PMLN WomenWing Abbottabad

PMLN WomenWing Abbottabad مسلم لیگ نواز
خواتین ونگ ہزارہ ڈویژن

ممبر صوبائی اسمبلی مسلم لیگ ن فائزہ ملک ایڈووکیٹ کس آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ LA Valley کے انتخابات کے ...
03/08/2026

ممبر صوبائی اسمبلی مسلم لیگ ن فائزہ ملک ایڈووکیٹ کس آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ LA Valley کے انتخابات کے سلسلے میں ایبٹ آباد میں قائم مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا اور انتخابی عمل کا جائزہ لیا۔
دورانِ وزٹ بعض مقامات پر ہمارے پولنگ ایجنٹس کے ساتھ غیر ضروری مشکلات پیش آئیں، جن پر متعلقہ حکام کی توجہ دلائی اور بھرپور انداز میں اپنا مؤقف پیش کیا تاکہ تمام امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کو قانون کے مطابق یکساں حقوق میسر آ سکیں۔
اس موقع پر ضلعی صدر ملک مہابت اعوان، ضلعی صدر خواتین فوزیہ وحید جنرل سیکرٹری امبر سردار، وقار گل صاحب، انسہ بی بی، سردار وحید اور سردار ساجد صاحب بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔

PMLN SMT Distt Abbottabad Official Faiza Malik Mpa Abrar Tanoli Smt Pml N Abbottabad PMLN SMT NA16 PMLN WomenWing Abbottabad M Yasir Abbasi

خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کا اجلاس بدھ کے روز صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ میں چیئرمین قائمہ کمیٹی و رکن ص...
31/07/2026

خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کا اجلاس بدھ کے روز صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ میں چیئرمین قائمہ کمیٹی و رکن صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر صحت خلیق الزمان، ممبران نے شرکت کی، ایم پی اے سیدہ شہلا بانو بھی شریک ہوئیں،

چیئرمین قائمہ کمیٹی مشتاق احمد غنی نے ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں ایم آر آئی مشین اور اس سے متعلقہ ریکارڈ کے جائزے کے لیے قائم فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ طلب کی۔ کمیٹی کی چیئرپرسن محترمہ شہلا بانو نے بتایا کہ رپورٹ مکمل ہو چکی ہے اور اسے آئندہ اجلاس میں قائمہ کمیٹی کے سامنے پیش کر دیا جائے گا۔

قائمہ کمیٹی برائے صحت نے محکمہ صحت کے حکام کو مزید ہدایت کی کہ صحت کے شعبے سے متعلق تمام معاملات میں شفافیت، میرٹ، مؤثر نگرانی اور عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔۔
Syeda Shehla Bano Mpa Pmln Abbottabad PMLN SMT Distt Abbottabad Official Abrar Tanoli Adv Nargis Kazmi Smt Pml N Abbottabad Political Wing Faiza Malik Mpa Mpa Shazia Jadoon

30/07/2026
30/07/2026

ممبر قومی اسمبلی و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے غذائی تحفظ و تحقیق ڈاکٹر شائستہ جدون
میڈیا کوریج
Abrar Tanoli Adv Nargis Kazmi Shaista Khan Mna Ishrat Mir PMLN SMT Distt Abbottabad Official PMLN WomenWing Abbottabad

  کراچی: پارلیمانی سیکرٹری برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق اور ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر شائستہ خان جدون نے ڈیپارٹمنٹ آف پلان...
29/07/2026



کراچی: پارلیمانی سیکرٹری برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق اور ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر شائستہ خان جدون نے ڈیپارٹمنٹ آف پلانٹ پروٹیکشن کا دورہ کیا، جہاں انہیں محکمہ کی کارکردگی اور جاری امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
یہ محکمہ وزارتِ قومی غذائی تحفظ و تحقیق کے ماتحت کام کرتا ہے۔ اس موقع پر چاول، آلو اور آم کی پیداوار اور برآمدات (ایکسپورٹ) کو مزید بہتر بنانے، زرعی شعبے میں اصلاحات لانے اور کاشتکاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔


Shahzeb Chaudhry Shaista Khan Mna Abrar Tanoli Ishrat Mir

  وفاقی وزیر خوراک رانا تنویر احمد اور پارلیمانی سیکرٹری برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر شائستہ خان...
23/07/2026


وفاقی وزیر خوراک رانا تنویر احمد اور
پارلیمانی سیکرٹری برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر شائستہ خان جدون کی موجودگی میں پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل (PARC) اور چین کی معروف زرعی انجینئرنگ اور اناج ذخیرہ کرنے کی ٹیکنالوجیز فراہم کرنے والی کمپنی FAMSUN کے درمیان لیٹر آف انٹینٹ (LoI) پر دستخط کیے گئے۔

اس معاہدے کا مقصد زرعی تحقیق، جدید ٹیکنالوجی کی منتقلی اور پوسٹ ہارویسٹ (بعد از برداشت) نظام کو مزید مؤثر بنانا ہے۔ یہ شراکت داری پاکستان اور چین کے درمیان زرعی جدت، غذائی تحفظ کے فروغ اور پاکستان کے زرعی و لائیو اسٹاک شعبوں کی جدید خطوط پر ترقی کے مشترکہ عزم کی عکاس ہے۔
معاہدے کے تحت PARC میں FAMSUN ٹیکنالوجی ڈسپلے پارک قائم کیا جائے گا،
جہاں اناج خشک کرنے، سائنسی ذخیرہ، جدید سائلوز، فیڈ پروسیسنگ، میٹریل ہینڈلنگ اور دیگر جدید پوسٹ ہارویسٹ ٹیکنالوجیز کی نمائش کی جائے گی۔

یہ اقدام مشترکہ تحقیق، ٹیکنالوجی کے عملی مظاہروں، استعداد کار میں اضافے اور علمی تبادلے کو فروغ دے گا، تاکہ پاکستان میں جدید زرعی انجینئرنگ ٹیکنالوجیز کو تیزی سے اپنایا جاسکے اور زرعی شعبے کی ترقی کو مزید مستحکم بنایا جا سکے گا۔

مسلم لیگ ن خواتین ونگ ایبٹ آباد
Amna Sardar Shaista Khan Mna Ishrat Mir Abrar Tanoli Pmln Abbottabad Sardar Sundus Rafique Pmln Smt Pml N Abbottabad

Address

Islamabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PMLN WomenWing Abbottabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share