12/06/2022
*حیدرآباد میں پاکستان ڈیفنس پیس موومنٹ حیدرآباد کی جانب سے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر حیدرآباد پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتال کی*
حیدرآباد(پ ر)
پاکستان ڈیفنس پیس موومنٹ سندھ کی جانب سے ملک بھر میں روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف پریس کلب حیدرآباد کے سامنے بھوک ہڑتال کی اس موقعے پر پاکستان ڈیفنس پیس موومنٹ کے چیئرمین شکیل احمد غوری نے کہا کہ موجودہ حکومت روز بروز مہنگائی کا طوفان لاکر امریکی ایجنڈے پر کام کر رہی ہے امریکہ کا مقصد پاکستان کی عوام کو بھوک اور مفلسی کی زندگی گزارنے پر مجبور کر کے پاکستان کے ایٹمی پلان پر قبضہ کرنا ہے پاکستان ڈیفنس پیس موومنٹ کے سرپرست کاشف باغی نے کہا کی حکومت اپنی ذاتی مفادات عیاشیوں کی خاطر غریب عوام سے جینے کا حق چھین رہی ہے غریب طبقہ فاقہ کشی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہوگیا ہے حیدرآباد ڈسٹرکٹ کے صدر محمد علی آزاد جنرل سیکریٹری جاوید جمال سٹی کے صدر ایاز قریشی لیڈیز ونگ کی صدر ڈاکٹر صائمہ قریشی زاہدہ پروین عثمان ساندری نظام الدین منصور چوہان ڈاکٹر اخلاق خالد اور دیگر نے موجودہ مہنگائی کے حوالے سے مشترکہ مطالبات پیش کئے کھانے پینے کے اشیاء پیٹرول مصنوعات گیس بجلی اور ضروریات زندگی کی دیگر اشیاء پر روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی کو فوری روکا جائے
کم آمدنی والے مزدور ملازم پیشہ افراد کو حکومت فوری سستے راشن کے لئے کارڈ کا اجراء کرے
مہنگائی کنٹرول کرنے ذخیرہ اندوز کے لئے پرائز کنٹرول چیکنگ سسٹم فعال کر کے عمل کرایا جائے
غریب عوام کا معاشی قتل عام فوری بند کیا جائے
مزید رہنماؤں اور کارکنان نے افواج پاکستان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ جس طرح ملک و قوم کا دفاع کر رہے ہیں اور ہر ناگہانی و آفت میں عوام کی مدد کرتے ہیں اس طرح غریب عوام کو مہنگائی کے طوفان سے کنٹرول کروا کر عوام کو فاقہ کشی سے بچانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں.
PAKISTAN Defence Peace Movement Sindh 🇵🇰✌🏻