02/10/2026
ٹانک کے جنڈولہ ہسپتال گیٹ پر مامور پولیس اہلکاروں پر دو موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے حملہ کردیا۔
پولیس رپورٹ کے مطابق حملہ آوروں نے پولیس اہلکاروں پر دستی بم پھینکا اور پستول سے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار معراج الدین ہلاک ہوگئے۔
حملے کے بعد دونوں حملہ آور موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں کارروائی اور تفتیش شروع کردی ہے، جبکہ واقعے کی رپورٹ بھی مرتب کرلی گئی ہے۔