28/10/2025
آج مورخہ 28 اکتوبر 2025 کو سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و ٹرانسپورٹ گلگت بلتستان رحمان شاہ کی زیر صدارت محکما نہ امور کی پیش رفت پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا -
اجلاس میں ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن گلگت بلتستان، ڈپٹی ڈائریکٹر دیامر استور ڈویژن، ڈپٹی ڈائریکٹر بلتستان ڈویژن ، ڈپٹی ڈائریکٹر گلگت ڈویژن اور منیجر آئی ٹی شریک ہوئے ۔
اجلاس میں گزشتہ میٹنگ میں ہونے والے فیصلوں کے عمل درآمد پر جائزہ لیا گیا - گزشتہ تین ہفتوں کے دوران گلگت ڈویژن میں چوری اور ٹمپرڈ کی 44 گاڑیاں، بلتستان ڈویژن میں 8 گاڑیاں اور دیامر استور ڈویژن میں 6 گاڑیوں کو ایف آی آر دے کر ضبط کیا گیا ہے ۔ جبکی گز شتہ دو سے تین ہفتوں کے دوران گلگت ڈویژن میں 256 NCP ان انڈیکس گاڑیوں کی انڈیکسیشن ہوئی ہے جبکہ بلتستان ڈویژن میں 125 NCP گاڑیوں کی انڈیکسیشن اور دیامر استور ڈویژن میں 41 گاڑیوں کا انڈیکسشن ہو چکی ہے اس کے علاوہ گلگت ڈویژن سے غیر نمونہ 891 نمبر پلیٹس، بلتستان ڈویژن سے 241 نمبر پلیٹ اور دیامر استور سے 160 نمبر پلیٹس اترے گئے ہیں -
گلگت بلتستان کے تمام اضلاع کی NCP گاڑیوں کے ریکارڈ کو ڈیٹا سنٹر کے ساتھ منسلک کر دیا گیا- اور ساتھ سا تھ تمام ڈیٹا کو دوسرے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ بھی شیر کیا جا رہا ہے -
سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن گلگت بلتستان نے مزید کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر روڈ بیٹ کو مزید موثر اور تیز کرتے ہوئے غیر قانونی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جائے اور NCP گاڑیوں کے انڈیکسشن کو مزید تیز کیا جائے گا -
ترجمان ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و ٹرانسپورٹ گلگت بلتستان سید توقیر عباس رضوی ۔