PSF District Hyderabad Official

PSF District Hyderabad Official Official Page Of Sindh People's Student Federation (SPSF) District Hyderabad

پیپلز پارٹی کا 12 ستمبر سے 'دھرتی ماں' کے نام سے ریلیاں اور سیمینارز کرانے کا اعلان                          Noman Shaik...
05/09/2026

پیپلز پارٹی کا 12 ستمبر سے 'دھرتی ماں' کے نام سے ریلیاں اور سیمینارز کرانے کا اعلان



Noman Shaikh Bilawal Bhutto Zardari Aseefa Bhutto Zardari Pakistan Peoples Party - PPP Pakistan Peoples Party Digital

04/09/2026

سپاف ضلع حیدرآباد کے صدر شہباز وسطڑو نے سپاف نرسنگ کے طالبعلم جاوید چانڈیو کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر سپاف سول اسپتال حیدرآباد یونٹ کے جنرل سیکریٹری عبدالغفار کاتیار، اویس آریسر، انتظار چنا، اعجاز چانڈیو سمیت دیگر دوست بھی موجود تھے۔ 🌹🇽🇰🇱🇾

اللہ پاک جاوید چانڈیو کی عمرہ کی عبادت قبول فرمائے اور یہ عظیم سعادت سب کے نصیب میں لکھے۔ آمین ❤️

01/09/2026

پریس ریلیز
جئے بھٹو، جئے سپاف

لطیف آباد: سپاف کے جیالے لالا شاہزیب تنولی اور آفاق انڑ کی جانب سے سپاف ضلع حیدرآباد کے صدر شہباز وسطڑو اور انفارمیشن سیکریٹری عابد سیال کے اعزاز میں ایک شاندار عشائیے کا اہتمام کیا گیا، جس میں سپاف کے مختلف یونٹس کے عہدیداران اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب میں یوسی چئیرمین اللہ بچایو انڑ سپاف سٹی حیدرآباد کے صدر بابر بھٹی، سپاف سول اسپتال حیدرآباد کے جنرل سیکریٹری عبدالغفار کاتیار، ٹاؤن میان سرفراز کے سینئر نائب صدر دیپک کمار، جنرل سیکریٹری راجندر ٹھاکر، راحیل راجپوت واصل قریشی وقاص انصاری ذیشان انڑ اور دیگر دوستوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر لالا شاہزیب تنولی اور آفاق انڑ کی قیادت میں نوجوانوں کی بڑی تعداد نے سپاف ضلع حیدرآباد کے صدر شہباز وسطڑو سے ملاقات کے بعد سپاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ سپاف ضلع حیدرآباد کی قیادت نے نئے شامل ہونے والے نوجوانوں کو خوش آمدید کہا اور امید ظاہر کی کہ نوجوان سپاف کو مزید مضبوط اور فعال بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

عشائیے کے موقع پر سپاف کے رہنماؤں کو سندھ کی ثقافتی روایت کے مطابق اجرک اور لونگیاں پہنائی گئیں۔ بعد ازاں سپاف میں شامل ہونے والے نوجوانوں کی جانب سے ضلع صدر شہباز وسطڑو کی قیادت میں کیک بھی کاٹا گیا۔

آخر میں کامیاب اور شاندار تقریب کے انعقاد پر سپاف ضلع حیدرآباد کی قیادت کی جانب سے لالا شاہزیب تنولی اور آفاق انڑ کو سندھ کی ثقافتی روایت کے مطابق اجرک اور لونگیاں پہنا کر خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

سپاف ضلع حیدرآباد کی قیادت نے نوجوانوں کی بڑی تعداد میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کا سپاف کی جانب بڑھتا ہوا رجحان تنظیم کے مضبوط مستقبل کی علامت ہے۔
Faryal Talpur Bilawal Bhutto Zardari Aseefa Bhutto Zardari Shahbaz Ali Vistro Abid Siyal

پیپلز پارٹی اور سندھ کی عوام سندھ دھرتی کی تقسیم کسی صورت نہیں ہونے دے گی اور ایوان میں بحث کے بعد اکثریتی رائے سے نئے ص...
31/08/2026

پیپلز پارٹی اور سندھ کی عوام سندھ دھرتی کی تقسیم کسی صورت نہیں ہونے دے گی اور ایوان میں بحث کے بعد اکثریتی رائے سے نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کو مسترد کرکے قرارداد منظور کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جس دن سے نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کی باتیں شروع ہوئی ہیں اس دن سے پریس کانفرنسز ، جلسوں، سیمینارز اور ایوان سمیت ہر فورم پر نئے صوبوں کی باتوں کو مسترد کرکے سندھ کی وحدت کا تحفظ کیا ہے اور کرتا رہوں گا۔ اختلاف بے شک رکھیں مگر پانی اور سندھ کی وحدت کے معاملے پر ہر فورم پر فرنٹ لائن پر سندھ کا کیس لڑتا ہوں اور لڑتا رہوں گا۔
صدر پاکستان پیپلز پارٹی سندھ نثار کھوڑو.
Bilawal Bhutto Zardari Faryal Talpur Sdr Azhar Siyal Sharjeel Memon Saeed Ghani Rawal Sharjeel Syed Nasir Hussain Shah

