رہنما تحریکِ انصاف و سابق صوبائی وزیر خیبر پختونخوا

سرائے نعمت خان: ایم پی اے  و چیئرمین ڈیڈک کمیٹی  اکبر ایوب خان  کے فنڈز سے گاؤں سراۓ نعمت خان محلہ بنگلہ موڑ سے محلہ ہسپ...
26/08/2026

سرائے نعمت خان: ایم پی اے و چیئرمین ڈیڈک کمیٹی اکبر ایوب خان کے فنڈز سے گاؤں سراۓ نعمت خان محلہ بنگلہ موڑ سے محلہ ہسپتال روڈ کی مرمتی کے کام کا آغاز کر دیا ہے۔اس موقع پر سابق جنرل کونسلر شکیل احمد خان اور تحریک انصاف کے مقامی قائدین بھی موجود تھے۔اس موقع پر انھوں نے خان برادران کا شکریہ ادا کیا۔

26/08/2026
رہنماء تحریک انصاف جناب یوسف ایوب خان صاحب آج ہریپور میں پانچ سالہ معصوم آیت نور، جسے زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل کر دی...
25/08/2026

رہنماء تحریک انصاف جناب یوسف ایوب خان صاحب آج ہریپور میں پانچ سالہ معصوم آیت نور، جسے زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل کر دیا گیا، کے گھر گئے اور اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا۔ اس موقع پر صدر پی ٹی آٸی راجہ احتشام، فیصل خان ترک اور سابق ضلع ممبر شوکت تاج اعوان بھی ان کے ہمرہ تھے ِانہوں نے غمزدہ لواحقین کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ آیت نور کے قاتلوں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ ہم ہر قدم پر آیت نور کے والدین اور اہلِ خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور انہیں انصاف کی فراہمی کے لیے اپنی تمام تر کوششیں جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ آیت نور کا خاندان ایک متواثر طبقے سے ہے، اس لیے اس سانحے کو کسی صورت سیاست کی نذر نہیں ہونا چاہیے۔ یہ وقت سیاسی مفادات حاصل کرنے کا نہیں بلکہ انسانیت کے ناتے آیت نور کے غمزدہ والدین اور اہلِ خانہ کے ساتھ کھڑے ہونے کا ہے۔ تمام سیاسی و سماجی حلقوں کو چاہیے کہ خلوصِ نیت کے ساتھ اس خاندان کا ساتھ دیں اور انصاف کے حصول میں ان کی آواز بنیں۔
ہماری جدوجہد صرف آیت نور کے قاتلوں کو قانون کے کٹہرے میں لانے تک محدود نہیں ہونی چاہیے، بلکہ ایسے مؤثر اقدامات بھی یقینی بنائے جانے چاہئیں تاکہ آئندہ کسی اور آیت نور کے ساتھ ایسا ظلم نہ ہو۔
اللہ تعالیٰ معصوم آیت نور کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اس کے والدین و اہلِ خانہ کو یہ ناقابلِ بیان صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

گاٶں سیریاں میں سابق ممبر ضلع کونسل شوکت تاج اعوان کی برادری کے دو فریقین فہد ولد ارشاد اور حفیظ عرف نیکو کے بیٹوں کے در...
29/07/2026

گاٶں سیریاں میں سابق ممبر ضلع کونسل شوکت تاج اعوان کی برادری کے دو فریقین فہد ولد ارشاد اور حفیظ عرف نیکو کے بیٹوں کے درمیان زمین کے تنازعہ پر جھگڑا ہوا تھا جو کافی طول پکڑ گیا تھا جو کہ سابق ممبر ضلع کونسل شوکت تاج اعوان کی کوشًشیوں سے دونوں فریقین تمام اختلافات بھول کر صلح صفاٸی کے بعد بغلگیر ہو گے ہیں

26/07/2026

📢 اطلاعِ عام: ہزارہ ڈویژن انعامی گول چکر بیل دوڑ پروگرام
​تاریخ: 2 اگست 2026ء، بروز اتوار
​مقام: ملک پونس کرکٹ گراؤنڈ، یونین کونسل سرائے نعمت خان، گڑھی
​وقت: سہ پہر 3 بجے بوقتِ آغاز
​🏆 انعامات
​پہلا انعام: موٹر سائیکل
​دوسرا انعام: 50,000 روپے
​تیسرا انعام: 50,000 روپے
​📌 ضروری ہدایات
​تمام بیل مالکان اور شوقین حضرات سے گزارش ہے کہ بروقت شرکت فرمائیں۔
​بیلوں کی زیادہ تعداد کی وجہ سے پروگرام سہ پہر 3 بجے شروع کر دیا جائے گا۔
​وقت کی پابندی یقینی بنائیں۔ شکریہ!
​👥 منتظمین
​ملک محمد پونس اعوان (سابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل)
​ملک عمران اعوان
​مشتاق خان گورڑہ

ترقی کا سفر جاری، عوامی خدمت اولین ترجیح!صوبائی پارلیمانی لیڈر و چیئرمین ڈیڈیک اکبر ایوب خان کے فنڈ سے 5 کروڑ روپے کی لا...
15/07/2026

ترقی کا سفر جاری، عوامی خدمت اولین ترجیح!

