12/08/2026
🚨 سول ہسپتال حیدرآباد کے ڈیلی ویجز ملازمین کا احتجاج 🚨
8 ماہ سے تنخواہوں سے محروم غریب ملازمین آج حیدرآباد پریس کلب کے سامنے سراپا احتجاج!
سول ہسپتال حیدرآباد میں دن رات اپنی خدمات انجام دینے والے ڈیلی ویجز ملازمین گزشتہ 8 ماہ سے تنخواہوں کے منتظر ہیں۔ مہنگائی کے اس دور میں غریب ملازمین کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ چکے ہیں، بچوں کی تعلیم، گھر کا راشن اور دیگر ضروریات پوری کرنا مشکل ہو گیا ہے۔
آج ڈیلی ویجز ملازمین نے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے حکومتِ سندھ، محکمہ صحت اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ:
📢 ڈیلی ویجز ملازمین کی 8 ماہ کی واجب الادا تنخواہیں فوری طور پر جاری کی جائیں۔
📢 غریب ملازمین کے معاشی استحصال کا فوری نوٹس لیا جائے۔
📢 ذمہ دار افسران سے جواب طلبی کی جائے اور ملازمین کو ان کا جائز حق دیا جائے۔
یہ ملازمین کسی خیرات کا مطالبہ نہیں کر رہے، بلکہ اپنی محنت کی حلال کمائی اور اپنا قانونی حق مانگ رہے ہیں۔
🙏 وزیراعلیٰ سندھ، وزیر صحت سندھ، سیکریٹری صحت سندھ اور متعلقہ اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ اس معاملے کا فوری نوٹس لے کر غریب ملازمین کی 8 ماہ کی تنخواہیں جاری کروائی جائیں۔