29/03/2026
شگر
ضلع شگر: پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر امجد ایڈووکیٹ، سینیئر نائب صدر جمیل احمد، سینیئر رہنما محمد جعفر اور نائب صدر عمران ندیم نے انجمنِ امامیہ ضلع سے ملاقات کی اور آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کی۔
اس موقع پر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں حالیہ پیش آنے والے واقعات کے تناظر میں تمام انجمنوں سے رابطے اور ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے تاکہ افہام و تفہیم کے ذریعے مسائل کو حل کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ حکومت کے ساتھ بھی مسلسل رابطے میں ہیں اور بہت جلد معاملات کو پُرامن طریقے سے حل کر لیا جائے گا۔
رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے اور بھائی چارے کی فضا کو برقرار رکھا جائے گا