Youth Wing Na 46 Islamabad

Call Directions

Youth Wing Na 46 Islamabad only political work

*اہل محلہ صدیق اکبر کی پر زور اپیل*  *ہماری آواز سنی جاے*  *محترم جناب ایم این اے انجم عقیل خان صاحب!*  *السلام علیکم ور...
19/08/2026

*اہل محلہ صدیق اکبر کی پر زور اپیل*

*ہماری آواز سنی جاے*

*محترم جناب ایم این اے انجم عقیل خان صاحب!*
*السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ*

*بسم اللہ الرحمن الرحیم*

*محلہ صدیق اکبر، بنی پھاٹک، F-13 (سنبل میرا جعفر) میں بنیادی سہولیات اور ترقیاتی کاموں کے لیے اپیل*

*جنابِ عالی!*

ہم محلہ صدیق اکبر، بنی پھاٹک، F-13 (سنبل میرا جعفر) کے رہائشی نہایت ادب و احترام کے ساتھ آپ کی خدمت میں گزارش کرنا چاہتے ہیں کہ ہمارا محلہ عرصۂ دراز سے بنیادی سہولیات سے محروم ہے، جس کی وجہ سے اہلِ محلہ کو شدید مشکلات اور پریشانیوں کا سامنا ہے۔

ہمارے علاقے میں بجلی کی سہولت موجود نہیں جبکہ محلے کی گلیاں بھی انتہائی خستہ حال اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ خصوصاً بارش کے دنوں میں صورتحال مزید سنگین ہو جاتی ہے اور گلیوں کی حالت اس قدر خراب ہو جاتی ہے کہ گولڑہ روڈ تک آمدورفت تقریباً ناممکن ہو جاتی ہے۔

سب سے زیادہ مشکلات ہمارے بچوں کو پیش آتی ہیں، جو روزانہ سکول آتے جاتے ہوئے خراب اور کیچڑ زدہ راستوں کی وجہ سے گرنے اور زخمی ہونے کے خطرے سے دوچار رہتے ہیں۔ بزرگوں، خواتین اور دیگر اہلِ محلہ کے لیے بھی ان راستوں سے گزرنا انتہائی دشوار ہو چکا ہے۔

جنابِ عالی! ہم انتہائی مشکل اور پریشان کن حالات میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ آپ سے نہایت مؤدبانہ اور درد مندانہ اپیل ہے کہ خدارا ہمارے محلے کی حالتِ زار پر خصوصی توجہ فرماتے ہوئے بجلی کی فراہمی، گلیوں کی تعمیر و مرمت، نکاسیٔ آب اور دیگر بنیادی ترقیاتی کام فوری طور پر کروانے کے لیے متعلقہ حکام کو احکامات جاری فرمائیں۔

ہمیں امید ہے کہ آپ ہماری اس جائز اور بنیادی ضرورت کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروانے میں اپنا کردار ادا فرمائیں گے۔ آپ کی اس کاوش سے نہ صرف اہلِ محلہ کی مشکلات کم ہوں گی بلکہ ہمارے بچوں اور آنے والی نسلوں کو بھی ایک محفوظ اور بہتر ماحول میسر آئے گا۔

اہلِ محلہ صدیق اکبر آپ کے بے حد شکر گزار ہوں گے۔

درخواست گزار:
اہلِ محلہ صدیق اکبر
بنی پھاٹک، F-13
(سنبل میرا جعفر)

NA:46
16/08/2026

NA:46






24/06/2026
24/06/2026




29/11/2023

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کی سزا کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر انہیں بری کردیا ہے۔

Address

Street# 02
Islamabad

Telephone

+923111474302

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Youth Wing Na 46 Islamabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share