National Commission on the Status of Women, Islamabad

National Commission on the Status of Women, Islamabad Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from National Commission on the Status of Women, Islamabad, Government Organization, 1st floor, state Life Building #5, Blue, Area, Islamabad.

NCSW is a statutory body established through an Act of Parliament in 2012 to promote socio-economic, legal & political rights of women as enshrined in the Constitution of Pakistan

قومی کمیشن برائے وقارِ نسواں (NCSW) نے میڈیا360 کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جناب عاطف کے ساتھ چیئرپرسن NCSW محترمہ نورین بانو ...
27/08/2026

قومی کمیشن برائے وقارِ نسواں (NCSW) نے میڈیا360 کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جناب عاطف کے ساتھ چیئرپرسن NCSW محترمہ نورین بانو لہڑی کی زیرِ صدارت اہم اجلاس منعقد کیا، جس میں معذور خواتین کی آواز، حقوق اور معاشرتی شمولیت کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنے کے لیے ڈراموں، فلموں اور عوامی آگاہی مہمات میں تعاون کے امکانات پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں معذور خواتین کو درپیش مسائل، خصوصاً تعلیم، روزگار، نقل و حرکت، انصاف تک رسائی اور معاشرتی رویوں کے حوالے سے حقیقی اور باوقار کہانیوں کو میڈیا کے ذریعے اجاگر کرنے پر زور دیا گیا، تاکہ دقیانوسی تصورات کا خاتمہ اور معاشرے میں شمولیت کو فروغ دیا جا سکے۔

اس موقع پر معذور خواتین کی حقیقی زندگی کی کہانیوں کو مرکزی دھارے کے میڈیا کا حصہ بنانے، ان کے مسائل کے بارے میں عوامی شعور اجاگر کرنے اور ان کے معاشی و سماجی اختیارات کو مضبوط بنانے کے امکانات بھی زیرِ بحث آئے۔

اجلاس میں کم عمری کی شادی، بالخصوص معذور بچیوں کے تحفظ اور قانونی حقوق کے بارے میں آگاہی کی اہمیت پر بھی مختصراً زور دیا گیا۔

قومی کمیشن برائے وقارِ نسواں مجوزہ میڈیا مواد کو مستند معلومات، اعداد و شمار، کیس اسٹڈیز اور پالیسی رہنمائی فراہم کرے گا تاکہ مواد شواہد پر مبنی، حقوق پر مرکوز اور قومی ترجیحات سے ہم آہنگ ہو۔

میڈیا سماجی تبدیلی کا ایک مؤثر ذریعہ بن سکتا ہے۔ قومی کمیشن برائے وقارِ نسواں اس امر کے لیے پُرعزم ہے کہ معذور خواتین کو محض نمائندگی ہی نہیں بلکہ ایک مؤثر آواز، باوقار مقام اور مساوی مواقع بھی فراہم کیے جائیں۔

Strategic Alliance for Women’s Empowerment & LeadershipNational Commission on the Status of Women (NCSW) has signed a Le...
25/08/2026

Strategic Alliance for Women’s Empowerment & Leadership

National Commission on the Status of Women (NCSW) has signed a Letter of Intent (LOI) with the Center of Pakistan and International Relations (COPAIR) and Empower Her to establish a strategic alliance focused on gender rights, women’s empowerment, leadership development, and policy advocacy.

The collaboration will advance key areas including:

• Policy advocacy & legislative reform
• Gender & climate resilience
• Executive leadership development
• Digital & financial inclusion
• Digital safety for women and girls through training and mentoring
• Multi-stakeholder dialogue with parliamentarians, diplomats, civil society and academia

By bringing together NCSW’s statutory mandate with COPAIR and Empower Her’s expertise in research, policy outreach and capacity building, the partnership aims to translate policy into meaningful, scalable action.

Women are not merely vulnerable stakeholders in the face of emerging challenges—they are leaders, decision-makers and agents of resilience and transformation.

Together, we are committed to empowering women, strengthening institutions and transforming futures.

قومی کمیشن برائے وقار نسواں (NCSW) اور آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل آڈٹ (SDGs) کے درمیان پائیدار ترقی کے ہدف 5...
25/08/2026

قومی کمیشن برائے وقار نسواں (NCSW) اور آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل آڈٹ (SDGs) کے درمیان پائیدار ترقی کے ہدف 5 (SDG 5): صنفی مساوات کے آڈٹ کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں عملدرآمد میں موجود خلا کی نشاندہی، اعداد و شمار کی تصدیق، فیلڈ ویری فکیشن، صنفی بنیادوں پر منصوبہ بندی و بجٹ سازی اور مؤثر احتساب کے نظام کو مضبوط بنانے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

خواتین کے معاشی تحفظ، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) اور ہیلتھ کارڈ تک رسائی، انسانی اسمگلنگ و بچوں کے تحفظ، موسمیاتی تبدیلی، قدرتی آفات سے نمٹنے اور فیصلہ سازی میں خواتین کی مؤثر شمولیت کو ترجیحی شعبوں کے طور پر زیرِ بحث لایا گیا۔

دونوں اداروں نے SDG 5، صنفی حساس بجٹ سازی (Gender Responsive Budgeting) اور شکایات کے انتظامی نظام (CMS) کے حوالے سے مشترکہ تربیتی و استعدادِ کار بڑھانے کے پروگرامز، ڈیٹا شیئرنگ، مشترکہ مانیٹرنگ، آڈٹ اور فیلڈ ویری فکیشن کو مزید مؤثر بنانے پر اتفاق کیا۔