صوبائی پارلیمانی لیڈر و چیئرمین ڈیڈیک اکبر ایوب خان کے فنڈ سے 5 کروڑ روپے کی لاگت سے اقبال چوک تا پھرہاڑی روڈ کی بلیک ٹاپنگ کا کام محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کی زیرِ نگرانی تیزی سے جاری ہے۔

یہ اہم منصوبہ مکمل ہونے کے بعد درجنوں دیہات کو معیاری سفری سہولیات میسر آئیں گی، آمدورفت میں آسانی آئے گی، سفر کا وقت کم ہوگا اور علاقے میں تجارتی، تعلیمی اور سماجی سرگرمیوں کو مزید فروغ ملے گا۔ یہ منصوبہ نہ صرف عوام کی دیرینہ ضرورت کو پورا کرے گا بلکہ علاقے کی مجموعی ترقی میں بھی ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔

مقامی آبادی نے اس عوامی فلاحی منصوبے پر صوبائی پارلیمانی لیڈر و چیئرمین ڈیڈیک اکبر ایوب خان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور اس منصوبے کو علاقے کے لیے ایک حقیقی گیم چینجر قرار دیا۔

یہ صرف ایک سڑک نہیں بلکہ ترقی، خوشحالی اور عوامی خدمت کے عزم کی عملی تصویر ہے۔

ممبر صوباٸی اسمبلی اکبر ایوب خان کے فراہم کردہ فنڈ سے گاٶں جبڑی وی سی نورپور یونین کونسل سراٸے نعمت خان میں محمد پرویز ت...
15/07/2026

ممبر صوباٸی اسمبلی اکبر ایوب خان کے فراہم کردہ فنڈ سے گاٶں جبڑی وی سی نورپور یونین کونسل سراٸے نعمت خان میں محمد پرویز تنولی و اہل محلہ کے پانی کے بور کا باقاعدہ افتتاح سابق ممبر ضلع کونسل شوکت تاج اعوان نے دعا خیر سے کیا اس موقع پر سابق چیٸرمین وی سی نورپور حاجی پرویز خان تنولی ماسٹر بنارس خان تنولی ریاض خان تنولی محمد پرویز تنولی محمد رزاق تنولی سابق کونسلر شوکت خان تنولی وسیم خان تنولی گل داد تنولی کے علاوہ اہلیان جبڑی نے بھر پور شرکت کی اور زبردست الفاظ میں خان برادران کا شکریہ ادا کیا اور ضلع ہری پور میں گراں قدر خدمات پر انھیں خراج ثحسین پیش کیا

الحمدللہ، دھرم پانی کے باسیوں اور مخیر حضرات کے تعاون سے شروع کی گئی ویلفیئر ایمبولینس سروس اپنے قیام کے پہلے دن سے لے ک...
27/06/2026

الحمدللہ، دھرم پانی کے باسیوں اور مخیر حضرات کے تعاون سے شروع کی گئی ویلفیئر ایمبولینس سروس اپنے قیام کے پہلے دن سے لے کر آج تک بلا تعطل اور کامیابی کے ساتھ اپنی خدمات انجام دے رہی ہے۔
​یہ ایمبولینس سروس نہ صرف دھرم پانی بلکہ پوری یونین کونسل سرائے نعمت خان کے لیے ایک مسیحا کا کردار ادا کر رہی ہے۔ مشکل وقت میں مریضوں کو بروقت ہسپتال پہنچانا ہو یا ہنگامی صورتحال میں امداد، ہماری یہ سروس انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہے۔
​ہماری عزم و ہمت:
ہماری یہ کاوش محض ایک شروعات تھی۔ ہمارا عزم ہے کہ ہم مستقبل میں بھی اسی جذبے اور مستعدی کے ساتھ اس علاقے کی خدمت جاری رکھیں گے۔ انسانیت کی فلاح ہی ہمارا نصب العین ہے اور اللہ کے فضل و کرم سے آپ کا اعتماد ہی ہماری سب سے بڑی طاقت ہے۔
​ہم اپنے علاقے کے ان تمام گاؤں والوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جو اس نیک کام میں ہمارے ساتھ شامل ہیں۔
​خدا کرے کہ ہم یونہی دکھی انسانیت کے کام آتے رہیں۔
​دعاؤں کا طالب،
انتظامیہ: ویلفیئر ایمبولینس سروس، دھرم پانی

صوبائی پارلیمانی لیڈروچئرمین ڈیڈک اکبرایوب خان کا گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول سرائے نعمت خان میں ایڈیشنل کلاس رومزاورگورنم...
25/01/2026

صوبائی پارلیمانی لیڈروچئرمین ڈیڈک اکبرایوب خان کا گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول سرائے نعمت خان میں ایڈیشنل کلاس رومزاورگورنمنٹ گرلز ہائی سکول سرائے نعمت خان کے جاری ازسرے نو تعمیراتی کام کا تفصیلی دورہ۔اکبرایوب خان نے محکمہ C&Wکو ہدائیت جاری کی کے 2فروری بروز پیر کو ہرحال میں طلباء کی کلاسز کو سکول میں شروع کیاجائے۔اور سختی سے ہدائیت جاری کی جہاں پر غیرمعیاری کام ہے اس کو بھی فلفور ٹھیک کیا جائے۔

Address

Serai Niamat Khan
Haripur
0995

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Union Council Serai Niamat Khan PK 46 ہری پور posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share