Additional IGP Hyderabad Region

Additional IGP Hyderabad Region This is the Official page of Hyderabad Regional Police..!! Better Citizen Services is our

Law and order is a pre requisite for socio economic prosperity and political stability of any country. In view of this objective the Hyderabad Regional Police Proud to Serve safe and secure environment to the citizens by combating organized crime and terrorism and improvement of public order. For better results, Hyderabad Region Police also encourages community oriented policing to reinforce th

e basic idea that the fight against crime is a collective effort of both the community and the police.

27/08/2021
27/08/2021
یڈیشنل آئی جی پولیس حیدرآباد ریجن ڈاکٹر جمیل احمد کے اپنے اعزاز میں پریس کلب حیدرآباد میں منعقدہ ایک الوداعی تقریب میں ب...
27/08/2021

یڈیشنل آئی جی پولیس حیدرآباد ریجن ڈاکٹر جمیل احمد کے اپنے اعزاز میں پریس کلب حیدرآباد میں منعقدہ ایک الوداعی تقریب میں برتھ ڈے کا کیک کاٹا اس موقع پر سول سوسائٹی سوشل ایکٹیویسٹ جنید ڈاہری اورپولیس امن کمیٹی کے چیئرمین عمران خان سہروردی کی جانب سے ڈاکٹر جمیل احمد کو سالگرہ پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا

پریس ریلیز مورخہ 2021-08-24ایڈیشنل آئی جی پولیس حیدرآباد ریجن ڈاکٹر جمیل احمد کے اعزاز میں آفس اسٹاف کی جانب سے پر وقار ...
27/08/2021

پریس ریلیز مورخہ 2021-08-24

ایڈیشنل آئی جی پولیس حیدرآباد ریجن ڈاکٹر جمیل احمد کے اعزاز میں آفس اسٹاف کی جانب سے پر وقار تقریب منعقد کی گئی جس میں آفس کے تمام اسٹاف نے شرکت کی اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی پولیس حیدرآباد ریجن ڈاکٹر جمیل احمد نے کہا کہ آپ سب نے تفویض شدہ ذمہ داریوں کو با احسن طور پر انجام دیا مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ میرے دفتر کا عملہ اپنے کام میں طاق اور محکمے کی نیک نامی اور سربلندی کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے میں امید کرتا ہوں کہ آپ کی اپنے کام سے محبت اور جانفشانی کا یہ سلسلہ آگے بھی قائم رہے گا ایڈیشنل آئی جی پولیس حیدرآباد ریجن ڈاکٹر جمیل احمد نے مزید کہا کہ اللہ پاک نے آپ کو مظلوموں کی مدد اور ان کی دادرسی کے لئے منتخب کیا ہے جو کہ ایک اعزاز ہے اپنے اختیارات،رویئے، اور اخلاق سے سب کی مدد کریں پولیس اور عوام کے درمیان فاصلوں کو ختم کریں یہ جب ہی ممکن ہے جب آپ عوام کی خدمت کے لئے خود کو وقف کردیں ڈاکٹر جمیل احمد نے غیر معمولی کارکردگی کے حامل عملے کو شیلڈز اور ستائشی سرٹیفیکٹ سے نوازا تقریب میں اے،آئی جی اسٹیبلشمنٹ عطااللہ خان چانڈیو،پی،ایس ،او سید الیاس شاہ۔پی،ا یس عبد الحفیظ،اے،پی ،ایس عاطف خان، ڈی۔ایس پی۔ایڈمن عابد رضا خاں،ڈی ایس پی،لیگل اعجاز غوری،ڈی ایس پی،کمپلین پیارو خان لوند،ریڈر ٹو ایڈیشنل آئی جی پولیس حیدرآباد ریجن سب انسپکٹرفضل لغاری ، آفس سپریٹنڈنٹ دودوخان،آفس سپریٹنڈنٹ جنرل برانچ جاوید جوکھیو،آفس سپریٹنڈنٹ ویلفیئر سکندرمیمن،انچارچ وومین اینڈ پروٹیکشن سیل انسپکٹر میڈم ریحانہ لغاری، سینیر کلرک مراد سہتو،ودیگر نے شرکت کی ایڈیشنل آئی جی پولیس حیدرآباد ریجن نے آفس عملے کی جانب سے اجرک اور ٹوپی کے تحائف بھی پیش کئے گئے۔

ترجمان ایڈیشنل آئی جی پولیس حیدرآباد ریجن

پریس ریلیز مورخہ 2021-08-24*ایڈیشنل آئی جی پولیس حیدرآباد ریجن ڈاکٹر جمیل احمد کے اعزاز میں گزشتہ شب حیدرآباد سٹی ویلفئی...
27/08/2021

