JTI Chitral Halqa Rwp/isb

JTI Chitral Halqa Rwp/isb آفیشل پیج جمعیت طلباء اسلام چترال
حلقہ راولپنڈی/ اسلام آباد 🤍

مفتی محمود مرکز پشاور میں ایک پروقار تقریب کے دوران جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عطاء الرحمن، سابق گور...
22/08/2026

مفتی محمود مرکز پشاور میں ایک پروقار تقریب کے دوران جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عطاء الرحمن، سابق گورنر حاجی غلام علی، سینیٹر مولانا عطاء الحق درویش اور ضلعی امیر مولانا امان اللہ حقانی کے دستِ مبارک سے 40 لیپ ٹاپس باصلاحیت اور مستحق طلبہ و طالبات میں تقسیم کیے گئے۔
یہ محض لیپ ٹاپس کی تقسیم نہیں، بلکہ ہمارے نوجوانوں کے ہاتھ میں علم، تحقیق، ٹیکنالوجی اور روشن مستقبل کے امکانات کی کنجی دینا ہے۔

اس پروگرام میں پولیس شہداء کے 5 بچے بھی شامل تھے، جبکہ وانا، جنوبی وزیرستان کے 5 طلبہ بھی اس حوصلہ افزائی کا حصہ بنے؛ وہ علاقہ جو طویل عرصے سے دہشت گردی کے شدید اثرات سے متاثر رہا ہے۔

پشاور کے باصلاحیت طلبہ کو بھی اس پروگرام میں شامل کیا گیا، جن میں جامعہ عثمانیہ کے 2 ایسے طلبہ بھی شامل ہیں جنہوں نے بورڈ امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کی۔

یہ ایک قابلِ تقلید سوچ ہے کہ ہم ہر معاملے میں حکومتوں کی طرف دیکھنے کے بجائے اپنی استطاعت کے مطابق آگے بڑھیں اور بے سہارا، مستحق اور غریب بچوں کے مستقبل کو سنوارنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

قوموں کا مستقبل صرف نعروں سے نہیں، تعلیم، مواقع اور باصلاحیت نوجوانوں کی سرپرستی سے تعمیر ہوتا ہے۔

ویلڈن حاجی زبیر علی!
آپ کا یہ اقدام یقیناً قابلِ تحسین اور قابلِ تقلید ہے۔

یہ وہی شخصیت ہیں جو ہر سال مشکل وقت میں چترال جاکر لاکھوں روپے مالیت مستحقین میں تقسیم کرتے ہیں لیکن دوسرے ہاتھ تک کو پت...
17/08/2026

یہ وہی شخصیت ہیں جو ہر سال مشکل وقت میں چترال جاکر لاکھوں روپے مالیت مستحقین میں تقسیم کرتے ہیں لیکن دوسرے ہاتھ تک کو پتا نہیں چلتا
اس کے علاوہ بھی کئی سارے ہمارے چترال کے علماء جو پشاور سے کراچی تک ملک کے ہر کونے میں اپنے گران قدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں
اور ہمارے بچے ان محسنین کے سرپرستی میں دینی علوم حاصل کرتے ہیں وہاں یہ علماء ہمیشہ عوام کے درد تکلیف میں انکے شانہ بشانہ کھڑے رہتے ہیں

ہمیں فخر ہے اپنے نظریات پر ہمیں ناز ہے اپنے انتخاب پر

آج اس شخصیت کو کوئی نہیں جانتا لیکن اس دیوبندی عالم دین نے بانی پاکستان کے حکم پر پاکستان کا پہلا پرچم لہرایا تھا یو علم...
13/08/2026

آج اس شخصیت کو کوئی نہیں جانتا لیکن اس دیوبندی عالم دین نے بانی پاکستان کے حکم پر پاکستان کا پہلا پرچم لہرایا تھا یو علماء کرام کے ہاتھوں پاکستان کا آغاز ہوا

