Look At The Sky

Look At The Sky Assalam.O.Alaikum. My This Page Is All About ISLAM. So Please Like This Page
And Share Islamic Knowledge With
Every One. Thank You

السلام علیکمدن کا آغاز ان خوبصورت دعاؤں کے ساتھ ⚘طلب اولاد کی دعا ⚘ رَبِّ هَبْ لِي مِنْ لَدُنْكَ ذُرِّيَّةً طَيِّبَةً إِ...
26/03/2022

السلام علیکم

دن کا آغاز ان خوبصورت دعاؤں کے ساتھ ⚘
طلب اولاد کی دعا ⚘ رَبِّ هَبْ لِي مِنْ لَدُنْكَ ذُرِّيَّةً طَيِّبَةً إِنَّكَ سَمِيعُ الدُّعَاءِرَبِّ لَا تَذَرْنِي فَرْدًا وَأَنْتَ خَيْرُ الْوَارِثِينَ⚘
⚘اگر تمہیں اس بات کا خوف ہو کہ تمہارا دل گمراہ ہو جائے گا:

رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا وَهَبْ لَنَا مِنْ لَدُنْكَ رَحْمَةً إِنَّكَ أَنْتَ الْوَهَّاب⚘
⚘اگر چاہتے ہو کہ تمہیں شہادت جیسی سعادت میسر ہو:
رَبَّنَا آمَنَّا بِمَا أَنْزَلْتَ وَاتَّبَعْنَا الرَّسُولَ فَاكْتُبْنَا مَعَ الشَّاهِدِينَ⚘
⚘اگر کسی بڑی مشکل اور پریشانی میں گرفتار ہوتو:
حَسْبِيَ اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ وَهُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيم⚘

⚘اگرچاہتے ہو آپ اور آپ کی اولاد نماز کی پابند رہے تو:
رَبِّ اجْعَلْنِي مُقِيمَ الصَّلاةِ وَمِنْ ذُرِّيَّتِي رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَاء⚘

⚘اگر چاہتے ہو کہ آپ کی بیوی اور اولاد آپ سے ہمیشہ وفادار رہیں تو:
رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا وَذُرِّيَّاتِنَا قُرَّةَ أَعْيُنٍ وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَإِمَامًا⚘

⚘اگر اچھے گھر کی تلاش میں ہو تو:
رَبِّ أَنْزِلْنِي مُنْزَلًا مُبَارَكًا وَأَنْتَ خَيْرُ الْمُنْزِلين⚘

⚘اگر چاہتے ہو کہ شیطان تم سے ہمیشہ دور رہے تو:
رَبِّ أَعُوذُ بِكَ مِنْ هَمَزَات»الشَّيَاطِينِ وَأَعُوذُ بِكَ رَبِّ أَنْ يَحْضُرُونِ⚘

⚘اگر جہنم کے عذاب سے ڈرتے ہو تو:
رَبَّنَا اصْرِفْ عَنَّا عَذَابَ جَهَنَّمَ إِنَّ عَذَابَهَا كَانَ غَرَامًا⚘

⚘اگر اس بات کا خوف ہو کہ اللہ تعالی تمہارےاعمال قبول نہیں کرے گا تو:
رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا إِنَّكَ أَنْتَ السَّمِيعُ الْعَلِيم⚘

⚘اگر پریشان حال ہو تو:إنما أَشْكُو بَثِّي وَحُزْنِي إِلَى اللَّه ⚘

اپنے دوستوں اور احباب کو ان قرآن دعاؤں سے مطلع فرمائیں، شاید کسی کی مشکل کا حل انہی دعاؤں میں سے کسی ایک دعا میں ہو۔⚘ جزاک اللہ خیر ۔ اپنی دعاؤں میں اک دوجے کو یاد رکھا کریں ۔⚘ اللہ ہم سب کی دعاؤں کو اپنی بارگاہ میں قبول ومنظور فرمائے ۔آمین ثم آمین یارب العالمین ⚘

نذرانہ ِ عقیدت  بحضور سیدہ فاطمة الزہرہ ؓ بنت ِ خیر الوریٰ ﷺ  سیدہ فاطمہ ؓزوجہ ِ مرتضیٰ ؓ  سیدہ فاطمہ ؓعظمتوں کی بقا  سی...
02/05/2021