پریس ریلیز مورخہ 2021-08-24

*ایڈیشنل آئی جی پولیس حیدرآباد ریجن ڈاکٹر جمیل احمد کے اعزاز میں گزشتہ شب حیدرآباد سٹی ویلفئیر آرگنائزیشن کے صدر اسلم دیسوالی کی جانب سے مقامی ہوٹل میں الوداعی عشائیہ دیا گیا جس میں اے۔آئی جی اسٹیبلشمنٹ حیدرآباد ریجن عطاء اللہ چانڈیو،اے۔ایس پی رانا دلاور،ریٹائرڈ ڈی ایس پی صابر گدی ،ڈی ،ایس۔پی لطیف آباد مسعود اقبال۔اعظم چوہان۔برکات احمد رضوی۔سینئر صحافی عبد الروف چانڈیو۔فاروق تبسم،الطاف کوٹی۔راحت کاظمی۔ساجد آرائیں۔ حیدرآباد پولیس امن کمیٹی کے چیئرمین عمران سہروردی ۔آل لطیف آباد بزنس فورم کے مرکزی صدر اویس خان اور معروف سماجی کارکن جنید ڈاہری بھی موجود تھے۔تقریب کے شرکاء نے ڈاکٹر جمیل احمد کی ریجن کے لئے گرانقدر خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا اس موقع پر آسلم دیسوالی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمیل احمد نے نہ صرف حیدرآباد ریجن سے جرائم کے خاتمے، کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ کے لئے مخلصانہ کاوشیں کیں بلکہ اپنے اخلاق اور ملنسار طبعیت سے ہر ملنے والے کو اپنا گرویدہ بنالیا ان سے ہماری محبت صدا قائم رہے گی ایڈیشنل آئی جی پولیس حیدرآباد ریجن ڈاکٹر جمیل احمد نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد کی عوام سے ملنے والی بے لوث محبت انکا اثاثہ ہے میں نے اپنے فرائض منصبی کو ہمیشہ ایمانداری و دیانت داری سے نبھایا ہے میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے مجھے ہر مشکل اور امتحان سے سرخرو کیا انہوں نے کہا کہ ریجن میں وومین اینڈ چائلڈ پروٹیکشن سیلز کو فعال کرکے خواتین و بچوں کو انکے قانونی حقوق کی معاونت میں آسانیاں فراہم کی گئیں ڈاکٹر جمیل احمد نے مزید کہا کہ ریجن کے تمام ڈی۔آئی جیز اور اضلاع کے تمام ایس ایس پیز نے جرائم اور سماجی برائیوں کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کیا اور آپ سب نے دیکھا کہ ریجن میں امن و امان کی صورت حال مثالی رہی انہوں نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ ٹھنڈی ہواؤں کے اس شہر میں جس میں پر خلوص و بے لوث محبت کرنے والے لوگ بستے ہیں جرائم کے خاتمے کے لئے پولیس کا ساتھ دیں تاکہ امن و امان کی فضا میں معیشت کا پہیہ رواں دواں رہے اور ہمارا وطن ترقی کی راہ پر اپنا سفر تیزی سے طے کر سکے۔

ترجمان ایڈیشنل آئی جی پولیس حیدرآباد ریجن

پریس ریلیز مورخہ 2021-08-24ایڈیشنل آئی جی پولیس حیدرآباد ریجن ڈاکٹر جمیل احمد نے کہا ہے کہ خدمت خلق عبادت ہے معاشرے سے غ...
27/08/2021

