Ministry of Energy-Power Division, Government of Pakistan

Ministry of Energy-Power Division, Government of Pakistan This is Official page of Ministry of Energy-Power Division, Government of Pakistan

29/08/2026
27/08/2026

وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کی زیرِ صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کے تحت ایڈوانسڈ میٹرنگ انفراسٹرکچر کے نفاذ سے متعلق جائزہ اجلاس۔
اے ایم آئی ایک جدید میٹرنگ نظام ہے جس کے ذریعے بجلی کے استعمال اور میٹر ریڈنگ کا ڈیٹا خودکار اور بروقت حاصل کیا جا سکے گا۔ اس نظام سے درست بلنگ، بجلی چوری اور لائن لاسز کی بہتر نگرانی، بجلی کی طلب و رسد کی مؤثر منصوبہ بندی اور صارفین کو بہتر خدمات کی فراہمی میں مدد ملے گی۔
اجلاس میں اے ایم آئی سے متعلقہ قواعد و ضوابط، پی پی پی ماڈل کے تحت اس کے نفاذ کے لیے آئندہ کے اقدامات اور متعلقہ اداروں کے درمیان ضروری مشاورت کا جائزہ لیا گیا۔
وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ اے ایم آئی کے نفاذ کے لیے پالیسی، ریگولیٹری اور دیگر ضروری اقدامات کو باہمی مشاورت سے تیزی سے مکمل کیا جائے تاکہ ملک میں جدید میٹرنگ نظام کے ذریعے بجلی کے شعبے میں شفافیت، کارکردگی اور ڈیجیٹلائزیشن کو مزید فروغ دیا جا سکے۔

12 ربیع الاول ایک بابرکت دن ہے، جو ہمیں نبی کریم حضرت محمد ﷺ کی سیرت، محبت، امن اور انسانیت کا پیغام یاد دلاتا ہے۔ آئیے ...
26/08/2026

12 ربیع الاول ایک بابرکت دن ہے، جو ہمیں نبی کریم حضرت محمد ﷺ کی سیرت، محبت، امن اور انسانیت کا پیغام یاد دلاتا ہے۔ آئیے آپ ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنے کا عہد کریں۔

20/08/2026

وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کی زیرِ صدارت جامشورو پاور پلانٹ کو مقامی کوئلے پر منتقل کرنے سے متعلق جائزہ اجلاس۔
اس منصوبے سے درآمدی کوئلے کی جگہ مقامی کوئلہ استعمال ہوگا، جس سے زرمبادلہ کی بچت، بجلی کی پیداواری لاگت میں کمی، پلانٹ کے بہتر استعمال اور صارفین کے لیے بجلی کے اخراجات میں کمی ممکن ہوگی۔
اجلاس میں جامشورو پاور پلانٹ کو درآمدی کوئلے کی بجائے 100 فیصد تھر کوئلے پر منتقل کرنے، مقامی توانائی وسائل کے مؤثر استعمال اور درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنے سے متعلق تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ تھر کوئلے پر مکمل منتقلی سے پلانٹ کے استعمال میں 70 فیصد سے زائد اضافہ متوقع ہے۔
وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ مقامی توانائی وسائل کے زیادہ سے زیادہ استعمال اور درآمدی ایندھن پر انحصار میں کمی کو مدِنظر رکھتے ہوئے منصوبے پر پیش رفت تیز کی جائے۔

پاکستان کا پہلا قومی انٹیگریٹڈ انرجی پلان (IEP) 2027–2060 چار بنیادی ستونوں، توانائی، معیشت، مساوات اور ماحولیات پر مبنی...
18/08/2026

پاکستان کا پہلا قومی انٹیگریٹڈ انرجی پلان (IEP) 2027–2060 چار بنیادی ستونوں، توانائی، معیشت، مساوات اور ماحولیات پر مبنی ہے۔ یہ ستون پاکستان کے لیے محفوظ، سستی، قابلِ رسائی، پائیدار اور موسمیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ توانائی کے نظام کی بنیاد فراہم کرتے ہیں۔

