26/08/2026
اسسٹنٹ کمشنر/ایڈمنسٹریٹر حضرو ڈاکٹر عمران رفیق کی ہدایات اور احکامات کی روشنی میں میونسپل کمیٹی حضرو کے زیرِ انتظام بسسلسلہ میلاد النبی حضرت محمدﷺ انتظامات اور شربت کی سبیلوں کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر حضرو ڈاکٹر عمران رفیق نے دیگر افسران و انتظامی عملے کے ہمراہ مرکزی میلاد جلوس میں شرکت کے لیے علاقہ بھر سے تشریف لانے والے علمائے کرام، مرکزی میلاد کمیٹی کے عہدیداران اور مختلف جماعتوں و قافلوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر شرکائے جلوس پر گل پاشی کی گئی اور انہیں عقیدت و محبت کے جذبات کے ساتھ خوش آمدید کہا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر حضرو کی جانب سے علمائے کرام، مرکزی میلاد کمیٹی کے عہدیداران اور جلوس میں شریک مختلف جماعتوں و قافلوں کے اعزاز میں مٹھائی کے تحائف بھی پیش کیے گئے۔
بعد ازاں مرکزی میلاد کمیٹی حضرو کی جانب سے میلادالنبی حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے موقع پر بہترین انتظامات، مثالی نظم و ضبط اور بھرپور تعاون پر اسسٹنٹ کمشنر/ایڈمنسٹریٹر حضرو ڈاکٹر عمران رفیق ، ڈی ایس پی حضرو ارشد خٹک سمیت انتظامیہ حضرو کے دیگر افسران ، پولیس اور ملازمین کو اعزازی اسناد پیش کی گئیں۔