نذرانہ ِ عقیدت بحضور سیدہ فاطمة الزہرہ ؓ

بنت ِ خیر الوریٰ ﷺ سیدہ فاطمہ ؓ
زوجہ ِ مرتضیٰ ؓ سیدہ فاطمہ ؓ

عظمتوں کی بقا سیدہ فاطمہ ؓ
عابدہ ، زاہدہ سیدہ فاطمہ ؓ

مادر ِ باد شاہ ِ جناں ؓ مرحبا
اوّلیں با صَفا سیدہ فاطمہ ؓ

زینبی رنگ میں فاطمی ڈھنگ تھا
آپ کی تھی صدا سیدہ فاطمہ ؓ

" شب سیاہ ہوگی جب دفن کر دینا تب "
حکم تھا آپ کا سیدہ فاطمہ ؓ

دور کر دیجئے سارے رنج و الم
صدقہ حسنین ؓ کا سیدہ فاطمہ ؓ

کیجے شہزؔاد پر اپنی نظر ِ سخا
جان ِ شاہ ِ عطا ﷺ سیدہ فاطمہ ؓ

محمد شہزؔاد حیدر

ان سزاؤں کو محبت کی جزا  لکھے گی ہجر  کے سوز  کو تاریخ   ادا  لکھے گیدن گزرتا ہے اس امید پر  کہ کل قدرت میری تقدیر میں ب...
16/04/2021

ان سزاؤں کو محبت کی جزا لکھے گی
ہجر کے سوز کو تاریخ ادا لکھے گی

دن گزرتا ہے اس امید پر کہ کل قدرت
میری تقدیر میں بھی کچھ تو نیا لکھے گی

فطرت ِ انس مجھے تجھ سے یہ امّید نہ تھی
زر کو تُو دنیا پرستی میں خدا لکھے گی

میں نے خوابوں میں بنائے ہیں محل ، نیند مِری
میرے محبوب کو ممتاز نما لکھے گی

چَشم بھیگے گی ، قلم روئے گا ، الفت کی قسم
ڈائری میں وہ اگر میرا کہا لکھے گی

تم گواہ رہنا اے کشمیر کہ کل یہ دنیا
آہ ِ مظلوم کی طاقت کو وَبا لکھے گی

مثل ِ محسن ؔ مجھے شہزؔاد یہی لگتا ہے
" میرا نوحہ انھی گلیوں کی ہوا لکھے گی "

محمد شہزؔاد حیدر

سارے ارمان جل گئے شہزؔاد آتش ِ رنج ِ زندگانی میں محمد شہزؔاد حیدر
05/04/2021

سارے ارمان جل گئے شہزؔاد
آتش ِ رنج ِ زندگانی میں

محمد شہزؔاد حیدر

نذرانہ ِ عقیدت ﷺاس دل کی آبرو ہے محبت رسول ﷺ کی" آنکھوں کی آرزو ہے زیارت رسول ﷺ کی "ان پر سلام میرا سدا ہر گھڑی دوام کرت...
25/03/2021

نذرانہ ِ عقیدت ﷺ

اس دل کی آبرو ہے محبت رسول ﷺ کی
" آنکھوں کی آرزو ہے زیارت رسول ﷺ کی "

ان پر سلام میرا سدا ہر گھڑی دوام
کرتی رہیں ہمیشہ جو خدمت رسول ﷺ کی

کر دے کرم بہ بہر ِ تن ِ پنجتن ؓ خدا
بد حال و بے قرار ہے اُمّت رسول ﷺ کی

بخشا ہر ایک دشمن ِ جاں کو اماں بھی دی
دیکھی جہاں نے یہ بھی سخاوت رسول ﷺ کی

داتا خدا کی ذات ہے بے شک مگر مجھے
جو کچھ ملا ہے سب ہے عنایت رسول ﷺ کی

اس آس میں یہ نعتیہ اشعار ہیں مِرے
ان کے سبب ملے گی شفاعت رسول ﷺ کی

شہزؔاد ذات ِ قدس کا ذاکر ہے خود خدا
ہوگی رقم کہاں بھلا مدحت رسول ﷺ کی

محمد شہزؔاد حیدر

20/03/2021

نام خوشبو تھا سراپا بھی غزل جیسا تھا
چاند سے چہرے پہ پردہ بھی غزل جیسا تھا

سارے الفاظ غزل جیسے تھے گفتار کے وقت
رنگِ اظہارِ تمنا بھی غزل جیسا تھا

پھول ہی پھول تھے کلیاں تھیں حسیں گلیاں تھیں
آپ کے گھر کا وہ رستہ بھی غزل جیسا تھا

