02/06/2026
اطلاع برائے تمام رہائشیانِ مصطفیٰ بنگلوز
محترم رہائشیان،
حیسکو کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ تین گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کو کم کرکے دو گھنٹے کر دیا گیا ہے، تاہم ہماری سوسائٹی میں عملی طور پر صورتحال اب بھی پہلے جیسی ہے اور تقریباً دس گھنٹے لوڈشیڈنگ جاری ہے، جس کی وجہ سے تمام رہائشیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اس مسئلے کے حل اور رہائشیوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے مصطفیٰ بنگلوز یونین کے عہدیداران نے قادر ایونیو یونین کے عہدیداران سے ملاقات کی، جس میں لوڈشیڈنگ کے مسئلے پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا اور مشترکہ طور پر آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔
مصطفیٰ بنگلوز یونین اس معاملے پر سنجیدگی سے کام کر رہی ہے اور حیسکو کے سی ای او سے ملاقات اور رابطے کی کوششیں جاری ہیں تاکہ ہماری سوسائٹی میں لوڈشیڈنگ کے دورانیے کو کم کروایا جا سکے اور رہائشیوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
ہم اپنے تمام رہائشیوں کو یقین دلاتے ہیں کہ یونین ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور اس حوالے سے ہونے والی پیش رفت سے بروقت آگاہ کیا جاتا رہے گا۔
مصطفیٰ بنگلوز ڈیویلپمنٹ ایسوسی ایشن
(یونین)