Hassan Abdal News

Hassan Abdal News Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Hassan Abdal News, hassan abdal, Hassan Abdal.

وزیراعلیٰ پنجاب کےاحکامات کےمطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابرسرفراز الپا مورخہ19 اگست 2026بروز بدھ بوقت12:00بجی...
18/08/2026

وزیراعلیٰ پنجاب کےاحکامات کےمطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابرسرفراز الپا مورخہ19 اگست 2026بروز بدھ بوقت12:00بجیدنTMAہال حسن ابدال ضلع اٹک میں کھلی کچہری کا انعقادکریں گے،شہری پولیس سےمتعلقہ شکایات کےازالے کےلیےہمراہ درخواست مقررہ مقام پرتشریف لائیں،شکایات کےازالے کےلیے⬇️

18/08/2026

حسن ابدال کو سرسبز و شاداب بنانے کے لیے ٹھنڈا پاکستان ، ٹھنڈا حسن ابدال کے تحت شجرکاری مہم جاری ہے، اسی سلسلے میں شہریوں میں مختلف اقسام کے پھلدار پودے مفت تقسیم کیے گئے،
صداقت علی پی ٹی وی نیوز حسن ابدال

ٹھیکیدار کی نااہلی، ہزارہ روڈ پر کھدائی کھلی چھوڑ دی گئیحسن ابدال: ہزارہ روڈ پر کیبل بچھانے کے لیے جاری کھدائی کے دوران ...
17/08/2026

ٹھیکیدار کی نااہلی، ہزارہ روڈ پر کھدائی کھلی چھوڑ دی گئی

حسن ابدال: ہزارہ روڈ پر کیبل بچھانے کے لیے جاری کھدائی کے دوران ٹھیکیدار کی نااہلی سامنے آ گئی۔ کھدائی شروع کرتے وقت ٹھیکیدار کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ دن تین بجے تک کیبل ڈال کر کھدائی کی گئی جگہ کو بند اور زمین ہموار کر دی جائے گی تاکہ لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے، تاہم اس کے برعکس ٹھیکیدار کھدائی کو کھلا چھوڑ کر موقع سے غائب ہو گیا۔
کھدائی کی گئی جگہ کھلی ہونے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ صورتحال یہ ہے کہ گھروں اور دکانوں پر آنے جانے کے لیے گاڑی اور موٹر سائیکل تو درکنار، پیدل گزرنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔
اگر رات کے وقت بارش ہو گئی تو کھلی کھدائی کے باعث صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے اور حادثات کا خدشہ بھی بڑھ جائے گا۔
شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹھیکیدار کو فوری طور پر کھدائی بند کرکے راستہ بحال کرنے کا پابند بنایا جائے اور آئندہ شہریوں کے لیے اس طرح کی مشکلات پیدا نہ ہونے دی جائیں۔

ہزارہ روڈ پر کھدائی ایک سوال انتظامیہ اور متعلقہ اداروں سے؟ہزارہ روڈ پر ایک بار پھر کیبل بچھانے کے لیے کھدائی کا سلسلہ ش...
17/08/2026

ہزارہ روڈ پر کھدائی ایک سوال انتظامیہ اور متعلقہ اداروں سے؟

ہزارہ روڈ پر ایک بار پھر کیبل بچھانے کے لیے کھدائی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ کیبل تو ان شاء اللہ ڈال دی جائے گی، لیکن اصل سوال یہ ہے کہ کیبل بچھانے کے لیے جہاں جہاں سڑکیں، لنک روڈز، فٹ پاتھ یا دیگر پختہ جگہیں توڑی جائیں گی، کیا انہیں دوبارہ اسی حالت میں بحال بھی کیا جائے گا؟

یا حسبِ سابق کام مکمل ہونے کے بعد کھدائی والی جگہیں ٹوٹی پھوٹی حالت میں ہی چھوڑ دی جائیں گی؟

شہریوں کو پہلے بھی مختلف منصوبوں کے نام پر کھدائی اور ٹوٹی سڑکوں کے مسائل کا سامنا رہا ہے۔ متعلقہ اداروں سے گزارش ہے کہ کیبل بچھانے کی اجازت کے ساتھ سڑکوں اور پختہ جگہوں کی مکمل بحالی کی ذمہ داری بھی یقینی بنائی جائے۔

ترقیاتی کام ضرور ہوں، مگر عوام کے لیے نئی مشکلات پیدا کیے بغیر۔

تھانہ سٹی حسن ابدال: قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم کی گرفتاری کے دوران پولیس پارٹی پر فائرنگ، ملزم زخمی حالت میں گرفتارتفص...
04/08/2026

تھانہ سٹی حسن ابدال: قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم کی گرفتاری کے دوران پولیس پارٹی پر فائرنگ، ملزم زخمی حالت میں گرفتار

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی حسن ابدال پولیس کی ٹیم نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم محمد شاہد کی گرفتاری کے لیے نزد جبلاہٹ پلی پتھر گڑھ روڈ پر ریڈ کیا، پولیس ٹیم کو دیکھتے ہی ملزم نے اپنے ساتھی کے ہمراہ بنیتِ قتل اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، پولیس ٹیم نے بروقت اور مؤثر حکمتِ عملی اختیار کرتے ہوئے اپنی جان بچائی، فائرنگ رکنے کے بعد سرچ کے دوران مطلوب ملزم محمد شاہد ولد محمد ساجد سکنہ محلہ شہید آباد حسن ابدال زخمی حالت میں ملا، جو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ کی زد میں آ کر زخمی ہوا تھا، پولیس ٹیم نے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے فوری طبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال حسن ابدال منتقل کر دیا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ سٹی حسن ابدال بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے، جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں جبکہ فرار ہونے والے ملزم کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
زخمی ملزم محمد شاہد اس سے قبل بھی سنیچنگ، چوری اور موٹرسائیکل چوری کے 16 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔

Address

Hassan Abdal
Hassan Abdal
43730

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hassan Abdal News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share