اس کی آنکھیں بھی حسیں آنکھ میں آنسو بھی حسیں
غم میں ڈوبا ہوا چہرہ بھی غزل جیسا تھا

وہ جوانی ، وہ محبت ، وہ شرارت کا نشہ
وہ مری عمر کا حصہ بھی غزل جیسا تھا

فاصلے تھے نہ جدائی تھی نہ تنہائی تھی
تیری قربت کا وہ لمحہ بھی غزل جیسا تھا

وہ نہ میرا نہ میں اس کا تھا مگر اے داناؔ
دھندلا دھندلا سا وہ رشتہ بھی غزل جیسا تھا

(عباس دانا)

17/03/2021
18/09/2020

قران حکیم کے 100 مختصر پیغامات 💚

1 گفتگو کے دوران بدتمیزی نہ کیا کرو
2 غصے کو قابو میں رکھو
3 دوسروں کے ساتھ بھلائی کرو‘
4 تکبر نہ کرو‘
5 دوسروں کی غلطیاں معاف کر دیا کرو
6 لوگوں کے ساتھ آہستہ بولا کرو‘
7 اپنی آواز نیچی رکھا کرو
8 دوسروں کا مذاق نہ اڑایا کرو‘
9 والدین کی خدمت کیا کرو‘
10 منہ سے والدین کی توہین کا ایک لفظ نہ نکالو‘
11 والدین کی اجازت کے بغیر ان کے کمرے میں داخل نہ ہوا کرو‘
12 حساب لکھ لیا کرو‘
13 کسی کی اندھا دھند تقلید نہ کرو‘
14 اگر مقروض مشکل وقت سے گزر رہا ہو تو اسے ادائیگی کے لیے مزید وقت دے دیا کرو‘
15 سود نہ کھاؤ‘
16 رشوت نہ لو‘
17 وعدہ نہ توڑو‘
18 دوسروں پر اعتماد کیا کرو‘
19 سچ میں جھوٹ نہ ملایاکرو‘
20 لوگوں کے درمیان انصاف قائم کیا کرو‘
21 انصاف کے لیے مضبوطی سے کھڑے ہو جایا کرو‘
22 مرنے والوں کی دولت خاندان کے تمام ارکان میں تقسیم کیاکرو
23 خواتین بھی وراثت میں حصہ دار ہیں,
24 یتیموں کی جائیداد پر قبضہ نہ کرو‘
25یتیموں کی حفاظت کرو‘
26 دوسروں کا مال بلا ضرورت خرچ نہ کرو,
27 لوگوں کے درمیان صلح کراؤ‘
28 بدگمانی سے بچو‘
29 غیبت نہ کرو‘
30 جاسوسی نہ کرو‘
31 خیرات کیا کرو‘
32 غرباء کو کھانا کھلایا کرو‘
33 ضرورت مندوں کو تلاش کر کے ان کی مدد کیا کرو‘
34 فضول خرچی نہ کیا کرو‘
35 خیرات کر کے جتلایا نہ کرو‘
36 مہمانوں کی عزت کیاکرو‘
37 نیکی پہلے خود کرو اور پھر دوسروں کو تلقین کرو‘
38 زمین پر برائی نہ پھیلایا کرو‘
39 لوگوں کو مسجدوں میں داخلے سے نہ روکو‘
40 صرف ان کے ساتھ لڑو جو تمہارے ساتھ لڑیں‘
41 جنگ کے دوران جنگ کے آداب کا خیال رکھو‘
42 جنگ کے دوران پیٹھ نہ دکھاؤ‘
43 مذہب میں کوئی سختی نہیں
44 تمام انبیاء پر ایمان لاؤ‘
45 حیض کے دنوں میں مباشرت نہ کرو‘
46 بچوں کو دو سال تک ماں کا دودھ پلاؤ‘
47 جنسی بدکاری سے بچو‘
48 حکمرانوں کو میرٹ پر منتخب کرو,
49 کسی پر اس کی ہمت سے زیادہ بوجھ نہ ڈالو‘
50 نفاق سے بچو‘
51 کائنات کی تخلیق اور عجائب کے بارے میں گہرائی سے غور کرو‘
