07/02/2023
ہم پاکستانی انتہائی خوشامد لوگ ہیں ہم خود کو خوش فہمیوں میں رکھتے ہیں ہم جب چاہیں تو اپنے ملک کو نمبر1 بنا دیتے ہیں ہم باتوں سے اپنے ملک کو بہترین معیشت والا قرار دیتے ہیں ہمارے سیاستدان ہم کو ایک دوسرے کا دشمن بنانےمیں کامیاب ہوئے ہیں اگر حکومت میں اپنے پسندیدہ لوگ ہیں تو چاہے جو بھی ہو ہم نے اسے ڈیفینڈ کرنا ہے ہم بھوکے مر سکتے ہیں لیکن من پسند شخص یا ریاست کے خلاف نہیں بول سکتے ہم سے دوسرے ملکوں کی کامیابی برداشت نہیں ہوتی۔ہم نام دینے اور دوسروں کو ذمہ دار ٹھہرانے میں ماہر ہیں ہم کسی کو نمک حرام کسی کو بنگالی تو کسی کو حرام خور کہتے ہیں ۔
افغانستان ایک ایسا ملک جس میں بیس پچیس سالوں سے جنگ ہو رہی تھی لیکن ایک سال بعد انہوں نے ایک سپورٹس گاڑی بنائی جو کہ ہم سے برداشت نہیں ہوئی اور ہم بہانے ڈھونڈنے لگے کہ اس گاڑی کا انجن فلاں ملک سے ہے باڈی فلاں ملک سےہیں ہم خود کو تسلیاں دے رہے تھے کہ افغانستان والے اتنی جلدی گاڑی بنانے میں کیسے کامیاب ہوئے۔
بھارت جو کئی مہینے پہلے دنیا کی چھٹی بڑی معیشت والی ملک قرار دے گئی لیکن ہم نے اپنے فلسفوں سے بھارت کو پاکستان سے پیچھے قرار دے دیا ہمارے کتابوں میں بھارت ضرور پیچھے ہیں لیکن حقیقت میں نہیں۔
بنگلہ دیش جوکے پاکستان سے کئی سال بعد آزاد ہوا ہم نے ان کو آزادی سے لے کر اب تک غلط ٹھہرایا ان کیلئے مختلف موقعوں پر مشکلات پیدا کیے لیکن وہ آج پاکستان کا یہی حال دیکھ کر ضرور اپنے آزادی پر خوش ہونگے ۔
آج پاکستان دوسرے ملکوں کی نسبت مہنگا ہے ڈالر روز بروز بڑھ رہا ہے کھانے پینے کی اشیاء روز بروز مہنگی ہورہی ہے لیکن کوئی بھی آواز اٹھانے یا باہر نکلنے کو تیار نہیں ۔