I Own Hyderabad

I Own Hyderabad Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from I Own Hyderabad, Social service, hyder chowk, Hyderabad.

04/08/2026
آئ جی سندھ جاوید عالم اڈھو نے CPK سیف سٹی پروجیکٹ کی خدمات پر چیف زبیر گھانگرا ڈپٹی چیف عمران سہروردی کو خراجِ تحسین پیش...
31/07/2026

آئ جی سندھ جاوید عالم اڈھو نے CPK سیف سٹی پروجیکٹ کی خدمات پر چیف زبیر گھانگرا ڈپٹی چیف عمران سہروردی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فورم کی جانب سے چیئرمین آئی اون حیدرآباد عمران خان سہروردی کی عمرہ ادائیگی کی سعادت حاصل کرنے کی خوشی...
23/07/2026

سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فورم کی جانب سے چیئرمین آئی اون حیدرآباد عمران خان سہروردی کی عمرہ ادائیگی کی سعادت حاصل کرنے کی خوشی میں گل پاشی کی تقریب کا انعقاد پارس پروڈکشن کے دفتر میں کیا گیا۔ تقریب میں صدر سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فورم فیاض خان اعوان، سینئر نائب صدر جہانزیب خان، نائب صدر نقاش نقی ناز اور انیس طاہر سمیت ممبران گورننگ باڈی کاشف رفیق، عبدالستار خان، شاکر قریشی، عمران میمن اور غلام مصطفی چنا نے عمران خان سہروردی اور دیگر مہمانانِ گرامی کا پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے پرتپاک استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا۔ تقریب میں سماجی رہنما جنید ڈاہری، سی ای او نیکسن گروپ ناصر خان، ڈائریکٹرز محسن خان اور دیگر معزز شخصیات نے بھی شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز انیس طاہر نے تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا۔ جبکہ نظامت کے فرائض عبدالستار خان نے نہایت خوش اسلوبی سے انجام دیئے۔ اس موقع پر سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فورم کے صدر فیاض خان اعوان نے استقبالیہ خطاب کرتے ہوئے چیئرمین آئی اون حیدرآباد عمران خان سہروردی کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا عمران خان سہروردی کی عمرہ ادائیگی ہمارے لیے بھی باعثِ خوشی اور باعثِ سعادت ہے۔ سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فورم کی جانب سے ان کے اعزاز میں یہ تقریب منعقد کرنے کا مقصد محبت، عقیدت اور خلوص کا اظہار ہے۔ انہوں نے تقریب میں شرکت کرنے والے تمام مہمانانِ گرامی کا شکریہ بھی ادا کیا۔ اس موقع پر سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فورم کے سینئر نائب صدر جہانزیب خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا عمرہ کی سعادت حاصل کرنا ہر مسلمان کی دلی خواہش ہوتی ہے۔ عمران خان سہروردی کو اس روحانی سفر کی تکمیل پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کا عمرہ قبول فرمائے اور انہیں ہمیشہ اپنی رحمتوں میں رکھے۔ نائب صدر سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فورم نقاش نقی ناز نے کہا عمرہ کی سعادت ایک عظیم روحانی اعزاز ہے اور عمران خان سہروردی کی اس خوشی میں شریک ہونا ہمارے لیے باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے کہا سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فورم محبت، بھائی چارے اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے ہمیشہ اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ عمران خان سہروردی نے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فورم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا فورم کی جانب سے اس محبت اور خلوص کے ساتھ استقبال کیے جانے پر وہ تمام عہدیداران اور ممبران کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔ انہوں نے کہا سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فورم حیدرآباد میں سوشل میڈیا ایکٹیویٹیز اور مثبت سرگرمیوں کی بہترین نمائندگی کر رہا ہے، جسے وہ قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے فورم کی حیدرآباد میں بہترین نمائندگی کو سراہتے ہوئے کہا اس پلیٹ فارم کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں اور وہ فورم کے تمام عہدیداران و ممبران کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔ جبکہ مقررین نے کہا عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والے ہر شخص کے لیے یہ زندگی کا ایک یادگار اور روحانی سفر ہوتا ہے۔ انہوں نے عمران خان سہروردی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کی حاضری قبول فرمائے اور ملک و قوم کے لیے ان کی خدمات میں مزید برکت عطا فرمائے۔ بعد ازاں سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فورم کے ممبران کی جانب سے عمران خان سہروردی کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی گئی۔ تقریب کے اختتام پر ملک کی سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی.