52 عورتیں اور مرد اپنے اعمال کا برابر حصہ پائیں گے,
53 منتخب خونی رشتوں میں شادی نہ کرو
54 مرد کو خاندان کا سربراہ ہونا چاہیے‘
55 بخیل نہ بنو‘
56 حسد نہ کرو,
57 ایک دوسرے کو قتل نہ کرو‘
58 فریب (فریبی) کی وکالت نہ کرو‘
59 گناہ اور شدت میں دوسروں کے ساتھ تعاون نہ کرو‘
60 نیکی میں ایک دوسری کی مدد کرو‘
61 اکثریت سچ کی کسوٹی نہیں ہوتی‘
62 صحیح راستے پر رہو‘
63 جرائم کی سزا دے کر مثال قائم کرو‘
64 گناہ اور ناانصافی کے خلاف جدوجہد کرتے رہو‘
65 مردہ جانور‘ خون اور سور کا گوشت حرام ہے‘
66 شراب اور دوسری منشیات سے پرہیز کرو‘
67 جواء نہ کھیلو‘
68 ہیرا پھیری نہ کرو‘
69 چغلی نہ کھاؤ،
70 کھاؤ اور پیو لیکن اصراف نہ کرو‘
71 نماز کے وقت اچھے کپڑے پہنو‘
72 آپ سے جو لوگ مدد اور تحفظ مانگیں ان کی حفاظت کرو‘ انھیں مدد دو‘
73 طہارت قائم رکھو‘
74 اللہ کی رحمت سے کبھی مایوس نہ ہو‘
75 اللہ نادانستگی میں کی جانے والی غلطیاں معاف کر دیتا ہے‘
76 لوگوں کو دانائی اور اچھی ہدایت کے ساتھ اللہ کی طرف بلاؤ‘
77 کوئی شخص کسی کے گناہوں کا بوجھ نہیں اٹھائے گا‘
78 غربت کے خوف سے اپنے بچوں کو قتل نہ کرو‘
79 جس کے بارے میں علم نہ ہو اس کا پیچھا نہ کرو‘
80 پوشیدہ چیزوں سے دور رہا کرو (کھوج نہ لگاؤ)‘
81 اجازت کے بغیر دوسروں کے گھروں میں داخل نہ ہو‘
82 اللہ اپنی ذات پر یقین رکھنے والوں کی حفاظت کرتا ہے‘
83 زمین پرعاجزی کے ساتھ چلو‘
84 دنیا سے اپنے حصے کا کام مکمل کر کے جاؤ‘
85 اللہ کی ذات کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو,
86 ہم جنس پرستی میں نہ پڑو‘
87 صحیح(سچ) کا ساتھ دو‘ غلط سے پرہیز کرو‘
88 زمین پر ڈھٹائی سے نہ چلو‘
89 عورتیں غیر محرم کے سامنے اپنی زینت کی نمائش نہ کریں‘
90 اللہ شرک کے سوا تمام گناہ معاف کر دیتا ہے‘
91 اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہو‘
92 برائی کو اچھائی سے ختم کرو‘
93 فیصلے مشاورت کے ساتھ کیا کرو‘
94 تم میں وہ زیادہ معزز ہے جو زیادہ پرہیزگار ہے‘
95 مذہب میں رہبانیت نہیں‘
96 اللہ علم والوں کو مقدم رکھتا ہے‘
97 غیر مسلموں کے ساتھ مہربانی اور اخلاق کے ساتھ پیش آؤ‘
98 خود کو لالچ سے بچاؤ‘
99 اللہ سے معافی مانگو‘ یہ معاف کرنے اور رحم کرنے والا ہے
100 ’’جو شخص دست سوال دراز کرے اسے انکار نہ کرو‘‘۔

اللہﷻ عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین
80% انسانیت کا پیغام ہے اور %20 عبادات کا سوچئیے سوچنا جرم نہیں !!

