Abdul Ghafoor Dars Chairman Town Municipal Corporation Qasimabad

Abdul Ghafoor Dars Chairman Town Municipal Corporation Qasimabad Official page of Abdul Ghafoor Dars managed by his team.

07/09/2026

Sindh Minister for Irrigation & P&D Department Jam Khan Shoro and Minister for Culture, Tourism, Antiquities & Archives Department Syed Zulfiqar Ali Shah attended the Valima reception of Hamza Farid Qureshi, son of Haji Farid Ahmed Qureshi, Pakistan Peoples Party ticket holder for PS-65, in Hyderabad.

The elegant ceremony was held at Qasim Banquet, Hyderabad, where the distinguished guests were warmly received and welcomed by Haji Farid Ahmed Qureshi.The occasion brought together prominent political figures, dignitaries, and well-wishers, who joined the Qureshi family in celebrating this joyous and memorable milestone.

حیدرآباد  میئر حیدرآباد جناب کاشف شورو کی علی مراد سولنگی، ممبر یونین کونسل 153 کے صاحبزادے کی شادی کی پُرمسرت تقریب  می...
06/09/2026

حیدرآباد

میئر حیدرآباد جناب کاشف شورو کی علی مراد سولنگی، ممبر یونین کونسل 153 کے صاحبزادے کی شادی کی پُرمسرت تقریب مین شرکت, اہلِ خانہ کو دلی مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر ٹاؤن چیئرمین قاسم آباد جناب عبدالغفور درس نے بھی خصوصی شرکت کی اور تقریب کے انعقاد میں اپنی بھرپور معاونت کا اظہار کیا۔ ان کی جانب سے معزز مہمانوں کی آمد اور تقریب میں شرکت کو قدر کی نگاہ سے دیکھا گیا۔

تقریب میں ٹاؤن چیئرمین میاں سرفراز، مصطفیٰ بلال شیخ, پی پی پی ضلع حیدرآباد کے یوتھ کے صدر جناب علی حیدر شاہ صاحب و دیگر بھی میئر حیدرآباد جناب کاشف شورو کے ہمراہ تہے۔

معزز شخصیات نے اہلِ خانہ سے ملاقات کرتے ہوئے خوشی کے اس موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دولہا و خاندان کے لیے خوشیوں، سلامتی اور کامیابی کی دعا کی۔

ترجمان
ٹاؤن میونسپل کارپوریشن قاسم آباد، حیدرآباد

ولیمہ تقریب عوامی میئر حیدرآباد جناب کاشف علی شورو نے پاکستان پیپلز پارٹی PS-65 کے ٹکٹ ہولڈر حاجی محمد فرید احمد قریشی ک...
06/09/2026

ولیمہ تقریب

عوامی میئر حیدرآباد جناب کاشف علی شورو نے پاکستان پیپلز پارٹی PS-65 کے ٹکٹ ہولڈر حاجی محمد فرید احمد قریشی کے صاحبزادے حمزہ فرید قریشی کی ولیمہ تقریب میں شرکت کی۔

قاسم بینکوئٹ، حیدرآباد میں منعقدہ پُروقار تقریب کے موقع پر حاجی محمد فرید احمد قریشی نے میئر حیدرآباد کا پرتپاک استقبال کیا۔

اس موقع پر چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن قاسم آباد جناب عبدالغفور درس نے بھی خصوصی شرکت کی اور تقریب میں اپنی موجودگی سے محفل کو رونق بخشی۔

ٹائون چیئرمین قاسم آباد عبدالغفور درس نے میئر حیدرآباد جناب کاشف علی شورو کے ہمراہ دولہا اور دلہن کو شادی کی مبارکباد پیش کی اور ان کی خوشگوار، کامیاب اور بابرکت ازدواجی زندگی کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا۔

تقریب میں حیدرآباد کے دیگر ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز کے معزز چیئرمینز نے بھی شرکت کی اور نومولود جوڑے کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اللہ تعالیٰ حمزہ فرید قریشی اور ان کی اہلیہ کی نئی زندگی کو محبت، خوشیوں اور برکتوں سے بھر دے۔ آمین

ترجمان
ٹاؤن میونسپل کارپوریشن قاسم آباد، حیدرآباد

ٹاؤن میونسپل کارپوریشن قاسم آباد، حیدرآبادمورخہ : 06 ستمبر 2026 — بروز اتوار🛡️ عوامی تحفظ، محفوظ راستے — بہتر قاسم آبادش...
06/09/2026

