پنڈوڑیاں نیوز اسلام اباد

پنڈوڑیاں نیوز  اسلام اباد پیج کا مقصد علاقے کے بنیادی مسائل اجاگر کرنے ھیں

راولپنڈی و اسلام اباد ھول سیل ریٹ 6 بوتلوں کا پیک 200 روپے
02/08/2026

راولپنڈی و اسلام اباد ھول سیل ریٹ
6 بوتلوں کا پیک 200 روپے

پنڈوڑیاں میں گھر کا تالا توڑ کر ایک لاکھ 70 ہزار روپے اور چیک چوریاسلام آباد (ولید خان شلمانی سے ): تھانہ کھنہ کی حدود پ...
01/08/2026

پنڈوڑیاں میں گھر کا تالا توڑ کر ایک لاکھ 70 ہزار روپے اور چیک چوری
اسلام آباد (ولید خان شلمانی سے ): تھانہ کھنہ کی حدود پنڈوڑیاں میں نامعلوم چور گھر کا تالا توڑ کر 1 لاکھ 70 ہزار روپے نقد اور ایک عدد چیک چوری کرکے فرار ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق چور ایک کمرے سے 50 ہزار روپے جبکہ دوسرے کمرے سے 1 لاکھ 20 ہزار روپے نقدی لے گئے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کر دی۔ متاثرہ شہری نے نامعلوم ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے درخواست بھی جمع کرا دی ہے۔
اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ علاقے میں منشیات فروشی کے باعث جرائم، خصوصاً چوری اور ڈکیتی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے آئی جی اسلام آباد اور اعلیٰ پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی کی جائے تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

01/08/2026

تھانہ کھنہ بن گیا لیاری ٹو . ۔۔تھانہ کھنہ کی حدود میں چوری کی ایک اور واردات، دکان کا تالا توڑ کر تقریباً 70 ہزار روپے نقدی چوری

اسلام آباد: تھانہ کھنہ کی حدود میں چوری کی وارداتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا۔ جمعہ کی روز دن دیہاڑی ایک دکاندار معمول کے مطابق اپنی دکان بند کرکے جمعہ نماز پڑھنے چلا گیا۔ دن کے وقت نامعلوم چور دکان کا تالا توڑ کر اندر داخل ہوئے اور تقریباً 70 ہزار روپے نقدی چوری کرکے فرار ہوگئے۔

متاثرہ دکاندار کے مطابق چوری کی پوری واردات دکان میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں میں ریکارڈ ہو گئی ہے، جس کی ویڈیو بھی موجود ہے۔ اہلِ علاقہ نے بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد اور متعلقہ پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو فوری گرفتار کرکے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

اسلام آباد.تھانہ کھنہ کی حدود میں واقع غوری گارڈن گلی نمبر 13،میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ملک شعیب یو سی ترلائی خورد ...
01/08/2026

اسلام آباد.
تھانہ کھنہ کی حدود میں واقع غوری گارڈن گلی نمبر 13،میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ملک شعیب یو سی ترلائی خورد ،جناح ٹاؤن کارہائشی قتل ، پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے
Islamabad Police

01/08/2026
31/07/2026

اسلام آباد (رپورٹ: ولید خان شلمانی)

سی ڈی اے کی جانب سے پنڈوریاں کے قبرستان کے چاروں اطراف تعمیر کی گئی حفاظتی دیوار پہلی ہی بارش میں کئی مقامات سے گر گئی۔ مقامی افراد کے مطابق دیوار کی تعمیر میں ناقص میٹریل استعمال کیا گیا، جس کے باعث دیوار بارش کا دباؤ برداشت نہ کر سکی۔ اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ باقی دیوار بھی کمزور ہو چکی ہے اور کسی بھی وقت گر سکتی ہے، جس سے نقصان کا خدشہ ہے۔

شہریوں نے چیئرمین سی ڈی اے سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر واقعے کا نوٹس لے کر تحقیقات کرائی جائیں، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے اور قبرستان کی حفاظتی دیوار کو معیاری تعمیراتی اصولوں کے مطابق دوبارہ تعمیر کیا جائے۔

31/07/2026

تھانہ کھنہ کی حدود پنڈوڑیاں میں دن دیہاڑے چوری کی بڑی واردات تفصیلات تھوڑی دیر بعد

31/07/2026

اسلام آباد (رپورٹ: ولید خان شلمانی)

دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے پنڈوریاں، برما ٹاؤن، سیف الاسلام کالونی اور گردونواح میں حالیہ بارش کے بعد گلیاں اور سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔ نکاسیٔ آب کا نظام کچرے، مٹی اور گاد سے بند ہونے کے باعث بارش کا پانی گلیوں میں جمع ہو گیا، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ متعدد بار متعلقہ اداروں کو شکایات کے باوجود نالوں اور ڈرینج سسٹم کی بروقت صفائی نہیں کی گئی، جس کے باعث معمولی بارش بھی سیلابی صورتحال اختیار کر لیتی ہے۔ شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ نکاسیٔ آب کے نظام کو فوری طور پر بحال کیا جائے، گلیوں سے کھڑا پانی نکالا جائے اور ڈرینج لائنوں کی مستقل بنیادوں پر صفائی کو یقینی بنایا جائے تاکہ آئندہ بارشوں میں عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

جس نظام میں ہم رہ رہے ہیں یہ گر چکا ہے اس میں مسائل حل نہیں ہو سکتے ، محسن نقوی
30/07/2026

جس نظام میں ہم رہ رہے ہیں یہ گر چکا ہے اس میں مسائل حل نہیں ہو سکتے ، محسن نقوی

Address

Main Minhas Street Islamabad
Islamabad
00000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when پنڈوڑیاں نیوز اسلام اباد posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category