07/09/2026
دفاعی قوت کے بعد پاکستان کا اگلا قومی مشن—معاشی خودمختاری اور برآمدی برتری۔
وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کو 2035ء تک ایک ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کے لیے 26 کروڑ پاکستانیوں کو اپنی صلاحیتیں، محنت اور تخلیقی قوت یکجا کرنا ہوگی۔ پیداوار اور برآمدات میں اضافہ ملک کو عالمی معیشت میں زیادہ مضبوط، خودمختار اور باوقار مقام دلائے گا۔
جس قومی عزم، مہارت اور اتحاد سے ہمارے سائنس دانوں اور انجینئروں نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا، اب اسی جذبے کو معاشی قوت میں ڈھالنے کا وقت ہے۔
ہر شہری، ہر ادارہ اور ہر شعبہ—ایک مضبوط، برآمدی اور ناقابلِ تسخیر معیشت کی تعمیر میں شریک ہو۔
#6ستمبر