Kaghaz-O-Kalam

Kaghaz-O-Kalam Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Kaghaz-O-Kalam, Library, Hyderabad.

آمريکا نے ايـران پر حملا.BREAKING | Trump : American warplanes have attacked the nuclear sites in Fordow, Natanz, and Is...
22/06/2025

آمريکا نے ايـران پر حملا.

BREAKING | Trump : American warplanes have attacked the nuclear sites in Fordow, Natanz, and Isfahan in Iran

بريکنگ:نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ ایران کے پاس اب بھی 28000 کے قریب بیلسٹک میزائل موجود ہیں۔             #تهران
20/06/2025

بريکنگ:

نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ ایران کے پاس اب بھی 28000 کے قریب بیلسٹک میزائل موجود ہیں۔
#تهران

اسرائیل کو اب سزا دی جا رہی ہے: خامنہ ای.
20/06/2025

اسرائیل کو اب سزا دی جا رہی ہے: خامنہ ای.

شیخ نے کفر کے فتوے تھے لگائے جن پر وقت آیا تو وہی لوگ مسلماں نکلے❤️
20/06/2025

شیخ نے کفر کے فتوے تھے لگائے جن پر
وقت آیا تو وہی لوگ مسلماں نکلے❤️

’ہم میزائلوں سے تنگ آچکے ہیں‘، جنگ سے خوفزدہ اسرائیلی کشتیوں کے ذریعے ملک سے فرار ہونے لگے مکمل تفصیل کے لیے پہلا کمنٹ ...
20/06/2025

’ہم میزائلوں سے تنگ آچکے ہیں‘، جنگ سے خوفزدہ اسرائیلی کشتیوں کے ذریعے ملک سے فرار ہونے لگے مکمل تفصیل کے لیے پہلا کمنٹ دیکھیں

پاسداران انقلاب نے اسرائیل کے خلاف مشترکہ حملوں کا ایک نیا مرحلہ شروع کردیا
20/06/2025

پاسداران انقلاب نے اسرائیل کے خلاف مشترکہ حملوں کا ایک نیا مرحلہ شروع کردیا

20/06/2025

If you see a group carrying a black flag from the direction of Khurasan, then join them, for among them will certainly be the Caliph of Allah, the Mahdi (peace be upon him).
(Sunan Ibn Majah, Hadith No.: 4082)

Iran’s Supreme Leader Ayatollah Ali Khamenei declared there will be “no mercy” for Israel, calling it a “terrorist Zioni...
20/06/2025

Iran’s Supreme Leader Ayatollah Ali Khamenei declared there will be “no mercy” for Israel, calling it a “terrorist Zionist regime,” amid rising regional tensions. His warning followed Israeli airstrikes on Tehran and growing international concern.

Rejecting Donald Trump’s demand for Iran’s surrender, Khamenei cautioned that U.S. intervention would cause “irreparable damage.” In retaliation, Iran launched hypersonic missiles at Israeli targets, escalating fears of a broader conflict.

یا الہٰی۔ اسرائیل کا مکمل خاتما فرماءِ - آمين
20/06/2025

یا الہٰی۔ اسرائیل کا مکمل خاتما فرماءِ - آمين

31/05/2025
ہمیں کونسی کتابیں پڑھنے کی ضرورت ہے ؟ – قسط نمبر 1یہ وہ سوال ہے جس کا جواب ہماری قوم کو بہت پہلے تلاش کرنا چاہیے تھا۔ مگ...
31/05/2025

ہمیں کونسی کتابیں پڑھنے کی ضرورت ہے ؟ – قسط نمبر 1

یہ وہ سوال ہے جس کا جواب ہماری قوم کو بہت پہلے تلاش کرنا چاہیے تھا۔ مگر افسوس، ہم اب تک ایک محدود دائرے میں قید ہیں — رومانوی کہانیاں، سیاست پر مبنی لٹریچر، مذہبی مباحث اور قوم پرستی کی نعرے بازی۔ دنیا کہاں کی کہاں نکل گئی، اور ہم اب بھی وہی پرانے قصے دہرا رہے ہیں۔

