25/08/2026
اسکردو:
گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کا عید میلاد النبی صَلَّى اللهُ عَلَيْہ وآلہ وَسَلَم کے موقع پر خصوصی پیغام :
گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے عید میلاد النبی کے موقع پر خصوصی پیغام میں کہا کہ ہم تمام مسلمانوں پر فرض ہے کہا کہ پیغمبر اسلام کی تعلیمات اور ان کی زندگی سے سبق سیکھتے ہوئے اپنی زندگی گزاریں.
گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ اللہ کے پیارے نبی کی محبت کا سب سے بڑا تقاضا یہ کہ ہم اپنے درمیان پائے جانے والے علاقائی اور مسلکی اختلافات کو ختم کرکے اتحاد بین المسلمین کوفروغ دینے میں اپنا کردار ادا کرے۔
گورنر نے کہا کہ امن و محبت کے پیغام کو فروغ دیتے ہوئے تمام مکاتب فکر کا احترام کرے اور وطن عزیز کی بقاء اور سلامتی کے لیے اپنا کردار ادا کریں ۔
گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ آئے ہم نبی کریم صَلَّى اللهُ عَلَيْہ وآلہ وَسَلَم کے امن ,مساوات اور بھائی چارگی کے پیغام کو آگے بڑھائیں اور دنیا بھر میں مسلمانوں کے بہترین کردار کو اجاگر کریں.