District Police Hyderabad - SSP Hyderabad

District Police Hyderabad - SSP Hyderabad SSP HYDERABAD
(1)

06/09/2026

6 ستمبر 2026

یومِ دفاعِ پاکستان
شہداء و غازیوں کو سلام، وطن کی حفاظت ہمارا عزم۔
پاکستان زندہ باد!

ترجمان ڈسٹرکٹ پولیس حیدرآباد

#زندہ #پاکستان

6 ستمبر — یومِ دفاعِ پاکستان 🇵🇰وطنِ عزیز کی حفاظت، امن و سلامتی اور خودمختاری کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ہمارے...
05/09/2026

6 ستمبر — یومِ دفاعِ پاکستان 🇵🇰

وطنِ عزیز کی حفاظت، امن و سلامتی اور خودمختاری کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ہمارے بہادر شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت

پاکستان کی سلامتی اور امن ہماری اولین ترجیح ہے
*پاک فوج اور شہداء کو سلام!* 🇵🇰

Hyderabad Police Social Media Cell

04/09/2026

حیدرآباد: 04 ستمبر 2026
ترجمان: ڈسٹرکٹ پولیس حیدرآباد

ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ کی ہدایات پر اے ایس پی یو ٹی ڈاکٹر ورزان علی کی قیادت میں لطیف آباد تھانہ اے سیکشن کی حدود میں کار پر فائرنگ کے واقعے میں ملوث 4 ملزمان کو محض 3 گھنٹوں میں گرفتار کرلیا گیا۔

فریادی اختر علی خواجہ نے ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ کی مؤثر کاوشوں اور حیدرآباد پولیس کی بروقت و کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے پولیس کی بہترین کارکردگی پر شکریہ ادا کیا۔

حیدرآباد: 04 ستمبر 2026 ڈسٹرکٹ پولیس حیدرآباد کی جرائم پیشہ عناصر, منشیات و مین پوری گٹکا سپلائرز کے خلاف کارروائیوں میں...
04/09/2026

حیدرآباد: 04 ستمبر 2026

ڈسٹرکٹ پولیس حیدرآباد کی جرائم پیشہ عناصر, منشیات و مین پوری گٹکا سپلائرز کے خلاف کارروائیوں میں 9 ملزمان گرفتار

پریس ریلیزحیدرآباد 04 ستمبر 2026حیدرآباد پولیس کی جرائم پیشہ عناصر, منشیات و مین پوری گٹکا سپلائرز کے خلاف کارروائیوں می...
04/09/2026

پریس ریلیز
حیدرآباد 04 ستمبر 2026

حیدرآباد پولیس کی جرائم پیشہ عناصر, منشیات و مین پوری گٹکا سپلائرز کے خلاف کارروائیوں میں 9 ملزمان گرفتار

ڈی آئی جی حیدرآباد رینج طارق رزاق خان ڈھاریجو اور ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ کی ہدایات پر حیدرآباد پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

تھانہ ہوسڑی
ایس ایچ او انسپیکٹر لیاقت علی کمبھر کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائیاں

ہوسڑی پولیس نے دوران پیٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے مین پوری سپلائر بنام مگن ٹھاکر کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 100 عدد مین پوری برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف کرائم نمبر 350/2026 زیر 8 گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا

مزید ایک اور کارروائی کے دوران منشیات سپلائر اشوک عرف مامو کوہلی کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 8 عدد شراب کی بوتلیں برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف کرائم نمبر 354/2026 زیر دفعہ 3/4 حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا

تھانہ مارکیٹ
ایس ایچ او انسپیکٹر نیک محمد کھوسو کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی

مارکیٹ پولیس نے دوران پیٹرولنگ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گٹکا سپلائر بنام زین العابدین کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 3 عدد پیکٹ گٹکے اور 25 عدد مختلف میٹھی چھالیوں کے کارٹون برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف کرائم نمبر 299/2026 زیر دفعہ 8 گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا

تھانہ پنیاری
ایس ایچ او انسپیکٹر محمد ایوب اوڈھو کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی

پنیاری پولیس نے دوران پیٹرولنگ ملسم قبرستان کے قریب جرائم پیشہ ملزمان سے سے مقابلہ پیش آیا، دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں پنیاری پولیس نے ملزم حاجی خان عرف امجد امجو چانڈیو کو ایک عدد 32 بور ریوالور سمیت گرفتار کرلیا جبکہ ملزم کے دیگر ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پنیاری پولیس نے گرفتار و فرار ملزمان کے خلاف کرائم نمبر 210/2026 زیر دفعہ 324,353,100,34 تعزیراتِ پاکستان کے تحت مقدمہ درج کرلیا اور گرفتار ملزم حاجی خان عرف امجد امجو چانڈیو کے قبضے سے پسٹل برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف کرائم نمبر 211/2026 زیر دفعہ 25 سندھ آرمس ایکٹ کے تحت علیحدہ مقدمہ درج کرلیا گیا

تھانہ ٹنڈو جام
ایس ایچ او انسپکٹر ایاز علی بگھیو کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائیاں

ٹنڈو جام پولیس نے دوران پیٹرولنگ مختلف مقامات سے کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات سپلائرز بنام خادم حسین قمبرانی کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے کچی شراب برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف کرائم نمبر 219/2026 زیر دفعہ 3/4 حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا

مزید کارروائیوں دوران منشیات سپلائرز روشن علی زرداری کو 550 گرام چرس اور ملزم آصف عرف مہر مانٹی کو 560 گرام چرس سمیت گرفتار کرکے ملزمان کے خلاف کرائم نمبر 220/2026 اور 221/2026 زیر دفعہ دفعہ 9 (1) 3 (B) نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے

تھانہ بلدیہ
ایس ایچ او سب انسپیکٹر مظفر علی خالدی کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی

بلدیہ پولیس نے دوران پیٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائرز بنام بابر علی اور اسامہ قریشی کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 7 عدد شراب کی بوتلیں برآمد ہونے پر ملزمان کے خلاف کرائم نمبر 148/2026 زیر دفعہ 3/4 حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا

مزید کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے

ترجمان ڈسٹرکٹ پولیس حیدرآباد

اہم ہدایات برائے عملدرآمدمحکمہ داخلہ، حکومتِ سندھ کی جانب سے صوبے بھر میں اسلحے کی نمائش پر عائد پابندی، دفعہ 144 ضابطۂ ...
04/09/2026

اہم ہدایات برائے عملدرآمد

محکمہ داخلہ، حکومتِ سندھ کی جانب سے صوبے بھر میں اسلحے کی نمائش پر عائد پابندی، دفعہ 144 ضابطۂ فوجداری (Cr.P.C.) کے تحت مزید ایک ماہ کے لیے توسیع کر دی گئی ہے۔ مذکورہ حکم نامے کی خلاف ورزی کی صورت میں پولیس کو قانون کے مطابق کارروائی کا اختیار حاصل ہوگا۔

تمام SDPOs، SHOs اور ٹریفک پولیس افسران کو ہدایت کی جاتی ہے کہ اپنے اپنے علاقوں میں اس حکم نامے پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں اور اسلحے کی نمائش یا پابندی کی کسی بھی خلاف ورزی پر فوری کارروائی عمل میں لائیں۔

حکم نامے کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف بلاامتیاز، سخت اور فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے یا پابندی کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی، جبکہ فرائض میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

Hyderabad Police Social Media Cell

04/09/2026

پریس ریلیزحیدرآباد، 04 ستمبر 2026لطیف آباد کی حدود میں کار پر فائرنگ کے واقعے میں ملوث ملزمان, محض 3 گھنٹوں میں گرفتارای...
03/09/2026

پریس ریلیز
حیدرآباد، 04 ستمبر 2026

لطیف آباد کی حدود میں کار پر فائرنگ کے واقعے میں ملوث ملزمان, محض 3 گھنٹوں میں گرفتار

ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ کی ہدایات پر اے ایس پی یو ٹی ڈاکٹر ورزان علی کی قیادت میں حیدرآباد پولیس کی کامیاب کارروائی