اسی لیے آج سے میں ایک نئی سیریز کا آغاز کر رہا ہوں جس کا مقصد ہے: پاکستانی قوم کو دنیا کی ان کتابوں سے متعارف کرانا جو ان کی سوچ کو وسعت دے سکیں۔
یہ کتابیں صرف ادب نہیں، بلکہ ٹیکنالوجی، انوویشن، کریٹیکل تھنکنگ، پرابلم سولونگ، مصنوعی ذہانت، نفسیات، انسانی رویے، بزنس، کلچر، فلسفہ اور تاریخ جیسے موضوعات پر ہوں گی — وہ سب کچھ جس سے دنیا آگے بڑھ رہی ہے اور ہم ابھی تک واقف نہیں۔

ہر قسط میں مختلف موضوعات پر 15-20 کتابوں کا مختصر مگر جامع تعارف ہوگا تاکہ آپ کے پاس ایک ہی طرح کی سوچ نہ رہے بلکہ آپ کے پاس علم اور فہم کا ایک وسیع انتخاب ہو۔
(پہلی قسط تھوڑی لمبی ہوگی، مگر آنے والی اقساط زیادہ مختصر ہوں گی.)

آج کی قسط میں آپ کو 20 شاندار کتابوں سے متعارف کراؤں گا۔ ہر کتاب کے بارے میں آپ کو یہ بتاؤں گا:
🔹 یہ کس کے لیے ہے؟
🔹 اور یہ کیا سکھاتی ہے؟
تاکہ آپ خود فیصلہ کر سکیں کہ یہ کتاب آپ کے علم اور وژن کو نئی جہت دے سکتی ہے یا نہیں۔

آئیے، اس سفر کا آغاز کرتے ہیں — جہاں ہم صرف کتابیں نہیں پڑھیں گے، بلکہ اپنی سوچ کی قید سے آزادی پائیں گے اور علم کی نئی دنیا کی طرف قدم بڑھائیں گے۔ 🚀📚

1.Atomic Habits: An Easy & Proven Way to Build Good Habits & Break Bad Ones – James Clear

کتاب کس کے لیے ہے؟
وہ افراد جو اپنی زندگی میں مثبت تبدیلی لانا چاہتے ہیں، عادات کو بہتر بنانا چاہتے ہیں، اور مستقل ترقی کے خواہاں ہیں۔
یہ کتاب سیلف ہیلپ کی سب سے بہترین کتابوں میں سے ایک ہے اور ہر اُس شخص کو پڑھنی چاہیے جو خود کو بہتر کرنا چاہتا ہے.

یہ کتاب کیا سکھاتی ہے؟
یہ کتاب چھوٹی مگر مؤثر عادات کے ذریعے بڑی تبدیلیاں لانے پر زور دیتی ہے۔ مصنف نے "چار قوانین" کے ذریعے اچھی عادات اپنانے اور بری عادات چھوڑنے کا پریکٹیکل طریقہ کار پیش کیا ہے۔ یہ کتاب بتاتی ہے کہ کس طرح چھوٹی تبدیلیاں وقت کے ساتھ بڑی کامیابیوں کا باعث بن سکتی ہیں۔

2.The Shallows: What the Internet Is Doing to Our Brains – Nicholas Carr

کتاب کس کے لیے ہے؟
طلباء، اساتذہ، ریسرچرز ، اور وہ افراد جو ڈیجیٹل دور میں توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت کو بہتر بنانا چاہتے ہیں۔

یہ کتاب کیا سکھاتی ہے؟
یہ کتاب انٹرنیٹ کے انسانی دماغ پر اثرات کا جائزہ پیش کرتیہے۔ مصنف بتاتے ہیں کہ کس طرح مسلسل آن لائن رہنے سے ہماری توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔ یہ کتاب ان افراد کے لیے ہے جو اپنی توجہ اور گہرائی سے سوچنے کی صلاحیت کو بہتر بنانا چاہتے ہیں۔

3.Drive: The Surprising Truth About What Motivates Us – Daniel H. Pink

کتاب کس کے لیے ہے؟
مینجرز ، اساتذہ، والدین، اور وہ افراد جو دوسروں کی حوصلہ افزائی اور موٹیویٹ کرنے کے مؤثر طریقے تلاش کر رہے ہیں۔
یہ کتاب انسان کی موٹیویشن پر لکھی گئی بہترین کتابوں میں سے ہے.