11/08/2026

جغور کے سیلاب زدگان کی بحالی میں علمائے چترال کا شاندار کردار
​روان ماہ دیگر علاقوں کی طرح چترال شہر کے قریب جغور کے مقام پر سیلاب نے شدید تباہی مچائی۔ حادثے کے پہلے دن سے لے کر آج تک جمعیت علمائے اسلام، اس کے وابستگان اور مقامی علماء بحالی کے کاموں میں مسلسل مصروف عمل ہیں۔ گزشتہ اتوار کو علمائے کرام کی قیادت میں مختلف فلاحی پلیٹ فارمز نے اپنی خدمات پیش کیں، جن کی تفصیل درج ذیل ہے:
​الحسنات سپورٹنگ پروگرام: قاضی ولی الرحمن انصاری کی قیادت میں چترال کے نوجوان علماء کا یہ گروپ طویل عرصے سے فلاحی کام سرانجام دے رہا ہے۔ یہ تنظیم مستحق مریضوں کا علاج، بیواؤں کی مالی معاونت، نادار لوگوں کے لیے مکانات کی تعمیر اور ضرورت مندوں کے لیے خون کا عطیہ دینے سمیت دیگر فلاحی امور میں پیش پیش رہتی ہے۔ جغور میں سیلاب کی آمد کے بعد الحسنات سپورٹنگ پروگرام کے تقریباً 70 رضاکاروں نے امدادی اور بحالی کے کاموں میں پورپور حصہ لیا۔
​عارفہ بی بی (ایم پی اے): جمعیت علمائے اسلام کی منتخب رکن صوبائی اسمبلی عارفہ بی بی نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے نالوں کی صفائی، جغور نالے کے بہاؤ کو درست کرنے اور ملبہ ہٹانے کے لیے ایکسویٹر (Excavator) مشین کا فوری انتظام کیا، جس سے صفائی کا کام بلا تعطل جاری ہے۔
​جمعیت طلباء اسلام چترال: جمیعت طلباء اسلام چترال کے صدر عارف اللہ کی قیادت میں تنظیم کے کارکنان اور گورنمنٹ کالج چترال کے ہاسٹل میں مقیم تقریباً 80 طلباء نے بحالی کی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ انہوں نے اتوار کے روز صبح سے شام تک محنت کر کے متعدد متاثرہ گھروں سے ملبہ ہٹایا اور انہیں دوبارہ قابلِ رہائش بنایا۔
​الصدیق ویلفیئر ٹرسٹ: کراچی میں مقیم چترال کی معروف علمی و سماجی شخصیت قاری احمد صدیقی اور ان کی ٹیم 'الصدیق ویلفیئر ٹرسٹ' نے بحالی کے کاموں میں مصروف 150 رضاکاروں کے لیے دوپہر کے کھانے (ظہرانے) کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر قاری احمد صدیقی اور ان کی ٹیم نے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیا اور مستقبل میں مزید امداد کی فراہمی کا اعادہ کیا۔
​ادارہ حمیدہ بورڈنگ: چترال کے نامور عالمِ دین اور سماجی شخصیت مفتی عماد الدین، ان کے ادارے 'حمیدہ بورڈنگ' کے طلباء اور ان کی ٹیم کے تقریباً 60 رضاکاروں نے بحالی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
​قاری فیض اللہ چترالی: اس موقع پر قاری فیض اللہ چترالی نے سیلاب سے متاثرہ گھروں کی چھتوں کے لیے ٹین کی چادریں فراہم کرنے کا اعلان کیا۔
​مفتی محمد الیاس زکریا: پاکستان کے نامور عالمِ دین مفتی محمد الیاس زکریا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بالخصوص کراچی سے چترال کا سفر کیا اور متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ سیلاب سے پینے کے پانی کا نظام شدید متاثر ہوا تھا، جس کی بحالی کے لیے مفتی الیاس نے کنویں سے پانی نکالنے کی موٹر اور پائپ لائن بچھا کر پانی کی سپلائی دوبارہ بحال کی۔
​مفتی محمد ضمیر: جمعیت علمائے اسلام چترال کے ضلعی سالار اور جامع مسجد حذیفہ مغلاندہ کے امام مفتی محمد ضمیر نے اپنی مسجد کے مقتدیوں اور رفقاء کے ساتھ متاثرہ مقام پر امدادی سرگرمیاں جاری رکھیں۔
​اپتھ ہینڈ آرگنائزیشن (Upper Hand Organization): تنظیم کے بانی اور جمعیت علمائے اسلام چترال کے رکن مولانا فضل ودود چترالی پہلے دن سے اپنی ٹیم کے ہمراہ جغور میں موجود ہیں اور متاثرین کی بحالی میں بالکل وہی کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں جو مفتی فضل غفور نے بونیر کے سیلاب کے دوران ادا کیا تھا۔
​ان تمام کاوشوں سے واضح ہوتا ہے کہ حادثے کے روز سے اب تک متاثرین کی مکمل بحالی کے لیے علماء کرام اور ائمہ عظام کی خدمات اور جدوجہد مسلسل جاری ہیں

ہمارے مشفق و مربی ،ہمارے سرپرست و استاذ محترم حضرت مولانا عارف اللّٰہ صاحب!آج استاذ محترم نے اپنی ایم ۔فل کی ڈگری مکمل ک...
06/08/2026

ہمارے مشفق و مربی ،ہمارے سرپرست و استاذ محترم حضرت مولانا عارف اللّٰہ صاحب!
آج استاذ محترم نے اپنی ایم ۔فل کی ڈگری مکمل کرلی ۔ہم اس کامیابی پر اپنے استاذ محترم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔
اللّٰہ ہمارے استاذ محترم کو مزید کامیابی و ترقی عطا فرمائے ۔
آمین
منجانب: جمیعت طلباء اسلام چترال حلقہ راولپنڈی اسلام آباد

