Pakistan Loharani MARRI Organization

Pakistan Loharani MARRI Organization Pakistan Loharani Marri Organization chairman of the Pakistan Loharani Marri organization Raees Mohib Ali Khan Marri

10/07/2023
پاکستان لوہارانی مری اتحاد کے ترجمان نے کہا کہ وفاقی حکومت اور آئل و گیس کمپنیوں کی طرف سے ملنے والی تمام مراعات سے مری ...
01/08/2021

پاکستان لوہارانی مری اتحاد کے ترجمان نے کہا کہ وفاقی حکومت اور آئل و گیس کمپنیوں کی طرف سے ملنے والی تمام مراعات سے مری قوم کے تیسرے حصے کی برابری کی بنیاد پر %33 فیصد سے کم کسی بھی قسم کا معاہدہ ہر گز قابلِ قبول نہیں۔

28/07/2021

انتہائی حیرت کی بات ہے کہ آپ کو لوہارانی قوم کی اتحاد پر تکلیف ہو رہی ہے؟

جب 1990 میں بجارانی گزینی کا نعرہ لگایا گیا تھا تو اس وقت آپ کو تکلیف پیش نہیں آئی

جب گزینیوں کے سربراہ اور عام لوگ اقتدار میں اور وزارتوں میں رہے تو آپ کو کوئی تکلیف پیش نہیں ہوئی

جب بجارانیوں کے سربراہ اور عام لوگ وزارتوں میں رہے تو آپ کو کبھی بھی تکلیف نہیں ہوئی

بجارانی اور گزینی قبیلے سیاسی طور پر معاشی طور پر اور تعلیم و ترقی کے میدان میں آگے بڑھتے گئے اور لوہارانی قوم پیچھے رہ گئی تو آپ کو کوئی بھی تکلیف پیش نہیں ہوئی

لوہارانی قوم 33 فیصد قدرتی و معدنی وسائل اور حکومتی وسائل کے مالک ہونے کے باوجود لوہارانی قوم کو زیرو فیصد بھی نہیں مل رہی مگر آپ کو کوئی تکلیف پیش نہیں ہوئی

پچھلے 25 اور 30 سالوں میں لوہارانی قوم کو زیادہ سے زیادہ مالی و جانی نقصانات اٹھانا پڑے مگر آپ کو کوئی بھی تکلیف محسوس نہیں ہوسکی

جب لوہارانی قوم کو ہمیشہ اپنی مفادات کیلئے استعمال کیا گیا اور لوہارانی قوم کو قربانی کا بکرا بنایا گیا تو بھی آپ کو کوئی تکلیف محسوس نہیں ہوئی

آپ اپنی پرانی روش پر چل کر لوہارانی قوم کے مفادات پر ڈاکہ ڈالنے اور لوہارانی قوم کو قربانی کا بکرا بنانے کی پلاننگ پر عمل پیرا ہیں مگر لوہارانی قوم اب آپ کے ان مذموم عزائم کے خلاف متحد و منظم ہو کر کھڑی ہے اس سے آپ کو شائد تکلیف محسوس ہو رہی ہے

آپ کو تکلیف ہوئی تو اس بات پہ کہ لوہارانی قوم نے اپنے مسائل کے حل کیلئے اور اپنے وسائل کی منصفانہ تقسیم کے حصول کیلئے اپنا لوہارانی قومی اتحاد بنایا

آپ باری باری الیکشن میں حصہ لیکر اقتدار میں آئیں تو سو فیصد درست ہے مگر اگر لوہارانی قوم کا کوئی قومی ہیرو الیکشن میں حصہ لیکر جمھوری نظام کا حصہ بننے اور عوام کی خدمت کرنے کیلئے الیکشن کے میدان میں اترے آئے تو آپ کو شدید تکلیف ہوگی اور قتل کرنے کے فتوے دینا شروع کرو گے جیسا کہ مرحوم شہید وڈیرہ سہراب خان لوہارانی مری کو گھناؤنی سازش کے تحت سیاسی میدان سے ہٹا کر شہید کیا گیا