پریس ریلیز مورخہ 2021-08-24

ایڈیشنل آئی جی پولیس حیدرآباد ریجن ڈاکٹر جمیل احمد نے کہا ہے کہ خدمت خلق عبادت ہے معاشرے سے غربت کے خاتمے اور تعلیم کے فروغ کے لئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رہنما اور "سافکو" کے چیف ایگزیکٹیو سلیمان جی ابڑو کی جانب سے الوداعی عشائیے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ غربت ایک ایسی کیفیت ہے جس نے لوگوں کو مایوسی میں مبتلا کر رکھا ہے غربت کے خاتمے ،علم کی روشنی پھیلانے ,دیہی علاقوں میں ترقی کے لئے کی جانے والی کاوشوں پر سلیمان جی ابڑو اور" سافکو" کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ایڈیشنل آئی جی پولیس حیدرآباد ریجن ڈاکٹر جمیل احمد نے مزید کہا کہ حیدرآباد میں گزارا گیا وقت ہمیشہ میری یادداشتوں میں محفوظ رہے گا انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی معاشرے سے جرائم کا خاتمہ عوامی مدد کے بغیر ممکن نہیں کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ سے عوام اور پولیس کے درمیان خلیج کو ختم کیا جا سکتاہے قبل ازیں ایڈیشنل آئی جی پولیس حیدرآباد ریجن ڈاکٹر جمیل احمد کو لنگی اور ٹوپی کا تحفہ پیش کیا جبکہ ڈاکٹر جمیل احمد نے سلیمان جی ابڑو اور دیگر شرکاء کو کتب کا تحفہ دیا تقریب میں منیجنگ ڈائریکٹر "سافکو"سجاد علی شاہ، اسمعیل کنبھر،ذوالفقار ہالیپوٹو،ایڈوکیٹ محمد یوسف لغاری،جاوید قریشی،سجاد علی ابڑو،بشیر احمد ،اور معروف سماجی کارکن جنید ڈاہری بھی موجود تھے۔

ترجمان ایڈیشنل آئی جی پولیس حیدرآباد ریجن

پریس ریلیز مورخہ 23 اگست 2021ایڈیشنل آئی جی پولیس حیدرآباد ریجن ڈاکٹر جمیل احمد نے آج اپنے دفتر میں SRTCکالونی کی رہائشی...
24/08/2021

پریس ریلیز مورخہ 23 اگست 2021

ایڈیشنل آئی جی پولیس حیدرآباد ریجن ڈاکٹر جمیل احمد نے آج اپنے دفتر میں SRTCکالونی کی رہائشی ایڈز سے متاثرہ 6 سالہ بچی خوشی سے ملاقات کی اس موقع پر بچی کی دادی، بھائی بلاول اور سنیئر صحافی فاروق تبسم بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر جمیل احمد نے کم سن بچی خوشی کے عزم و حوصلے اور تعلیمی صلاحیتوں پر اسکی تعریف کی اور اسے سراہا ڈاکٹر جمیل احمد نے "خوشی "کو اپنے دفتر اور اسکی مختلف برانچز بھی دکھائیں اور اسےگود میں اٹھا کر پیار کیا ڈاکٹر جمیل احمد نے بچی کی مکمل صحت یابی کیلئے دعا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا انہوں نے" خوشی" کو پھولوں کا گلدستہ اور چاکلیٹس بھی پیش کیں۔ ملاقات کے آخر میں ایڈیشنل آئی جی پولیس حیدرآباد ریجن ڈاکٹر جمیل احمد نےبچی کا ہاتھ پکڑ کر دفتر کے مرکزی دروازے تک رخصت کیا۔

ترجمان ایڈیشنل آئی جی پولیس حیدر آباد ریجن

پریس ریلیز مورخہ 23 اگست 2021ایڈیشنل آئی جی پولیس حیدرآباد ریجن ڈاکٹر جمیل احمد کے اعزاز میں چیف ایگزیکٹیو فتح گروپ آف ا...
24/08/2021

پریس ریلیز مورخہ 23 اگست 2021

ایڈیشنل آئی جی پولیس حیدرآباد ریجن ڈاکٹر جمیل احمد کے اعزاز میں چیف ایگزیکٹیو فتح گروپ آف انڈسٹریز اور سابق صدر حیدرآباد چیمبر آف کامرس سیٹھ گوہراللہ کی جانب سے انکی رہائش گاہ پر ایک پر تکلف عشائیہ دیا گیا جس میں بزنس کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات فہد حسین شیخ (صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری حیدرآباد)، سینئر نائب صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری محمد وسیم جی،نائب صدر محمد اسمعیل شیخ،سلیم قریشی صدر جیم خانہ حیدرآباد،انجینئیرساجد بھٹو (جنرل سیکریٹری حیدرآباد جیم خانہ) حاجی گلشن الہی، ذوالفقار یوسفانی،اسد جونیجو ، لالا جعفر(ڈی،ایچ ،او،حیدرآباد) ضیاء الدین قریشی، تراب علی خواجہ،اقبال بھٹی،معروف سماجی کارکن جنید ڈاہری،ڈاکٹرشمس شیخ ودیگرنے شرکت کی ۔عشائیہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جمیل احمد نے کہا بحثیت ایڈیشنل آئی جی پولیس حیدرآباد ریجن میری کوشش رہی کہ شہریوں کی خدمت کا کوئی موقع ضائع نہ کروں انہوں نے کہا کہ ریجن کے کاروباری طبقے کو سازگار کاروباری فضا فراہم کرنے کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائی گیئں ڈاکٹر جمیل احمد نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں کیں جس سے ریجن میں امن و امان کی صورتحال مثالی رہی انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے کے کمزور طبقات کو انکے قانونی حقوق کی فراہمی کے لئے ریجن میں وومین اینڈ چائلڈ پروٹیکشن سیل کو فعال کیا آج ریجن میں معاشرتی و قانونی مسائل کا شکار خواتین و بچے مکمل اعتماد اور یقین سے ان سینٹروں کا رخ کررہے ہیں جہاں ان کے مسائل کے حوالے سے انکی بھرپور مدد کی جارہی ہے۔ ایڈیشنل آئی جی پولیس حیدرآباد ریجن ڈاکٹر جمیل نے کہا کہ انہوں نے پولیس ملازمین کو محکمہ جاتی سزائیں دینے سے حتی المقدور اجتناب کیا انہوں نے کہا کہ جرائم کے خاتمے کے لئے بہتر حکمت عملی وضع کی اور کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیا ڈاکٹر جمیل احمد نے کہا کہ شہر حیدرآباد کی ٹھنڈی ہوائیں اور محبت کرنے والے لوگ ہمیشہ یاد رہیں گے۔

