Directorate General Immigration & Passports

Directorate General Immigration & Passports DGIP - Ministry of Interior. We deal in Pak Passport, Visa, Citizenship + Renunciation & Blacklisting

As per the directions of the Honourable Minister for Interior & Narcotics Control, selected Regional Passport Offices sh...
22/08/2026

As per the directions of the Honourable Minister for Interior & Narcotics Control, selected Regional Passport Offices shall remain operational in two and three shifts to ensure maximum facilitation of passport applicants.

As per directions of the Honorable Minister for Interior & Narcotics control, selected Regional Passport Offices will re...
21/08/2026

As per directions of the Honorable Minister for Interior & Narcotics control, selected Regional Passport Offices will remain operational from 08:00am to 12:00am, Monday to Friday.

Faisalabad | Gujranwala | Multan | Bahawalpur | Peshawar | Rawalpindi | Hyderabad | Quetta

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی ہدایات کی روشنی میں ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس محمد علی رندھاوا کی ...
21/08/2026

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی ہدایات کی روشنی میں ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس محمد علی رندھاوا کی زیرِ صدارت پاسپورٹ ہیڈکوارٹرز میں زونل ہیڈز اور سینئر افسران کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں مختلف پالیسی امور پر غور کیا گیا، بالخصوص پاسپورٹ دفاتر میں عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی، سروس ڈیلیوری میں بہتری اور شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

وزیرِ داخلہ کی ہدایات کے مطابق ملک کے 8 علاقائی پاسپورٹ دفاتر میں پاسپورٹ سروسز کے اوقات کار بڑھا دیے گئے ہیں۔

مذکورہ دفاتر دو شفٹوں میں صبح 8 بجے سے رات 12 بجے تک خدمات فراہم کریں گے۔
طویل اوقاتِ کار کے تحت خدمات فراہم کرنے والے علاقائی پاسپورٹ دفاتر میں فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان، بہاولپور، پشاور، راولپنڈی، حیدرآباد اور کوئٹہ شامل ہیں۔

اس اقدام کا مقصد شہریوں کو ان کی سہولت کے مطابق پاسپورٹ خدمات تک رسائی فراہم کرنا اور پاسپورٹ دفاتر میں عوامی سہولت کو مزید بہتر بنانا ہے۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس شہریوں کو جدید، مؤثر، آسان اور عوام دوست پاسپورٹ خدمات کی فراہمی کے لیے اصلاحات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

اسلام آباد: ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس محمد علی رندھاوا سے یورپی بارڈر اینڈ کوسٹ گارڈ ایجنسی FRONTEX کے نمائند...
20/08/2026

اسلام آباد: ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس محمد علی رندھاوا سے یورپی بارڈر اینڈ کوسٹ گارڈ ایجنسی FRONTEX کے نمائندے نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران FRONTEX کے نمائندے نے ڈائریکٹر جنرل کو ادارے کے مینڈیٹ اور ذمہ داریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر بین الاقوامی اداروں اور بارڈر مینجمنٹ و مائیگریشن کے شعبوں سے متعلقہ اداروں کے ساتھ FRONTEX کے تعاون اور روابط پر بھی بریفننگ دی گئی۔

محمد علی رندھاوا نے FRONTEX کے نمائندے کے دورے کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے باہمی دلچسپی کے امور میں FRONTEX کو مکمل تعاون اور ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ بارڈر مینجمنٹ، مائیگریشن اور متعلقہ شعبوں میں دونوں اداروں کے درمیان تعاون اور رابطہ مزید مضبوط بنانے کے امکانات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ملاقات کے اختتام پر دونوں جانب سے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں ادارہ جاتی تعاون، روابط اور مشترکہ کاوشوں کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

20/08/2026

امیگریشن اینڈ پاسپورٹس، ہیڈکواٹر سے براہِ راست۔
ڈائریکٹر جنرل، امیگریشن اینڈ پاسپورٹس، صارفین کے پاسپورٹ سے متعلق مسائل کے حل کے لیے آج بروزجمعرات، 20 اگست 2026
دن 11:00 بجے سے 01:00 بجے تک ای-کچہری کر رہے ہیں۔
معزز صارفین اپنے مسائل اس فیس بک پوسٹ پر کمنٹ کے ذریعے ہم تک پہنچا سکتے ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس چودھری محمد علی رندھاوا کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطحی اجلاساجلاس میں نادرا اور پاسپورٹ ڈ...
19/08/2026

ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس چودھری محمد علی رندھاوا کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس

اجلاس میں نادرا اور پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے سینئر افسران کی شرکت

پاسپورٹ سروسز کی جدید کاری اور آپریشنل کارکردگی بہتر بنانے کے لیے جاری تکنیکی اقدامات کا جائزہ