کمیونٹی پولیسنگ کراچی (CPK) کی کامیاب ٹیم میٹ اپ اور عشائیہالحمدللہ، کمیونٹی پولیسنگ کراچی (CPK) کے ٹیم ممبران کی ایک کا...
22/07/2026

کمیونٹی پولیسنگ کراچی (CPK) کی کامیاب ٹیم میٹ اپ اور عشائیہ

الحمدللہ، کمیونٹی پولیسنگ کراچی (CPK) کے ٹیم ممبران کی ایک کامیاب ملاقات منعقد ہوئی، جس کے بعد عشائیے کا بھی اہتمام کیا گیا۔
اس پروقار اجتماع میں کراچی اور حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے CPK کے بڑی تعداد میں اراکین نے بھرپور جوش و جذبے اور عزم کے ساتھ شرکت کی۔
اس موقع پر بانی و سرپرستِ اعلیٰ CPK، جناب مراد علی سونی نے شرکاء کو CPK کے نئے تنظیمی ڈھانچے، مستقبل کے وژن، روڈ میپ اور آئندہ کے منصوبوں سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر درج ذیل اہم تقرریوں کا باضابطہ اعلان بھی کیا گیا:
جناب عقیق اقبال چیف CPK کراچی جناب فیصل مسقطیہ چیف CPK AVLC جناب محبوب علی کپاڈیا چیف CPK موٹروے، جناب زبیر گھانگھرا چیف CPK حیدرآباد،
اجلاس میں CPK کے مستقبل کے اہداف منصوبہ بندی اور حکمتِ عملی پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اراکین نے سوال و جواب اور فیڈبیک سیشن میں بھرپور حصہ لیتے ہوئے اپنی قیمتی آراء اور تجاویز پیش کیں، جو تنظیم کو مزید مضبوط اور مؤثر بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔.
یہ کامیاب اجتماع CPK کے تمام اراکین کے اتحاد، جذبۂ خدمت اور عزم کی عکاسی کرتا ہے جو عوامی تعاون کے ذریعے ایک محفوظ پُرامن اور بہتر کراچی کی تعمیر کے لیے مسلسل کوشاں ہیں۔..

ٹاؤن چیئرمین میاں سرفراز مصطفیٰ بلال شیخ کی معروف سیاسی و سماجی رہنما عمران خان سہروردی کو عمرہ کی ادائیگی پر مبارکباد۔ٹ...
22/07/2026

ٹاؤن چیئرمین میاں سرفراز مصطفیٰ بلال شیخ کی معروف سیاسی و سماجی رہنما عمران خان سہروردی کو عمرہ کی ادائیگی پر مبارکباد۔

ٹاؤن چیئرمین میاں سرفراز مصطفیٰ بلال شیخ نے حیدرآباد کے معروف سیاسی و سماجی رہنما عمران خان سہروردی سے ملاقات کرکے انہیں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر ٹاؤن چیئرمین نے عمران خان سہروردی کو پھولوں کا ہار پہنایا، مٹھائی پیش کی اور ان کی دینی سعادت پر نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کا عمرہ اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے، انہیں صحت، سلامتی اور اپنی رحمتوں سے ہمیشہ نوازے۔

اس موقع پر ٹاؤن چیئرمین میاں سرفراز مصطفیٰ بلال شیخ کے ہمراہ مختلف سیاسی و سماجی رہنما بھی موجود تھے، جنہوں نے عمران خان سہروردی کو عمرہ کی مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جہاں باہمی خیرسگالی، محبت اور بھائی چارے کے جذبات کا اظہار کیا گیا۔

جاری کردہ:
شعبۂ اطلاعات

لطیف آباد میں River Flow کی نئی برانچ کا افتتاح میئر حیدرآباد کاشف شوروں نے کیا۔جس میں شہر کی کاروباری برادری، منتخب نما...
20/07/2026

لطیف آباد میں River Flow کی نئی برانچ کا افتتاح میئر حیدرآباد کاشف شوروں نے کیا۔جس میں شہر کی کاروباری برادری، منتخب نمائندوں، سیاسی و سماجی شخصیات کے ہمراہ کیا۔

حیدرآباد:پاکستان پیپلز پارٹی حیدرآباد کے MPA ٹکٹ ہولڈر PS-65 حاجی محمد فرید قریشی کی دعوتِ دلیم میں عمران خان سہروردی ڈا...
20/07/2026

حیدرآباد:
پاکستان پیپلز پارٹی حیدرآباد کے MPA ٹکٹ ہولڈر PS-65 حاجی محمد فرید قریشی کی دعوتِ دلیم میں عمران خان سہروردی ڈائریکٹر یونیک گروپ آف انڈسٹریز اینڈ چیئرمین حیدرآباد سائٹ ایسوسیشن زبیر گھانگرا نے شرکت کی اور MPA صابر حسین قائمخانی، اور حیدرآباد کے سیاسی وسماجی کاروباری شخصیات نے شرکت کی ۔۔

محترم عمران سہروردی صاحبChairman – I Own Hyderabadآپ کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ اللہ تعالی...
19/07/2026

محترم عمران سہروردی صاحب
Chairman – I Own Hyderabad

آپ کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کی عبادت قبول فرمائے، آپ کی تمام دعاؤں کو شرفِ قبولیت بخشے، آپ کو صحت، خوشحالی، کامیابی اور اپنی خاص رحمتوں سے نوازے، اور بار بار حرمین شریفین کی حاضری نصیب فرمائے۔ آمین۔

عمرے کی ادائیگی سعادت پر خانزادہ برادری چیرمین عمران خانزادہ بھائی کی جانب سے عشائیے میں شرکت
19/07/2026

عمرے کی ادائیگی سعادت پر خانزادہ برادری چیرمین عمران خانزادہ بھائی کی جانب سے عشائیے میں شرکت

Address

Hyder Chowk
Hyderabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when I Own Hyderabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category