ٹاؤن میونسپل کارپوریشن قاسم آباد، حیدرآباد
مورخہ : 06 ستمبر 2026 — بروز اتوار

🛡️ عوامی تحفظ، محفوظ راستے — بہتر قاسم آباد

شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور بنیادی شہری سہولیات کی بہتری کے لیے ٹاؤن میونسپل کارپوریشن قاسم آباد کی جانب سے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔

چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن قاسم آباد جناب عبدالغفور درس کی خصوصی ہدایات پر، ٹاؤن میونسپل کمشنر قاسم آباد محمد شعیب ابڑو کی نگرانی میں نکاش ولاز، قاسم آباد، یونین کونسل 154 کے لیے 10 مکمل مین ہول کورز فراہم کر دیے گئے۔

یہ مین ہول کورز یوسی 154 کے وائس چیئرمین جناب پرویز شورو کی درخواست پر علاقے کی معزز شخصیت جناب شکیل احمد نارائی کے حوالے کیے گئے، جبکہ نکاش ولاز سوسائٹی کے ایڈمن مسٹر محبت علی نے مین ہول کورز وصول کیے۔

اس پورے عمل کی نگرانی یوسی 154 کے وائس چیئرمین جناب پرویز شورو کی جانب سے کی جا رہی ہے، تاکہ علاقے میں کھلے مین ہولز کے مسئلے کو مؤثر انداز میں حل کیا جا سکے۔

چیئرمین عبدالغفور درس کا واضح مؤقف ہے کہ قاسم آباد میں کوئی بھی کھلا مین ہول شہریوں کے لیے خطرے کا باعث نہ بنے۔ خصوصاً بچوں، خواتین، بزرگوں اور دیگر شہریوں کی محفوظ آمدورفت کو یقینی بنانا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ قاسم آباد کے مختلف علاقوں میں کھلے مین ہولز کو مرحلہ وار کور کرنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، تاکہ شہریوں کو محفوظ، صاف ستھرا اور بہتر ماحول فراہم کیا جا سکے۔

عوام کا تحفظ، محفوظ قاسم آباد اور بہتر شہری سہولیات — ٹاؤن میونسپل کارپوریشن قاسم آباد کی اولین ترجیحات ہیں۔

🌿 بہتر قاسم آباد — محفوظ قاسم آباد

ترجمان
ٹاؤن میونسپل کارپوریشن قاسم آباد، حیدرآباد

05/09/2026

🇵🇰 6 ستمبر — یومِ دفاعِ پاکستان 🇵🇰

وطن کے بہادر محافظوں اور عظیم شہداء کو سلامِ عقیدت!

6 ستمبر ہماری قومی تاریخ کا وہ روشن باب ہے جو ہمیں اپنے اُن بہادر سپوتوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے بے مثال جرأت، عزم اور قربانی کا مظاہرہ کیا۔ ہمارے شہداء کی لازوال قربانیاں اور غازیوں کی شجاعت آج بھی پوری قوم کے لیے حوصلے، اتحاد اور حب الوطنی کی علامت ہیں۔

آج کے دن ہم اپنے عظیم شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں اور پاک فوج کے بہادر جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں، جنہوں نے پاکستان کی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے تاریخ رقم کی۔

آئیے عہد کریں کہ ہم اپنے پیارے وطن کی ترقی، خوشحالی، امن اور استحکام کے لیے اتحاد و یکجہتی کے ساتھ اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

پاکستان صرف ہمارا وطن نہیں، ہماری پہچان، ہماری شان اور ہماری جان ہے۔ 🇵🇰❤️

پاکستان پائندہ باد! 🇵🇰

ٹاؤن میونسپل کارپوریشن قاسم آباد، حیدرآبادجمعہ، 4 ستمبر 2026ء | 21 ربیع الاول 1448ھ جاپانی کاروباری ادارے Bros Japan PK ...
04/09/2026

ٹاؤن میونسپل کارپوریشن قاسم آباد، حیدرآباد
جمعہ، 4 ستمبر 2026ء | 21 ربیع الاول 1448ھ