یہ کتاب کیا سکھاتی ہے؟
یہ کتاب انسانی موٹیویشن کے بارے میں روایتی نظریات کو چیلنج کرتی ہے۔ مصنف کے مطابق، خود مختاری Autonomy ، مہارت حاصل کرنا، اور مقصد کا ہونا وہ عوامل ہیں جو ہمیں بہتر کارکردگی کی طرف لے جاتے ہیں۔ یہ کتاب ان افراد کے لیے مفید ہے جو اپنی یا دوسروں کی حوصلہ افزائی کے نئے طریقے تلاش کر رہے ہیں۔

4.Stolen Focus: Why You Can’t Pay Attention—and How to Think Deeply Again – Johann Hari

کتاب کس کے لیے ہے؟
وہ افراد جو اپنی توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت کو دوبارہ حاصل کرنا چاہتے ہیں اور ڈیجیٹل دنیا کے منفی اثرات سے بچنا چاہتے ہیں۔
فوکس کے موضوع پر لکھی گئی یہ کتاب ایک بہترین کتاب ہے.

یہ کتاب کیا سکھاتی ہے؟
مصنف نے اس کتاب میں توجہ کی کمی کے اسباب اور اس کے حل پر روشنی ڈالی ہے۔ وہ بتاتے ہیں کہ کس طرح جدید ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا ہماری توجہ کو متاثر کر رہے ہیں۔ یہ کتاب ان افراد کے لیے ہے جو اپنی توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت کو دوبارہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
کتاب ایک Research Backed کتا ہے اور میں خود بھی آج کل یہ کتاب پڑھ رہا ہوں.

5.Superforecasting: The Art and Science of Prediction – Philip E. Tetlock & Dan Gardner

کتاب کس کے لیے ہے؟
تجزیہ کار، پالیسی ساز، اور وہ افراد جو بہتر فیصلے کرنے اور مستقبل کی پیش گوئی کی مہارت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

یہ کتاب کیا سکھاتی ہے؟
یہ کتاب پیش گوئی یعنی Predictions کی صلاحیت کو بہتر بنانے کے طریقوں پر مبنی ہے۔ مصنفین نے "سپر فورکاسٹرز" کی خصوصیات اور ان کی پیش گوئیوں کی Correction کے راز بیان کیے ہیں۔ یہ کتاب ان افراد کے لیے مفید ہے جو بہتر فیصلے کرنے اور مستقبل کی پیش گوئی کی مہارت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
یہ کتاب Decsion Making میں دلچسپی رکھنے والوں کے بھی ایک اچھی گائیڈ ہے

6.Factfulness: Ten Reasons We’re Wrong About the World—and Why Things Are Better Than You Think – Hans Rosling, Ola Rosling & Anna Rosling Rönnlund

کتاب کس کے لیے ہے؟
صحافی، اساتذہ، پالیسی ساز، اور وہ افراد جو دنیا کو حقیقت پسندانہ اور مثبت انداز میں دیکھنا چاہتے ہیں۔
یہ کتاب Critical Thinking میں دلچسپی رکھنے والے افراد کے لیے بھی بہترین کتاب ہے.

یہ کتاب کیا سکھاتی ہے؟
یہ کتاب دنیا کے بارے میں ہمارے غلط تصورات کو چیلنج کرتی ہے۔ مصنفین نے دس ایسی وجوہات بیان کی ہیں جو ہمیں دنیا کو منفی انداز میں دیکھنے پر مجبور کرتے ہیں۔ یہ کتاب ان افراد کے لیے ہے جو دنیا کو حقیقت پسندانہ اور مثبت انداز میں دیکھنا چاہتے ہیں۔
کتاب صحیح معنوں میں ایک آنکھیں کھول دینے والی کتاب ہے.