تھانہ اے سیکشن کی حدود میں آٹو بھان روڈ پر ماجی ہسپتال سے پونے سات ٹریفک چوکی کے درمیان شام تقریباً ساڑھے 6 بجے دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار افراد نے کار سوار شہری اختر علی خواجہ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس نے متحرک کارروائی کرتے ہوئے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی کی جس کے نتیجے میں ملزمان نے بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر اپنے ایک ساتھی کو تھانہ حالی روڈ کی حدود میں فائرنگ کرکے زخمی کیا اور پولیس کو گمراہ کرنے کیلئے جھوٹی اطلاع دی کہ ان پر جھگڑے کے دوران حملہ کیا گیا ہے

ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ کی ہدایات پر اے ایس پی یو ٹی ڈاکٹر ورزان علی نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ایس ایچ او سائٹ شوکت ملوکانی اور ایڈیشنل ایس ایچ او اے سیکشن انسپکٹر ندیم رضوی کے ہمراہ دونوں واقعات کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کیں۔

تحقیقات کے دوران سیف سٹی پروجیکٹ کی مدد سے دونوں واقعات سے متعلق سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرکے شواہد کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا

دورانِ تحقیقات شہری اختر علی خواجہ نے فائرنگ کرنے والے اشخاص کو پہچانتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ اس پر فائرنگ کرنے والے افراد زوہیب شاہ ولد جہانزیب شاہ پٹھان، رحمت شاہ، رجب علی شاہ اور بلال شاہ تھے،

ملزمان نے جہانزیب شاہ پٹھان ریٹائرڈ پولیس اہلکار کے کہنے پر اس پر فائرنگ کی۔

فریادی کا جہانزیب شاہ پٹھان کے ساتھ اس کا رقم اور پراپرٹی کے معاملے پر تنازع تھا

پولیس کی بروقت اور مؤثر تحقیقات کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ تھانہ حالی روڈ کی حدود میں جھگڑے کے دوران گولی لگنے سے زخمی ہونے والا شخص بھی تھانہ اے سیکشن کی حدود میں اختر علی خواجہ کی کار پر فائرنگ کے واقعے میں اپنے دیگر ساتھیوں سمیت ملوث تھا۔ جوکہ خود کو زخمی کرکے فریادی کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کروانا چاہتے تھے

حیدرآباد پولیس نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے محض 3 گھنٹوں کے اندر فائرنگ کے واقعے میں ملوث ملزمان رجب علی شاہ، بلال شاہ اور زخمی ملزم رحمت شاہ سمیت فائرنگ کروانے والے جہانزیب شاہ پٹھان کو گرفتار کرلیا، جبکہ ملزم زوہیب شاہ پٹھان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔

ابتدائی تحقیقات کے دوران گرفتار ملزمان رجب علی شاہ، بلال شاہ اور رحمت شاہ نے بتایا کہ انہوں نے جہانزیب شاہ پٹھان کے کہنے پر اختر علی خواجہ پر فائرنگ کی تھی۔

گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ واقعے میں استعمال ہونے والے اسلحہ اور دیگر شواہد کی برآمدگی کے لیے بھی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے فریادی اختر علی خواجہ کی مدعیت میں تھانہ اے سیکشن میں مقدمہ کرائم نمبر 388/2026 زیرِ دفعات 324، 109، 427 اور 34 تعزیراتِ پاکستان درج کرلیا گیا ہے۔

مزید تفتیش جاری ہے۔

ترجمان ڈسٹرکٹ پولیس حیدرآباد

03/09/2026

ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ کے احکامات پر اے ایس پی یو ٹی ڈاکٹر ورزان علی کی زیرِ صدارت ٹریفک کی روانی بہتر بنانے، ون وے، ڈبل پارکنگ اور سافٹ انکروچمنٹ کے خلاف مؤثر کارروائیوں کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام ڈی ایس پیز ٹریفک، ایس اوز، اینٹی انکروچمنٹ عملے اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اے ایس پی یو ٹی نے شہر کی اہم شاہراہوں بالخصوص لاجپت روڈ، نسیم سینٹر، اورنگزیب مسجد روڈ، کوہ نور چوک، حیدر چوک، قاضی عبدالقیم چوک، نیا پل اور موٹر سائیکل مارکیٹ پر سافٹ انکروچمنٹ کے خاتمے، ون وے اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی، مؤثر چیکنگ اور ای چالان کے ذریعے قانون پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ کارروائیوں کا مقصد شہریوں کو پریشان کرنا نہیں بلکہ ٹریفک حادثات میں کمی، ٹریفک کی روانی میں بہتری اور شہریوں کو محفوظ و منظم سفری سہولیات فراہم کرنا ہے