جاپانی کاروباری ادارے Bros Japan PK کے پانچ رکنی وفد نے میئر سیکریٹریٹ، سوک سینٹر حیدرآباد کا دورہ کیا، جہاں حیدرآباد میں سرمایہ کاری، شہری ترقی اور بنیادی سہولیات کی بہتری کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔

میئر حیدرآباد جناب کاشف علی شورو کی خصوصی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر حیدرآباد جناب زین العابدین کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں عوامی ٹاؤن چیئرمین قاسم آباد جناب عبدالغفور درس نے خصوصی شرکت کی۔

اجلاس میں حیدرآباد کی مجموعی ترقی، جدید شہری سہولیات، انفراسٹرکچر، پانی و سیوریج، صفائی ستھرائی، شہری خوبصورتی اور بلدیاتی خدمات کے مختلف شعبوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی، جبکہ جاپانی اداروں کے لیے شہر میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع اور باہمی تعاون کے امکانات بھی زیرِ غور آئے۔

جاپانی وفد نے حیدرآباد کی ترقی اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے امکانات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر اس بات پر زور دیا گیا کہ بین الاقوامی سرمایہ کاری اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے حیدرآباد کو ایک بہتر، خوبصورت اور جدید شہر بنانے کی راہ ہموار کی جا سکتی ہے۔

ٹاؤن چیئرمین قاسم آباد جناب عبدالغفور درس نے جاپانی وفد کی آمد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد میں ترقی اور سرمایہ کاری کے لیے بین الاقوامی اداروں کے ساتھ تعاون ایک مثبت قدم ہے۔ باہمی اشتراک سے شہری سہولیات میں بہتری، انفراسٹرکچر کی ترقی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر حیدرآباد اور میونسپل کمشنر حیدرآباد کی جانب سے منعقدہ اس اہم اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ حیدرآباد کی پائیدار ترقی اور شہریوں کو جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے سرکاری و بلدیاتی ادارے اور بین الاقوامی شراکت دار مل کر مؤثر اقدامات کریں گے۔

حیدرآباد کی ترقی، جدید شہری سہولیات اور روشن مستقبل کی جانب ایک اور اہم قدم۔

جاری کردہ:
شعبہ اطلاعات
ٹاؤن میونسپل کارپوریشن قاسم آباد، حیدرآباد

04/09/2026

🌙 حدیثِ نبوی ﷺ 🌙

رسولِ اکرم ﷺ نے فرمایا:

"جمعہ کے دن مجھ پر کثرت سے درود بھیجا کرو، کیونکہ تمہارا درود میرے سامنے پیش کیا جاتا ہے۔"
(سنن ابی داؤد)

جمعہ مبارک 🤍
اللہ تعالیٰ اس بابرکت دن کے صدقے ہم سب کی دعائیں قبول فرمائے، دلوں کو سکون عطا فرمائے، رزق میں برکت دے، مشکلات آسان فرمائے اور ہمارے گھروں کو رحمتوں اور خوشیوں سے بھر دے۔
آمین یا رب العالمین 🤲

طالبِ دعا
عبدالغفور درس
ٹائون چیئرمین،
ٹاؤن میونسپل کارپوریشن,
قاسم آباد، حیدرآباد

Under the special directives of Town Chairman Qasimabad, Mr. Abdul Ghafoor Dars, an extensive anti-encroachment operatio...
03/09/2026

Under the special directives of Town Chairman Qasimabad, Mr. Abdul Ghafoor Dars, an extensive anti-encroachment operation is actively underway across various areas of Qasimabad.

The operation is focused on removing illegal encroachments, unauthorized stalls, roadside setups and other obstacles that create inconvenience for citizens and disrupt the smooth flow of traffic.

The initiative aims to ensure better accessibility, provide greater convenience to pedestrians, improve traffic movement and restore a cleaner, safer and more organized urban environment for the people of Qasimabad.

This decisive action reflects the Town Administration’s commitment to maintaining public spaces, protecting citizens’ right of way and ensuring effective municipal management across the town.