7.Essentialism: The Disciplined Pursuit of Less – Greg McKeown

کتاب کس کے لیے ہے؟
پروفیشنلز ، مینجرز ، اور وہ افراد جو اپنی زندگی کو سادہ اور مؤثر بنانا چاہتے ہیں۔ کتاب پروڈکٹیویٹی میں دلچسپی رکھنے والے افراد کے لیے بھی ایک Must Read ہے.

یہ کتاب کیا سکھاتی ہے؟
یہ کتاب زندگی میں غیر ضروری چیزوں کو چھوڑ کر صرف ضروری چیزوں پر توجہ مرکوز کرنے کی اہمیت پر زور دیتی ہے۔ مصنف نے بتایا ہے کہ کس طرح کم چیزوں پر توجہ دے کر زیادہ کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔ یہ کتاب ان افراد کے لیے مفید ہے جو اپنی زندگی کو سادہ اور مؤثر بنانا چاہتے ہیں۔

8.Revenge of the Tipping Point: Overstories, Superspreaders, and the Rise of Social Engineering – Malcolm Gladwell

کتاب کس کے لیے ہے؟
سوشل سائینٹسٹس ، پالیسی ساز، اور وہ افراد جو سماجی رجحانات اور ان کے اثرات کو سمجھنا چاہتے ہیں۔
ویسے اس کتاب کے مصنف کا نام ہی کافی ہے اس کتاب کو پڑھنے کے لیے اور انکی ہر کتاب ہی ایک بیسٹ سیلر اور Must Read ہوتی ہے.
اس سے پہلے اس موضوع پر مصنف کی پہلی کتاب The Tipping Point ہے اور یوں سمجھیں یہ اُس کا ایک نیا اور مختلف ورژن ہے.

یہ کتاب کیا سکھاتی ہے؟
یہ کتاب معاشرتی تبدیلیوں اور ان کے پیچھے کارفرما عوامل کا تجزیہ پیش کرتی ہے۔ مصنف نے مختلف کہانیوں کے ذریعے بتایا ہے کہ کس طرح چھوٹے واقعات بڑے پیمانے پر تبدیلی کا باعث بن سکتے ہیں۔ یہ کتاب ان افراد کے لیے ہے جو سوشل ٹرینڈز اور ان کے اثرات کو سمجھنا چاہتے ہیں۔

9.Calling Bu****it: The Art of Skepticism in a Data-Driven World – Carl T. Bergstrom & Jevin D. West

کس کے لیے ہے؟
طلباء، صحافی، ریسرچرز ، اور وہ افراد جو معلومات کی صداقت کو پرکھنے کی صلاحیت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
مس انفارمیشن کے دور اور کریٹیکل تھنکنگ کے لیے یہ ایک اچھی کتاب ہے.

یہ کتاب کیا سکھاتی ہے؟
یہ کتاب ڈیٹا اور Statistics کے غلط استعمال کو بے نقاب کرتی ہے۔ مصنفین نے بتایا ہے کہ کس طرح معلومات کے سیلاب میں درست اور غلط کو پہچانا جا سکتا ہے۔ یہ کتاب ان افراد کے لیے مفید ہے جو معلومات کی صداقت کو پرکھنے کی صلاحیت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

10.Where Good Ideas Come From: The Natural History of Innovation – Steven Johnson

کتاب کس کے لیے ہے؟
کاروباری افراد، کریٹیویٹی پروفیشنلز , ریسرچرز ، اور وہ افراد جو تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔

یہ کتاب کیا سکھاتی ہے؟
یہ کتاب انوویشن اور نئے خیالات کے جنم لینے کے عمل کا جائزہ لیتی ہے۔ مصنف نے بتایا ہے کہ کس طرح مختلف ماحول اور عوامل نئے خیالات کی پیدائش میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ یہ کتاب ان افراد کے لیے ہے جو تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔
کتاب انتہائی دلچسپ اور Mind Expanding ہے.