18/08/2026

وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک کے ہمراہ وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کی پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے کندھ کوٹ گیس فیلڈ سے گیس کی تقسیم اور استعمال سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت۔
کندھ کوٹ گیس فیلڈ گڈو پاور پلانٹ کو مؤثر اور بہتر انداز میں چلانے کے لیے اہم حیثیت رکھتا ہے۔ اجلاس میں کندھ کوٹ گیس فیلڈ سے دستیاب گیس کی پیداوار، گڈو پاور پلانٹ کے لیے گیس کی موجودہ تقسیم و استعمال، دستیاب گیس کے مؤثر استعمال اور اس حوالے سے پیش کی گئی تجاویز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں گیس کی تقسیم میں ممکنہ ردوبدل، گڈو پاور پلانٹ کی ضروریات کے مطابق گیس کی دستیابی اور کندھ کوٹ گیس فیلڈ کے قابلِ استعمال ذخائر سے زیادہ سے زیادہ استفادے سے متعلق امور زیرِ غور آئے۔
وفاقی وزیر توانائی نے اجلاس میں پیش کیے گئے اعداد و شمار، گیس کی پیداوار، طلب اور دستیابی سے متعلق تخمینوں کو دوبارہ مکمل طور پر جانچنے کی ہدایت کی تاکہ گیس کی تقسیم سے متعلق آئندہ فیصلے درست اور قابلِ اعتماد اعداد و شمار کی بنیاد پر کیے جا سکیں۔
وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ دستیاب گیس کے بہترین اور مؤثر استعمال، گڈو پاور پلانٹ کی ضروریات اور قومی مفاد کو مدِنظر رکھتے ہوئے آئندہ کے لائحۂ عمل کو حتمی شکل دی جائے۔

قوم کو 79واں یوم آزادی مبارک!
14/08/2026

قوم کو 79واں یوم آزادی مبارک!

پاکستان کے نوجوانوں کے لیے بڑا موقع!نیشنل پاور سیکٹر انوویشن پروگرام کے تحت نوجوانوں کے جدید آئیڈیاز کو فروغ دیا جائے گا...
13/08/2026

پاکستان کے نوجوانوں کے لیے بڑا موقع!

نیشنل پاور سیکٹر انوویشن پروگرام کے تحت نوجوانوں کے جدید آئیڈیاز کو فروغ دیا جائے گا۔

نوجوان، محققین، اسٹارٹ اپس اور جامعات اپنا آئیڈیا جمع کرائیں۔

‏‪www.innovationhub.ppmc.gov.pk/innovation‬

12/08/2026

وفاقی وزیر برائے توانائی پاور ڈویژن، سردار اویس احمد خان لغاری کا نوجوانوں کے عالمی دن کی تقریب سے خصوصی خطاب۔

12/08/2026

وفاقی وزیر برائے توانائی (پاور ڈویژن) سردار اویس احمد خان لغاری کی جانب سے نوجوانوں کے جدید اور ٹیکنالوجی پر مبنی آئیڈیاز کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اہم اقدامات کا اعلان۔
۔ 5 لاکھ روپے تک کے انعامات
۔ نوجوانوں کے جدید آئیڈیاز کے لیے 3 سال میں 1 ارب روپے کا فنڈ مختص
توانائی کے شعبے میں جدت، تحقیق اور ٹیکنالوجی کے فروغ کے ذریعے نوجوانوں کو اپنے آئیڈیاز کو عملی حل میں تبدیل کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔
پاکستان کے نوجوان، توانائی کے شعبے کا نیا مستقبل۔
🔗 مزید معلومات اور رجسٹریشن:
https://innovationhub.ppmc.gov.pk/innovation

Address

Pak Secretariat, A Block
Islamabad
44020

Opening Hours

Monday 09:00 - 15:30
Tuesday 09:00 - 15:30
Wednesday 09:00 - 15:30
Thursday 09:00 - 15:30
Friday 09:00 - 12:30

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ministry of Energy-Power Division, Government of Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Ministry of Energy-Power Division, Government of Pakistan:

Shortcuts

Share