نوجوانوں سے ایک اہم اپیل!آج کل پنڈی اسلام آباد میں 40,000 سے 70,000 روپے تنخواہ، مفت ہاسٹل، مفت کھانا اور فوری نوکری کے ...
03/08/2026

نوجوانوں سے ایک اہم اپیل!
آج کل پنڈی اسلام آباد میں 40,000 سے 70,000 روپے تنخواہ، مفت ہاسٹل، مفت کھانا اور فوری نوکری کے نام پر جگہ جگہ پوسٹر لگائے جا رہے ہیں۔

میں خود گیا ہوں ہر چیز میں نے اپنے آنکھوں سے دیکھا ہے ۔ میری معلومات کے مطابق پہلے یہ Tiens Company کے نام سے لوگوں کو بیوقوف بنا رہے تھے، بعد میں انہوں نے نام تبدیل کرکے Health & Education رکھا، شاھد اب تیسرا نام بھی رکھا ھو لیکن طریقۂ واردات وہی پرانا ھے۔مکمل فراڈیہ ادارہ ہے کل چترال کے ہمارے ایک دوست کیساتھ فراڈ ہوا ہے

یہ لوگ پہلے 6,000 روپے رجسٹریشن کے نام پر لیتے ہیں، پھر دو دن کی ٹریننگ کروائی جاتی ہے اس کے بعد مختلف بہانوں سے 30 سے 40 ہزار روپے یا اس سے زیادہ سرمایہ کاری کرنے کا کہا جاتا ہے۔ بعض متاثرہ افراد کے مطابق جب وہ اپنی رقم واپس مانگتے ہیں تو انہیں مزید سرمایہ لگانے کا کہا جاتا ہے، اور آخرکار وہ اپنی محنت کی کمائی سے محروم ہو جاتے ہیں.

یہ لوگ بہت پروفیشنل ھوتے ھیں وہ آپ کو ایسے مجبور کرتے ہیں کہ آپ کو اندازہ بھی نہیں ھوجاتا کہ وہ آپ کو لٹ رھے ھیں اور یہ اکثر نوجوان طبقے کو نشانا بنا رھے ھیں جن کی عمریں 18 - 30 سال تک ھیں بعض اوقات تو 35 سال تک بھی پھنسا چکے ہیں.
اس پوسٹر پر درج نمبر پر رابطہ کرنے سے بالکل گریز کریں، پہلے ضرور تحقیق کریں۔ کوئی بھی ادارہ نوکری کے نام پر رقم یا سرمایہ کاری کا مطالبہ کریں تو انتہائی محتاط رہیں اور فوراً وھاں سے کوئی بہانا کرکے نکل جائیں۔

میرے تمام مضافاتی علاقوں کے نوجوانوں اور والدین سے گزارش ہے کہ اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ کوئی غریب نوجوان جھوٹے خوابوں کے پیچھے اپنی محنت کی کمائی ضائع نہ کریں۔

آپ کی ایک شیئر کسی کی زندگی بھر کی جمع پونجی بچا سکتی ہے۔

توفیق احمد صدر جمعیت طلباء اسلام چترال حلقہ راولپنڈی/اسلام آباد

یہ فارم فوٹو کاپی نکال کر اپنے پاس رکھیں اور عمرے کی سفر کیلیۓ عملی کوشش کریں ثواب کی نیت سے آگے شئیر کریں
02/08/2026

یہ فارم فوٹو کاپی نکال کر اپنے پاس رکھیں اور عمرے کی سفر کیلیۓ عملی کوشش کریں
ثواب کی نیت سے آگے شئیر کریں

01/08/2026
25/07/2026

آپ جمعیت طلبہ اسلام سے کب اور کس کے ہاتھ پر وابستہ ہوئے تھے؟
اپنے اس محسن کو منشن کرے

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَجامعہ مرکز علوم اسلامیہ منصورہ کے سالِ سوم کے طالب علم محسن اللہ (چترال) آج  ...
17/07/2026

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
جامعہ مرکز علوم اسلامیہ منصورہ کے سالِ سوم کے طالب علم محسن اللہ (چترال) آج اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔
مرحوم کی نمازِ جنازہ آج نمازجمعہ کے بعدمنصورہ لاہور
میں ادا کی جائے گی، جس کے بعد تدفین کے لیے میت کو چترال روانہ کیا جائے گا۔
تمام علماء کرام، دینی مدارس کے طلبہ، دوست احباب نمازِ جنازہ میں شرکت فرمائیں اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کریں۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے۔آمین

Address

Islamabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when JTI Chitral Halqa Rwp/isb posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share