ترجمان ایڈیشنل آئی جی پولیس حیدر آباد ریجن

پریس ریلیز مورخہ 22 اگست 2021ایڈیشنل آئی جی پولیس حیدرآباد ریجن ڈاکٹر جمیل احمد  کے اعزاز میں چئیرمین بیگ گروپ مرزا اقبا...
24/08/2021

پریس ریلیز مورخہ 22 اگست 2021

ایڈیشنل آئی جی پولیس حیدرآباد ریجن ڈاکٹر جمیل احمد کے اعزاز میں چئیرمین بیگ گروپ مرزا اقبال بیگ کی جانب سے الوداعی عشائیہ دیا گیا جس میں عدیل صدیقی (نائب صدر ایف،پی،سی،سی،آئی)زبیر طفیل(سابق صدر اف،پی سی، سی،آئی)اکرام راجپوت(سابق صدر حیدرآباد چیمبر آف کامرس)حسن بیگ(ڈائریکٹر بیگ گروپ)حسام بیگ(ڈائریکٹر بیگ گروپ)ممبر صوبائی اسمبلی ندیم صدیقی،وسیم خان( ڈپٹی ڈائریکٹر آئی۔بی)عطاء اللہ خان چانڈیو (اے،آئی جی اسٹیبلشمنٹ حیدرآباد ریجن )،ایس پی اعجاز بھٹی،اے ایس پی( یو۔ٹی)،عاطف بابر(کمانڈر پاک نیوی) ڈاکٹرفرید قاسم (چیف،سی پی،ایل سی) آل لطیف آباد بزنس فورم کے مرکزی صدر اویس خان،معروف سماجی کارکن جنید ڈاہری، اکبردرانی(سابق اے سی حیسکو)اسلم دیسوالی(صدر حیدرآباد سٹی ویلفئیر آرگنائزیشن )نجم الدین قریشی (صدر فروٹ مارکیٹ)پہلاج رائے ایساری، فہیم خان (نائب صدر جے،ایس بنک)و دیگر مو خود تھے۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اقبال بیگ (چیئرمین بیگ گروپ )نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ایڈیشنل آئی جی پولیس حیدرآباد ریجن ڈاکٹر جمیل احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد ریجن میں بطور ایڈیشنل آئی جی ایک خوبصورت اور یادگار وقت گزارا اس شہر کے لوگوں کی محبت اور مہمان نوازی مثالی ہے میں نے اپنے فرائض منصبی کو ہمیشہ ایمانداری و دیانت داری سے ادا کئے میں اللہ پاک کا شکر گزار ہوں کہ اس نے مجھے ہر مشکل و امتحان سے سرخرو فرمایا ڈاکٹر جمیل احمد نے مزید کہا کہ انہوں نے پورے ریجن میں وومین اینڈ چائلڈ پروٹیکشن سیل کو فعال کرکے مظلوم و خواتین بچوں اور شی میلز کو انکو قانونی حقوق کی معاونت فراہم کیں انہوں نے کہا کہ انہیں پولیس افسران کی ایک اچھی اور قابل ٹیم ملی جس کے مدد سے ریجن میں جرائم کے خاتمے اور بزنس کمیونٹی کو ایک سازگار کاروباری ماحول فراہم کیا۔قبل ازیں ڈاکٹر جمیل احمد کو لنگی و ٹوپی اور سوینئیر بھی پیش کیا گیا جبکہ تقریب میں محفل غزل کا اہتمام بھی کیا گیا تھا جس سے شرکاء محظوظ ہوئے۔