Spokesperson
Town Municipal Corporation Qasimabad, Hyderabad

ٹاؤن میونسپل کارپوریشن قاسم آباد، حیدرآبادجمعہ،رات  03 ستمبر 2026ء| 20 ربیع الاول 1448ھقاسم آباد میں تجاوزات کے خلاف مؤث...
03/09/2026

ٹاؤن میونسپل کارپوریشن قاسم آباد، حیدرآباد

جمعہ،رات 03 ستمبر 2026ء| 20 ربیع الاول 1448ھ

قاسم آباد میں تجاوزات کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری

عوامی ٹائون چیئرمین قاسم آباد جناب عبدالغفور درس اور وائیس چیئرمین حاجی عبدالستار سومرو کے خصوصی احکامات پر اور ٹاؤن میونسپل کمشنر قاسم آباد محمد شعیب ابڑو کی نگرانی میں قاسم آباد کے مختلف علاقوں میں اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کا سلسلہ بھرپور انداز میں جاری ہے۔

کارروائیوں کے دوران شاہراہوں، فٹ پاتھوں اور عوامی گزرگاہوں پر قائم غیر قانونی تجاوزات، اسٹالز، پتھاروں اور دیگر رکاوٹوں کو ہٹایا جا رہا ہے، تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں آسانی، پیدل چلنے والوں کو سہولت اور ٹریفک کی روانی کو بہتر بنایا جا سکے۔

ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ سرکاری اراضی، فٹ پاتھوں اور عوامی راستوں پر دوبارہ تجاوزات قائم کرنے سے گریز کیا جائے۔ خلاف ورزی کی صورت میں قانون و ضابطے کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

عوامی ٹائون چیئرمین عبدالغفور درس نے کہا کہ قاسم آباد کی خوبصورتی، بہتر ٹریفک نظام اور شہریوں کو کشادہ و صاف راستوں کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

شہری سہولت، بہتر انتظام اور خوبصورت قاسم آباد کی جانب ایک اور قدم۔

ترجمان
ٹاؤن میونسپل کارپوریشن قاسم آباد, حیدرآباد

ٹاؤن میونسپل کارپوریشن قاسم آباد، حیدرآبادتاریخ: 03 ستمبر 2026💡روشن قاسم آباد — ترقی، خوبصورتی اور عوامی خدمت کی جانب ای...
03/09/2026

ٹاؤن میونسپل کارپوریشن قاسم آباد، حیدرآباد
تاریخ: 03 ستمبر 2026

💡روشن قاسم آباد — ترقی، خوبصورتی اور عوامی خدمت کی جانب ایک روشن قدم۔ ✨

عوامی میئر حیدرآباد جناب کاشف علی شورو کی خصوصی ہدایات اور ٹاؤن میونسپل کارپوریشن قاسم آباد کے چیئرمین جناب عبدالغفور درس کی خصوصی نگرانی، ذاتی دلچسپی اور مؤثر اقدامات کے تحت قاسم آباد کے مختلف علاقوں میں عوامی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔

اسی سلسلے میں اہلِ علاقہ کی خصوصی درخواست پر، بالخصوص معززینِ علاقہ جناب نعمان ہالیپوٹو، جناب علی اجن اور جناب محمد علی شیخ کی نشاندہی اور درخواست پر الفتح ٹاؤن، قاسم آباد میں نئی اور جدید LED اسٹریٹ لائٹس نصب کرنے کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔

ٹاؤن کے ایگزیکٹو انجینیئر عقیل احمد قریشی اور شعبہ الیکٹرک کی جانب سے لائٹس کی تنصیب کا کام مکمل کیا گیا، جبکہ عوامی ٹاؤن چیئرمین عبدالغفور درس کی خصوصی توجہ اور مؤثر نگرانی کے باعث قاسم آباد کے شہریوں کے اس اہم مسئلے کو فوری طور پر حل کیا گیا۔

نئی LED اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب سے علاقے کی سڑکوں اور گلیوں میں رات کے اوقات میں روشنی کا بہتر انتظام ہوگا، جس سے شہریوں کو آمدورفت میں آسانی اور تحفظ کا احساس میسر آئے گا۔

چیئرمین عبدالغفور درس کی قیادت میں ٹاؤن میونسپل کارپوریشن قاسم آباد شہریوں کی نشاندہی اور عوامی مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔

عوامی خدمت ہمارا عزم — قاسم آباد کی ترقی ہماری ترجیح۔

ترجمان
ٹاؤن میونسپل کارپوریشن قاسم آباد، حیدرآباد

Address

Qasimabad
Hyderabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Abdul Ghafoor Dars Chairman Town Municipal Corporation Qasimabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category