11.The 10 Rules of Successful Nations – Ruchir Sharma

کتاب کس کے لیے ہے ؟
وہ افراد جو عالمی معیشت، پالیسی میکنگ ، اور کسی بھی قوم کی ترقی کے اصولوں کو سمجھنا چاہتے ہیں۔

یہ کتاب کیا سکھاتی ہے؟
کتاب میں کامیاب اقوام کے دس اصول بیان کیئے گئے ہیں جو ان کی ترقی میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ مصنف نے مختلف ممالک کی مثالوں سے واضح کیا ہے کہ کس طرح سیاسی، معاشی، اور سماجی عوامل ایک قوم کی کامیابی یا ناکامی میں کردار ادا کرتے ہیں۔
پاکستانی قوم کے لیے تو یہ ایک Must Read ہے.

12.Economics in One Lesson – Henry Hazlitt

کتاب کس کے لیے ہے؟
طلباء، اساتذہ ، اور وہ افراد جو اکنامکس کی بنیادی سمجھ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
کتاب ہر اُس شخص کے لیے ہے جو اکنامکس کو آسان الفاظ میں سمجھنا چاہتا ہے.

یہ کتاب کیا سکھاتی ہے؟
یہ کتاب معاشی پالیسیوں کے شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم اثرات کا تجزیہ پیش کرتی ہے۔ مصنف نے عام معاشی غلط فہمیوں کو بے نقاب کیا ہے اور بتایا ہے کہ کس طرح پالیسی سازوں کی غلطیاں معیشت پر منفی اثر ڈال سکتی ہیں۔
اکنامکس کو کتاب میں انتہائی آسان الفاظ میں سمجھایا گیا ہے.

13.A Brief History of Intelligence – Max Bennett

کتاب کس کے لیے ہے؟

وہ افراد جو انسانی ذہانت کی ارتقائی تاریخ اور مصنوعی ذہانت کے مستقبل کو سمجھنا چاہتے ہیں۔
یہ کتاب ہر اُس شخص کے لیے ہے جو انسانی ذہانت کو مکمل طور پر سمجھنا چاہتا ہے.

یہ کتاب کیا سکھاتی ہے؟
مصنف نے انسانی دماغ کی پانچ بڑی ارتقائی پیش رفتوں کا جائزہ لیا ہے اور بتایا ہے کہ یہ پیش رفتیں کس طرح مصنوعی ذہانت کی ترقی میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔ یہ کتاب ذہانت کی فطری اور مصنوعی شکلوں کے درمیان تعلق کو سمجھنے میں مدد دیتی ہے۔

14.The Brain: The Story of You – David Eagleman

کتاب کس کے لیے ہے؟
وہ افراد جو انسانی دماغ کی ساخت، افعال، اور شخصیت پر اس کے اثرات کو سمجھنا چاہتے ہیں۔

یہ کتاب کیا سکھاتی ہے؟
یہ کتاب انسانی دماغ کی پیچیدگیوں کو سادہ انداز میں بیان کرتی ہے۔ مصنف نے بتایا ہے کہ کس طرح ہمارے تجربات، یادداشتیں، اور فیصلے ہمارے دماغ کی ساخت کو متاثر کرتے ہیں۔

15.Thinking in Bets – Annie Duke

کس کے لیے ہے؟
وہ افراد جو غیر یقینی حالات میں بہتر فیصلے کرنا چاہتے ہیں۔

یہ کتاب کیا سکھاتی ہے؟
مصنفہ نے بتایا ہے کہ زندگی میں فیصلے کرنا کس طرح جوئے کی مانند ہے، جہاں مکمل معلومات کا فقدان ہوتا ہے۔ انہوں نے سکھایا ہے کہ کس طرح امکانات کا تجزیہ کر کے بہتر فیصلے کیے جا سکتے ہیں۔

16.Super Thinking: The Big Book of Mental Models – Gabriel Weinberg & Lauren McCann

کتاب کس کے لیے ہے؟
وہ افراد جو پیچیدہ مسائل کو سادہ طریقوں سے حل کرنا چاہتے ہیں۔

یہ کتاب کیا سکھاتی ہے؟
یہ کتاب مختلف ذہنی ماڈلز کا مجموعہ ہے جو فیصلہ سازی اور مسئلہ حل کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ مصنفین نے مختلف شعبوں سے ماڈلز کو جمع کر کے ایک جامع رہنما تیار کیا ہے۔

