08/02/2026
📍پولی کلینک اسپتال اسلام آباد
پولی کلینک اسپتال اسلام آباد میں بانی انتظار ٹرسٹ شیخ محمد عسکری نگری کے ہمراہ وفد نے زیرِ علاج مجروحین کی عیادت اور احوال پرستی کی
غازیوں کے چہروں پر عزم، حوصلہ اور قلبی سکون دیکھ کر دل مسرور ہوا۔ اس موقع پر تمام خوشنصیب غازیوں کو اس عظیم سعادت پر مبارکباد پیش کی کہ ان کا رشتہ کربلا سے جڑا ہے اور خداوندِ عالم نے انہیں صبر، استقامت اور قربانی کے اس عظیم تمغے سے سرفراز فرمایا ہے۔
بارگاہِ الٰہی میں دعا ہے کہ خداوندِ عالم غازی عباسؑ علمدار کے صدقے تمام مجروحین کو جلد اور کامل صحت عطا فرمائے۔ آمین۔
بانی انتظار ٹرسٹ نے ٹرسٹ کی جانب سے مجروحین کے ساتھ ہر ممکن ساتھ دینے کا عزم کیا۔
اس وفد میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن راولپنڈی ڈویژن کے صدر اور دیگر ذمہ داران بھی شریک تھے۔