29/08/2026
ہنزہ پولیس اور تھانہ بسین گلگت پولیس کی کامیاب کارروائی، زیادتی کیس میں انتہائی مطلوب ملزم گرفتار کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق مقدمہ علت نمبر 39/2026 بجرائم 367A-377-376iii-375A-34-342 تعزیراتِ پاکستان میں مطلوب ملزم ضمیر عباس ولد شاہ جہان، سکنہ نلتر، حال مقیم بسین گلگت کو ایس ایچ او تھانہ علی آباد ہنزہ محمد حسین نے ہمراہ نفری پولیس، تھانہ علی آباد ہنزہ اور تھانہ بسین گلگت کی مشترکہ ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔
ملزم مبینہ طور پر جرم کے ارتکاب کے بعد گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش تھا۔ ہنزہ پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت اور جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے ملزم کا سراغ لگا کر اسے گرفتار کیا۔
گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ قانون کے مطابق مقدمے کی مزید کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
گلگت بلتستان پولیس کا عزم ہے کہ شہریوں کے جان و مال اور عزت و آبرو کے تحفظ کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی اور قانون شکن عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
(ترجمان گلگت بلتستان پولیس)