31/08/2026

*صدر سپاف ضلع حیدرآباد شہباز وسطرو، انفارمیشن سیکرٹری سپاف ضلع حیدرآباد عابد سیال،*
کی سپاف ڈگری کالج لطیف آباد کے صدر احد پنھان کی جانب سے دی گئی چائے پارٹی میں شرکت*

*سپاف سٹی کے صدر لالا بابر بھٹّی،*
*ٹاؤن میاں سرفراز کے سینئر نائب صدر دیپک کمار، جنرل سیکرٹری راجندر ٹھاکر، ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری راحیل راجپوت، سالک نذیر عباسی, وقاص انصاری، واصل قریشی، سید عرفان علی اور دیگر دوست موجود تھے۔۔*

Shahbaz Ali Vistro Abid Siyal

28/08/2026

11 ربیع الاول

جشنِ عید میلاد النبی ﷺ 2026

پی ایس 64، ٹاؤن میاہ سرفراز

پاکستان پیپلزپارٹی ڈویژن حیدرآباد کے صدر عاجز دھامرا، پاکستان پیپلزپارٹی ضلع حیدرآباد کے سینیئر نائب صدر اظہر علی سیال، سپاف سندھ کے جنرل سیکریٹری لالا مراد اور سپاف ضلع حیدرآباد کے صدر شہباز وسطڑو نے سپاف ٹاؤن میاہ سرفراز کی جانب سے منعقدہ جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں 12 ربیع الاول کے موقع پر منعقدہ تقریب میں شرکت کی، جہاں پرچم کشائی کی گئی اور کیک کٹنگ کی تقریب بھی منعقد ہوئی۔

تقریب کے میزبان حسن قریشی، وقار انصاری اور واصل قریشی تھے۔

اس موقع پر .سپاف سٹی کے صدر بابر بھٹی, زکریا سیال,رئیس خرم علی مرزا۔ راجندر ٹھاکر، زاکر خان، دانیال ابڑو۔۔چئیرمین عامر قریشی۔وائس چئیرمین صادق لغاری، عمران، ، لالا جمشید ہکڑو، محیط راہو، سکندر حاجانو، دیپک کمار، راحیل راجپوت، سجاد چنا، علی حیدر پرھیار، شان بھرگڑی، غفار کاتیار اور دیگر بھی شریک تھے۔

جشنِ عید میلاد النبی ﷺ مبارک 🌹🕋🇵🇰
Senator Aajiz Dhamrah "Official" Sdr Azhar Siyal Shahbaz Ali Vistro Zakriya Siyal

وفاقی دارالحکومت میں پیش آنے والا یہ واقعہ انسانی تاریخ ایک بدترین سانحہ ہے،جن کی امیدوں کے چراغ روشن ہوتے ہی بجھا دئیے ...
26/08/2026

وفاقی دارالحکومت میں پیش آنے والا یہ واقعہ انسانی تاریخ ایک بدترین سانحہ ہے،جن کی امیدوں کے چراغ روشن ہوتے ہی بجھا دئیے گئے وہ بے بس باپ انصاف مانگ رہے ہیں.
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری
Bilawal Bhutto Zardari Aseefa Bhutto Zardari

26/08/2026

پمز اسپتال اسلام آباد میں 15 بچوں کے جھلس کر جاں بحق ہونے کے سانحے پر وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کو فوری طور پر برطرف کیا جائے اور واقعے کی انکوائری کرائی جائے۔
شہباز وسطڑو
صدر سپاف ضلع حیدرآباد

وزیراعظم نے سیکریٹری صحت کو عہدے سے ہٹا دیا، مگر کیا احتساب صرف ایک افسر تک محدود رہے گا؟ اگر اس ملک میں سیاسی و اخلاقی ...
26/08/2026

وزیراعظم نے سیکریٹری صحت کو عہدے سے ہٹا دیا، مگر کیا احتساب صرف ایک افسر تک محدود رہے گا؟ اگر اس ملک میں سیاسی و اخلاقی ذمہ داری نام کی کوئی چیز باقی ہے تو وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کو فوری استعفیٰ دینا چاہیے۔ اسلام آباد کے وفاقی اسپتال ان کی براہِ راست ذمہ داری ہیں۔ جب اپنے زیرِ انتظام اسپتالوں میں بنیادی انتظام، نگرانی اور مریضوں کی حفاظت یقینی نہیں بنا سکتے تو پھر وزارتِ صحت چلانے کا کیا جواز باقی رہ جاتا ہے؟ سیکریٹری کو قربانی کا بکرا بنا کر وزیر کو بری الذمہ نہیں کیا جا سکتا۔ اختیار وزیر کا ہے تو جوابدہی بھی وزیر کی ہونی چاہیے_
پیپلز پارٹی رہنما شرمیلا فاروقی
Bilawal Bhutto Zardari Aseefa Bhutto Zardari Sharmila Farooqi FC Sharjeel Memon Sdr Azhar Siyal Shahbaz Ali Vistro Abid Siyal

Address

Hyderabad Sindh
Hyderabad
71000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PSF District Hyderabad Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share