17.Deep Work: Rules for Focused Success in a Distracted World – Cal Newport

کتاب کس کے لیے ہے؟
وہ افراد جو گہرائی سے کام کرنے کی مہارت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

یہ کتاب کیا سکھاتی ہے؟
یہ کتاب بتاتی ہے کہ کس طرح گہری توجہ اور ارتکاز کے ذریعے اعلیٰ معیار کا کام کیا جا سکتا ہے۔ مصنف نے مختلف حکمت عملیوں کے ذریعے بتایا ہے کہ کس طرح خلفشار سے بچا جا سکتا ہے۔

18.Make It Stick: The Science of Successful Learning – Peter C. Brown, Henry L. Roediger III & Mark A. McDaniel

کتاب کس کے لیے ہے؟
طلباء، اساتذہ، اور وہ افراد جو مؤثر طریقے سے سیکھنا چاہتے ہیں۔

یہ کتاب کیا سکھاتی ہے؟
یہ کتاب بنیادی طور پر Science of Learning کے موضوع پر لکھی گئی کتاب ہے.
یہ کتاب سیکھنے کے مؤثر طریقوں پر روشنی ڈالتی ہے، جیسے کہ Active Recall, Spaced Repetition, Self Assessment ۔ مصنفین نے سیکھنے کے بارے میں عام غلط فہمیوں کو بھی بے نقاب کیا ہے۔

19.Co-Intelligence: Living and Working with AI – Ethan Mollick

کتاب کس کے لیے ہے؟
وہ افراد جو مصنوعی ذہانت کے ساتھ مؤثر طریقے سے کام کرنا چاہتے ہیں۔

یہ کتاب کیا سکھاتی ہے؟
مصنف نے بتایا ہے کہ کس طرح AI کو ایک ساتھی کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے چار اصول پیش کیے ہیں جو AI کے ساتھ کام کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں، جیسے کہ AI کو مختلف کاموں میں آزمانا اور انسانی ان پٹ کو برقرار رکھنا۔

20.The Righteous Mind: Why Good People Are Divided by Politics and Religion – Jonathan Haidt

کتاب کس کے لیے ہے؟
وہ افراد جو انسانی اخلاقیات، سیاست، اور مذہب کے درمیان تعلق کو سمجھنا چاہتے ہیں۔

یہ کتاب کیا سکھاتی ہے؟
مصنف نے بتایا ہے کہ کس طرح ہمارے اخلاقی فیصلے جذبات اور سماجی عوامل سے متاثر ہوتے ہیں۔ انہوں نے مختلف ثقافتوں اور معاشروں کے اخلاقی نظاموں کا تجزیہ پیش کیا ہے۔

یہ پوری سیریز میری تحقیق، مطالعے اور محنت کا نتیجہ ہے، اور میں چاہتا ہوں کہ یہ پیغام آپ تک پہنچے۔ یہ کتابیں صرف میرے نہیں، آپ سب کے لیے ہیں تاکہ ہم ایک محدود دائرے سے نکل کر دنیا کے خیالات، علم اور سوچ کے ساتھ جڑ سکیں۔
آپ کی سپورٹ اور شیئر اس مشن کا حصہ ہے۔ اس قسط کو ضرور پڑھیں، دوسروں تک پہنچائیں، اور بتائیں کہ کون سی کتاب آپ کی دلچسپی کا باعث بنی؟ آئیں، ہم سب مل کر سوچنے، سیکھنے، اور آگے بڑھنے کی نئی راہیں تلاش کریں۔

توصیف اکرم نیازی
Tausif Akram Niazi
Mindset Coach | Book Mentor | Growth & Behavior Change Guide | Lifelong Learner

"سب سے قریبی لوگوں کا وار سب سے خطرناک ہوتا ہے کیونکہ وہ کم فاصلے سے کیا جاتا ہے۔"
04/01/2025

"سب سے قریبی لوگوں کا وار سب سے خطرناک ہوتا ہے کیونکہ وہ کم فاصلے سے کیا جاتا ہے۔"

Address

Hyderabad

Telephone

+923013614364

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kaghaz-O-Kalam posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category