31/08/2020

Copied post
72شہدائے کربلا

*1 حضرت امام حسین*
*2 حضرت عباس بن علی*
*3 حضرت علی اکبر بن حسین*
*4 حضرت علی اصغر بن حسین*
*5 حضرت عبداللہ بن علی*
*6 حضرت جعفر بن علی*
*7 حضرت عثمان بن علی*
*8 حضرت ابوبکر بن علی*
*9 حضرت ابوبکر بن حسن بن علی*
*10 حضرت قاسم بن حسن بن علی*
*11 حضرت عبداللہ بن حسن*
*12 حضرت عون بن عبداللہ بن جعفر*
*13 حضرت محمد بن عبداللہ بن جعفر*
*14 حضرت عبداللہ بن مسلم بن عقیل*
*15 حضرت محمد بن مسلم*
*16 حضرت محمد بن سعید بن عقیل*
*17 حضرت عبدالرحمن بن عقیل*
*18 حضرت جعفر بن عقیل*
*19 حضرت حبیب ابن مظاہر اسدی*
*20حضرت أنس بن حارث اسدی*
*21 حضرت مسلم بن عوسجہ اسدی*
*22 حضرت قیس بن عشر اسدی*
*23 حضرت ابو ثمامہ بن عبداللہ*
*24 حضرت بریر ہمدانی*
*25 حضرت ہنزلہ بن اسد*
*26 حضرت عابس شاکری*
*27 حضرت عبدالرحمن رہبی*
*28 حضرت سیف بن حارث*
*29 حضرت عامر بن عبداللہ ہمدانی*
*30 حضرت جندا بن حارث*
*31 حضرت شوذب بن عبداللہ*
*32 حضرت نافع بن حلال*
*33 حضرت حجاج بن مسروق مؤذن*
*34 حضرت عمر بن کرضہ*
*35 حضرت عبدالرحمن بن عبد رب*
*36 حضرت جندا بن کعب*
*37 حضرت عامر بن جندا*
*38 حضرت نعیم بن عجلان*
*39 حضرت سعد بن حارث*
*40 حضرت زہیر بن قین*
*41 حضرت سلمان بن مضارب*
*42 حضرت سعید بن عمر*
*43 حضرت عبداللہ بن بشیر*
*44 حضرت وھب کلبی*
*45 حضرت حرب بن عمر-شیخ الاسلام قیس*
*46 حضرت ظہیر بن عامر*
*47 حضرت بشیر بن عامر*
*48 حضرت عبداللہ ارواح غفاری*
*49 حضرت جون غلام ابوذر غفاری*
*50 حضرت عبداللہ بن امیر*
*51 حضرت عبداللہ بن یزید*
*52 حضرت سلیم بن امیر*
*53 حضرت قاسم بن حبیب*
*54 حضرت زید بن سلیم*
*55 حضرت نعمان بن عمر*
*56 حضرت یزید بن سبیت*
*57 حضرت عامر بن مسلم*
*58 حضرت سیف بن مالک*
*59 حضرت جابر بن حجاج*
*60 حضرت مسعود بن حجاج*
*61 حضرت عبدالرحمن بن مسعود*
*62 حضرت بیکر بن حئ*
*63 حضرت عمار بن حسن تائی*
*64حضرت زرغامہ بن مالک*
*65 حضرت کینانہ بن عتیق*
*66 حضرت عقبہ بن سولت*
*67 حضرت حر بن یزید تمیمی*
*68 حضرت عقبہ بن سولت*
*69 حضرت حبلہ بن علی شیبنی*
*70 حضرت کنب بن عمر.*
*71 حضرت عبداللہ بن یکتیر*
*72 حضرت اسلم غلام ای ترکی رضوان الله تعالى عليهـم اجمعين*

نذرانہ ِ عقیدت ﷺ میری مٹی ٹھکانے لگا  دیجئےاے حبیب ِ خدا  ﷺ آسرا دیجئے حسرت ِ قلب ِ مضطر ہے قبل از اجل سبز گنبد مجھے بھی...
15/06/2020

نذرانہ ِ عقیدت ﷺ

میری مٹی ٹھکانے لگا دیجئے
اے حبیب ِ خدا ﷺ آسرا دیجئے

حسرت ِ قلب ِ مضطر ہے قبل از اجل
سبز گنبد مجھے بھی دکھا دیجئے

چشم ِ تر کی تمنّا ہے آقا ﷺ ذرا
درمیاں ہیں جو پردے ہَٹا دیجئے

جن کے در سے بَٹا کل جہاں میں سدا
مجھ کو بھی صدقہ اس آل ؓ کا دیجئے

میرے شَمسّ الدّحیٰ ﷺ صدقہ حسنین ؓ کا
ذرّے کو آفتابی جلا دیجئے

غم ہے شہزؔاد دربار سے دُور ہے
دل سے غمخوار غم یہ مٹا دیجئے

محمد شہزؔاد حیدر

Address

Hyderabad
76040

Telephone

+923040379140

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Look At The Sky posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Look At The Sky:

Share

Category