ترجمان ایڈیشنل آئی جی پولیس حیدر آباد ریجن

پریس ریلیز مورخہ 19 اگست 2021ایڈیشنل آئی جی پولیس حیدرآباد ریجن ڈاکٹر جمیل احمد کا یوم عاشور کے مرکزی جلوس اور تھانہ سٹی...
19/08/2021

پریس ریلیز مورخہ 19 اگست 2021

ایڈیشنل آئی جی پولیس حیدرآباد ریجن ڈاکٹر جمیل احمد کا یوم عاشور کے مرکزی جلوس اور تھانہ سٹی پر بنائے گئے کنٹرول روم کا ڈی آئی جی حیدرآباد رینج شرجیل کھرل، ایس ایس پی حیدرآباد عبدالسلام شیخ ،جی او سی حیدرآباد میجر جنرل دلاورخان،سیکٹر کمانڈر رینجرز بریگیڈیئر شہزاد، کمشنر حیدرآباد محمد عباس بلوچ اور ڈپٹی کمشنرفواد غفار سومرو کے ہمراہ دورہ۔حفاظتی انتظامات چیک کئے اور ہدایات جاری کیں انہوں نے کنٹرول روم کا دورہ بھی کیا جہاں ایس ایس پی حیدرآباد عبدالسلام شیخ نے انہیں تفصیلی بریفنگ دی۔

ترجمان ایڈیشنل آئی جی پولیس حیدر آباد ریجن

*پریس ریلیز مورخہ 17 اگست 2021ایڈیشنل آئی جی پولیس حیدرآباد ریجن ڈاکٹر جمیل احمد نے کہا ہےکہ محرم الحرام کے سلسلے میں  پ...
17/08/2021

*
پریس ریلیز مورخہ 17 اگست 2021

ایڈیشنل آئی جی پولیس حیدرآباد ریجن ڈاکٹر جمیل احمد نے کہا ہےکہ محرم الحرام کے سلسلے میں پولیس کی جانب سے فول پروف حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں،پولیس شہریوں کو تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لئے دن رات کوشاں ہے۔ مذہبی رواداری اور بھائی چارے کی مثالیں سندھ کی عظیم سرزمین سے جنم لیتی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے قدیمی و تاریخی اہمیت کے حامل جماعتیوں کے پڑ، پولیس ایمرجنسی کیمپ اور عاشورہ کے مرکزی جلوس کی مانیٹرنگ کے لئے تھانہ سٹی میں بنائے گئے" کنٹرول روم "کے دورے کے موقع پر اخبار نوسیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم سب کو ایک دوسرے کے جذبات اور عقائد کا احترام کرنا چاہیے۔ ڈاکٹر جمیل احمد نے کہاکہ شہر میں امن و امان کی فضاء برقرار رکھنے کے لیے علماء کرام وذاکرین اپنا کردار ادا کریں ۔ایڈیشنل آئی جی پولیس حیدرآباد ریجن ڈاکٹر جمیل احمد نے کہا کہ محرم الحرام کے سلسلے میں پولیس کی جانب سے فول پروف سیکورٹی انتظامات کیے گئےہیں جبکہ مرکزی کنٹرول روم کے زریعے جلوس کی لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔ ڈاکٹر جمیل احمد نے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے افراد حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ اور ان کے ساتھیوں کی لازوال قربانی پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ایڈیشنل آئی جی پولیس حیدرآباد ریجن ڈاکٹر جمیل احمد نے کہا کہ حیدرآباد ریجن میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہے ۔محرم ایثار،عمل اور برداشت کا مہینہ ہے ہمیں فرقہ واریت اور عدم برداشت کی حوصلہ شکنی کرکے امن و محبت کے فروغ کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔علاوہ ازیں ایڈیشنل آئی جی پولیس حیدرآباد ریجن ڈاکٹر جمیل احمد نے تھانہ سٹی میں بنائے گئے کنٹرول روم کا دورہ کیا اے اسی پی سٹی علینہ راجپر نے انہیں بریفنگ دی دورے کے دوران ڈی آئی جی حیدرآباد رینج شرجیل کھرل،ایس ایس پی حیدرآباد عبدالسلام شیخ،ایس پی کینٹ احمد چودھری بھی موجود تھے۔

ترجمان ایڈیشنل آئی جی پولیس حیدر آباد ریجن

Address

Hyderabad
71000

Telephone

+92229330037

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Additional IGP Hyderabad Region posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Additional IGP Hyderabad Region:

Share