ڈی جی آئی پی اور نادرا کے درمیان CNIC اور پاسپورٹ ڈیٹا کے انضمام کو مزید مضبوط بنانے پر غور

قومی ڈیٹا بیس سے محفوظ Read-Only Access فراہم کرنے کی تجویز کا جائزہ

نادرا رجسٹریشن سینٹرز (NRCs) پر پاسپورٹ سے متعلق سہولیات کی فراہمی کے امکانات پر غور

منتخب NRCs پر پاسپورٹ درخواست اور پراسیسنگ کے متعلقہ ماڈیولز کی تنصیب کا جائزہ
نادرا کے Event Management System (KAFKA) کے ذریعے ڈی جی آئی پی اور نادرا کے درمیان ریئل ٹائم معلومات کے تبادلے پر غور

KAFKA کے ذریعے ڈیٹا سنکرونائزیشن اور سروس ڈیلیوری کو مزید مؤثر بنانے پر پیش رفت

اجلاس میں محفوظ، مربوط اور ٹیکنالوجی پر مبنی پاسپورٹ سروس ڈیلیوری فریم ورک کے قیام پر زور

ڈی جی آئی پی اور نادرا کے باہمی تعاون سے شہریوں کو مزید تیز، شفاف اور مؤثر پاسپورٹ سہولیات کی فراہمی کا عزم

19/08/2026

اسلام آباد: ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس (DGIP) ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس، چودھری محمد علی رندھاوا کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں نادرا (NADRA) اور پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے سینئر افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں پاسپورٹ سروسز کو جدید خطوط پر استوار کرنے، ادارہ جاتی کارکردگی اور آپریشنل استعداد بہتر بنانے، جبکہ ڈی جی آئی پی اور نادرا کے درمیان بین الادارہ جاتی تعاون کو مزید مؤثر بنانے کے لیے جاری تکنیکی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں CNIC اور پاسپورٹ ڈیٹا کے انضمام کو مزید مضبوط بنانے پر غور کیا گیا، جس کا مقصد دونوں اداروں کے ڈیٹا بیسز کے درمیان بہتر انٹرآپریبلٹی، ڈیٹا کی درستگی، یکسانیت اور مؤثر انتظام کو یقینی بنانا ہے۔
قومی ڈیٹا بیس سے متعلقہ معلومات تک محفوظ Read-Only Access فراہم کرنے کی تجویز کا بھی جائزہ لیا گیا، تاکہ پاسپورٹ کی تیاری اور تصدیقی عمل کو مزید تیز اور مؤثر بنایا جا سکے، جبکہ ڈیٹا کی سکیورٹی اور سالمیت کو مکمل طور پر برقرار رکھا جائے۔
اجلاس میں نادرا رجسٹریشن سینٹرز (NRCs) پر پاسپورٹ سے متعلق سہولیات کی فراہمی کے امکانات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس سلسلے میں منتخب نادرا مراکز پر پاسپورٹ درخواست اور پراسیسنگ سے متعلقہ ماڈیولز کی تنصیب اور دستیابی پر بھی غور کیا گیا۔
مزید برآں، نادرا کے Event Management System (KAFKA) کے ذریعے ڈی جی آئی پی اور نادرا کے درمیان متعلقہ معلومات کے محفوظ اور بروقت تبادلے کے طریقہ کار پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی، جس سے ڈیٹا سنکرونائزیشن اور عوامی خدمات کی فراہمی کو مزید مؤثر بنانے میں مدد ملے گی۔
اجلاس میں اس امر پر زور دیا گیا کہ ڈی جی آئی پی اور نادرا کے درمیان قریبی اور مسلسل تعاون کے ذریعے ایک ایسا مربوط، محفوظ، ٹیکنالوجی پر مبنی اور عوام دوست پاسپورٹ سروس ڈیلیوری فریم ورک تشکیل دیا جائے جو شہریوں کو تیز، شفاف اور مؤثر سہولیات فراہم کرنے میں معاون ثابت ہو۔

19/08/2026
16/08/2026

یوم آزادی پاکستان کے پروقار موقع پر ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس، محمد علی رندھاوا نے شفا انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی

15/08/2026

یومِ آزادیِ پاکستان کے موقع پر ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس میں پرچم کشائی کی پُروقار تقریب،

ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس محمد علی رندھاوا نے افسران و ملازمین کے ہمراہ قومی پرچم لہرایا،

پاکستان زندہ باد! 🇵🇰

Address

Mauve Area, G-8/1
Islamabad
44000

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Telephone

+9251111344777

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Directorate General Immigration & Passports posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Directorate General Immigration & Passports:

Shortcuts

Share