Hyderabad Police Social Media Cell

پریس ریلیزحیدرآباد، 03 ستمبر 2026ون وے اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں اور سافٹ انکروچمنٹ کے خلاف مؤثر کار...
03/09/2026

پریس ریلیز
حیدرآباد، 03 ستمبر 2026

ون وے اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں اور سافٹ انکروچمنٹ کے خلاف مؤثر کارروائیوں کے لیے اہم اجلاس منعقد

ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ کے احکامات پر اے ایس پی یو ٹی ڈاکٹر ورزان علی کی زیر صدارت شہر میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے، ٹریفک قوانین پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے اور تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں اے ایس پی یو ٹی ڈاکٹر ورزان علی نے تمام ڈی ایس پیز ٹریفک، ایس اوز اور اینٹی انکروچمنٹ عملے کے ہمراہ شہر میں ٹریفک کی موجودہ صورتحال اور شہریوں کو درپیش مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اجلاس میں اعزازی سیکریٹری ٹریفک مینجمنٹ بورڈ جاوید اقبال، ڈی ایس پی ٹریفک سٹی داؤد رحمان، میونسپل کمشنر میاں سرفراز ٹاؤن علی رضا، ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ چوہدری حسن، متعلقہ ایس اوز اور اینٹی انکروچمنٹ ٹیم کے اراکین بھی موجود تھے۔

اجلاس کے دوران اے ایس پی یو ٹی ڈاکٹر ورزان علی نے تمام ڈی ایس پیز اور ایس اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ون وے کی خلاف ورزی کے باعث روزانہ ٹریفک حادثات رونما ہو رہے ہیں، لہٰذا ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مؤثر اور بلاامتیاز کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔ انہوں نے ڈبل پارکنگ اور سافٹ انکروچمنٹ کے خلاف بھی سخت اور مؤثر کارروائیوں کی ہدایات جاری کیں۔

اے ایس پی یو ٹی ڈاکٹر ورزان علی نے شہر کی مصروف شاہراہوں اور اہم مقامات بالخصوص لاجپت روڈ، نسیم سینٹر، اورنگزیب مسجد روڈ، کوہ نور چوک، حیدر چوک، قاضی عبدالقیم چوک، نیا پل، موٹر سائیکل مارکیٹ سمیت دیگر اہم شاہراہوں پر قائم سافٹ انکروچمنٹ کے خاتمے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کی ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے تمام ڈی ایس پیز اور ایس اوز کو مؤثر چیکنگ اور ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے باقاعدہ شیڈول بھی جاری کر دیا، جس کے تحت مختلف مقامات پر مقررہ اوقات کے دوران چیکنگ اور کارروائیوں کو یقینی بنایا جائے گا۔

اے ایس پی یو ٹی ڈاکٹر ورزان علی نے مزید کہا کہ ٹریفک قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف مختلف مقامات پر پولیس پکٹس قائم کی جائیں گی، جس کے لیے ضلعی پولیس کی معاونت بھی حاصل کی جائے گی۔ روایتی چالان کے ساتھ ساتھ جدید ای چالان نظام کے تحت بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کا مقصد شہریوں کو پریشان کرنا نہیں بلکہ شہر میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانا، ٹریفک حادثات میں کمی لانا اور شہریوں کو محفوظ اور منظم سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔

ترجمان ضلع پولیس حیدرآباد

Address

SSP Office Road
Hyderabad

Telephone

+92222782715

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when District Police Hyderabad - SSP Hyderabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to District Police Hyderabad - SSP Hyderabad:

Shortcuts

Share