04/08/2024
خیبر پختون خواہ
۔ضلع مانسہرہ حلقہ NA -14 . ایم این اے سردار محمد یوسف جو کہ پچھلے 45 سال سے اپنی برادری یعنی گجر قوم کے ووٹ سے مسلسل صوبائی اور قومی اسمبلی کا ممبر رہ چکا ہے اور اس شخص کی لاپرواہی کا یہ عالم ہے کہ اپنے حلقے این اے 14 کی سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کرتی ہیں نہ صرف سڑکیں بلکہ سکول ہاسپٹل ۔پانی بجلی گیس جیسی بنیادی سہولیات سے بھی اپنی عوام کو محروم رکھا گیا جس پر اج 45 سال گزرنے کے بعد باشعور نوجوان سراپہ احتجاج نوجوانوں نے عوامی مسائل گروپ یونین کونسل ہلکوٹ کے نام سے تحریک چلانا شروع کر دی اس تحریک کا بنیادی مقصد اپنے علاقے کے تمام تر ترقیاتی کاموں کے حق میں اواز اٹھانا تھا اس تحریک کی بنیاد چند نوجوانوں نے اس شخص کے ٹھیکیداری نظام کے خلاف اپنے بلبوتے پر رکھی بہت کم وقت میں اس تحریک نے ضلع مانسہرہ کے نوجوانوں میں اپنی ایمانداری کا سکہ جمال لیا تحریک کی ابھرتی ہوئی کاروائی کو مد نظر رکھتے ہوئے اس شخص نے اپنے پیروکاروں کو حکم دیا کہ جلد از جلد علاقہ کے اندر میٹنگ بلائی جائے اور ان نوجوانوں کے تمام تر مطالبات کو پورا کیا جائے تاکہ میری سیاست کا جنازہ نکلنے سے بچ سکے گزشتہ جمعہ کے دن علاقہ کے تمام تر معززین کو بٹھا کر ایک گرینڈ جرگہ منعقد کیا جس میں یونین کونسل اور ویلج کونسل کے تمام تر بلدیاتی ممبران اپنے اقا سردار محمد یوسف کی نمائندگی کے لیے پیش ہوئے نوجوانوں کے تمام تر مطالبات سننے کے بعد ان لوگوں نے و ہی کیا جو ان کو ان کے بڑے نے بتایا تھا جرگہ مکمل ہونے کے بعد جو نتیجہ سامنے ایا اس کے مطابق 14 اگست 2024 تک نوجوانوں کے تمام تر مطالبات سردار گروپ پورے کرے گا مگر نوجوان اس پر یقین کیسے کرتے جو شخص 40 سال سے مسلسل اس عوام کو بے وقوف بنائے بیٹھا ہے لہذا نوجوانوں نے بلدیاتی نمائندگان سے مطالبہ کیا کہ اگر ایسا نہ ہوا تو اپ کو اس شخص کی پیروکاری چھوڑ کر عوام کے ساتھ کھڑے ہونا پڑے گا جس پر موقع کو دیکھتے ہوئے نمائندگان نے لبیک کہااس پر نوجوانوں کا جرگے کے دیے ہوئے وقت تک تحریک کی تمام تر کاروائیاں روکنے کی یقین دہانی نوجوان نسل کا اس طرح سے سیاستدانوں کے خلاف کاروائی کرنا متاثر کن ہے کیونکہ ہمارا ملک اس قدر کرائسس سے گزر رہا ہے کہ اب سیاستدان اگر اس کو مزید لوٹیں گے تو اس ملک کے ڈیفالٹ ہونے کے چانسز زیادہ ہوتے جائیں گے ہم ان نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے سب سے بڑے مافیا جو کہ سردار گروپ کے نام سے جانا جاتا ہے جو کہ ضلع مانسہرہ خوبصورت ترین ضلع کی ترقی کی راہ میں بہت بڑی رکاوٹ ہے اس کو بے نقاب کیا اور اپنے لیے ترقی کی راہیں ہموار کی ہمیں یقین ہے کہ نوجوان طبقہ اپنے مطالبات پر ڈٹا رہے گا اور اس تحریک کے توسط سے مزید ترقیاں کرے گا
وسلام ۔ منجانب PIP PAKISTAN