اصل حقیقت یہ ہے کہ تکلیف اسی کو ہوتی ہے جس پر تکلںیف گزر رہی ہوتی ہے

اپنے گریبان میں ذرا جھانک کر دیکھ

حیا سے ڈوب کر مرنے کا مقام ہے آپ کی اپنی سوچ پر کہ ہاتھ کھینچنے کے بجائے ٹانگ کھینچنے کی کوشش کر رہے ہو۔
منجانب - پاکستان لوہارانی مری اتحاد۔

Chairman Pakistan Loharani Marri itthehaad Rais Mohib Ali Khan Marriand Sain Tariq shah jamot.
22/07/2021

Chairman Pakistan Loharani Marri itthehaad Rais Mohib Ali Khan Marri
and Sain Tariq shah jamot.

*دست و بازوبن کرپاکستان  لوہارانی مری اتحادکا ساتھ دینگے۔پاکستان شیرانی آرگنائزیشن*کوہلو(این پی سی) تفصیلات کےمطابق کنل ...
18/07/2021

*دست و بازوبن کرپاکستان لوہارانی مری اتحادکا ساتھ دینگے۔پاکستان شیرانی آرگنائزیشن*

کوہلو(این پی سی) تفصیلات کےمطابق کنل تحصیل ماوند میں آج18 جولاکو پاکستان شیرانی آرگنائزیشن کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا
جس میں پاکستان شیرانی آرگنائزیشن کےسرپرست اعلی عبدالرحیم شیرانی مرکزی صدرصدرالدین شیرانی مرکزی نائب صدرمحمدعلی شیرانی تحصیل ماوندکے صدر وڈیرہ منظورخان شیرانی تحصیل کونسلرمحمدعالم شیرانی مولوی جمعہ خان شیرانی میرمحمدشیرانی خان محمدشیرانی وہشال خان شیرانی یونٹوں کے نمائیدوں میں سے مٹھاخان شیرانی عبدالعزیزشیرانی گل خان شیرانی ڈیواخان شیرانی جعفرخان حیبت خان دیگرکارکنان نےشرکت کی پاکستان شیرانی آرگنائزیشن کے متفقہ فیصلے کی روشنی میں باقاعدہ طورپر پاکستان لوہارانی مری اتحادکےساتھ بھرپور حمایت کااعلان کردیاگیا پاکستان شیرانی آرگنائزیشن چونکہ ایک رفاہی تنظیم اس لیۓ اپنی رفاہی حثیت برقرار رکھتے ہوۓپاکستان لوہارانی مری اتحادکے ہرقسم کی سیاسی سماجی اور قبائلی جدوجہدمیں شابشانہ ساتھ دینگے
انہونےکہاکہ ہم پاکستان لوہارانی مری اتحادکےکابینیٹ اوردیگرکمیٹیزکےعہدوں میں نہ صرف حصہ لینگے بلکہ دست و بازوبن کراپنےلوہارانی مہمدانی اورشیرانی بھائیوں کےساتھ ان کے حقوق کی حصول کے جدوجہدمیں بھرپورساتھ دینگے۔
منجانب۔ پاکستان شیرانی آرگنائزیشن۔

16/07/2021

پاکستان لوہارانی مری اتحاد کے مرکزی چیئرمین اور مری قوم کی عظیم شخصیت رئیس محب علی خان مری، آل پاکستان مری اتحاد کے مرکزی جنرل سیکریٹری اور پاکستان لوہارانی مری اتحاد کے پیٹرن چئف میر جہانگیر خان مری اور پاکستان لوہارانی مری اتحاد کے دیگر معززین پاکستان لوہارانی مری اتحاد کے اجلاس میں تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔

Address

Sindh University
Hyderabad

Telephone

+923053143041

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan Loharani MARRI Organization posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share