قومی کمیشن کی قومی رپورٹ برائے صنفی برابری، آئی سی ٹی صنفی برابری رپورٹ، نیشنل جینڈر پیریٹی ڈیش بورڈ، CMS اور 9 نکاتی سٹریٹیجک پلان 2026–2029 کو بھی اہم ادارہ جاتی وسائل کے طور پر اجاگر کیا گیا۔

قومی کمیشن برائے وقار نسواں صنفی مساوات کے اہداف کو عملی اور قابلِ تصدیق اقدامات میں تبدیل کرنے، ادارہ جاتی احتساب مضبوط بنانے اور خواتین کے حقوق کے مؤثر تحفظ کے لیے اپنے عزم کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

خواتین پارلیمانی کاکس کے ارکان نے چیئرپرسن نیشنل کمیشن آن دی اسٹیٹس آف ویمن (NCSW) محترمہ نورین بانو لہڑی سے ملاقات کی، ...
24/08/2026

خواتین پارلیمانی کاکس کے ارکان نے چیئرپرسن نیشنل کمیشن آن دی اسٹیٹس آف ویمن (NCSW) محترمہ نورین بانو لہڑی سے ملاقات کی، جس میں پاکستان بھر، بالخصوص گزشتہ دس روز کے دوران راولپنڈی اور اسلام آباد میں خواتین کے خلاف تشدد کے بڑھتے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔

ملاقات میں ہینا جاوید کے افسوسناک قتل کے واقعے پر خصوصی طور پر تفصیلی غور کیا گیا۔ چیئرپرسن قومی کمیشن برائے وقار نسواں اور خواتین پارلیمانی کاکس کی ممبران اور چیئر ایم این اے شاہدہ رحمانی نے اس واقعے پر سخت اور دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ہینا جاوید کیس سمیت راولپنڈی، اسلام آباد، بلوچستان اور ملک کے دیگر حصوں میں خواتین کے خلاف حالیہ جرائم کی فوری، شفاف، غیرجانبدارانہ اور مکمل تحقیقات یقینی بنائی جائیں، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہر ممکن تعاون اور وسائل فراہم کیے جائیں تاکہ حقائق سامنے لائے جا سکیں اور ذمہ دار عناصر کو مثالی سزا دلائی جا سکے۔

خواتین پارلیمانی کاکس نے عزم ظاہر کیا کہ ہینا جاوید کیس اور خواتین کے خلاف حالیہ تشدد کے دیگر واقعات کو پارلیمان کے ایوانوں میں بھرپور انداز میں اٹھایا جائے گا اور حکومت و متعلقہ اداروں سے جوابدہی کے ساتھ ساتھ مؤثر قانونی کارروائی اور خواتین کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کا مطالبہ کیا جائے گا۔

ملاقات میں NCSW کے Complaint Management System (CMS) کو مزید مؤثر، قابلِ رسائی اور ملک گیر سطح پر مضبوط بنانے، خواتین کو فوری شکایتی، قانونی اور حفاظتی معاونت فراہم کرنے اور کمیشن کی ادارہ جاتی و تکنیکی استعدادِ کار بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ پارلیمانی کاکس کے ارکان نے NCSW کی استعداد کار اور ادارہ جاتی استحکام کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

خواتین پارلیمنٹیرینز کو NCSW کے Strategic Plan 2026–2029 کے اہم اہداف اور ترجیحات پر بھی بریفنگ دی گئی۔ پارلیمانی کاکس کے ارکان نے یقین دلایا کہ خواتین کے حقوق، تحفظ، انصاف اور بااختیار بنانے سے متعلق پالیسیوں کے مؤثر نفاذ کے لیے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے فورمز سے ہر ممکن سیاسی و پارلیمانی تعاون جاری رکھا جائے گا۔

رکن قومی اسمبلی محترمہ شاہدہ رحمانی نے چیئرپرسن NCSW محترمہ نورین بانو لہڑی کی خواتین کے حقوق کے تحفظ، فوری انصاف اور تشدد کا شکار خواتین کے لیے مؤثر اقدامات کے حوالے سے جاری انتھک کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ اور خواتین پارلیمانی کاکس کی ارکان پاکستان کی خواتین کو مضبوط، محفوظ اور بااختیار بنانے کی ان کوششوں کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گی۔

ملاقات میں اس امر پر بھی زور دیا گیا کہ خواتین کو تشدد، امتیازی رویوں، پدرانہ سوچ، ناانصافی اور دیگر غیر انسانی حالات سے تحفظ فراہم کرنا ریاست، پارلیمان اور تمام متعلقہ اداروں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ خصوصاً جیلوں میں موجود خواتین اور زندگی کے مختلف شعبوں میں ناانصافی کا سامنا کرنے والی خواتین کے مسائل کے حل کے لیے مؤثر نگرانی، قانونی معاونت اور فوری انصاف کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔

چیئرپرسن قومی کمیشن برائے وقار نسواں محترمہ نورین بانو لہڑی نے واضح کیا کہ خواتین کے خلاف تشدد کے کسی بھی واقعے پر خاموشی اختیار نہیں کی جا سکتی۔ NCSW ہر متاثرہ خاتون کے ساتھ کھڑا ہے اور خواتین کے تحفظ، انصاف اور وقار کے لیے متعلقہ اداروں، پارلیمان اور سول سوسائٹی کے ساتھ مل کر ہر ممکن اقدام جاری رکھے گا۔

ملاقات میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ خواتین کے خلاف تشدد کے ہر واقعے کی مؤثر تحقیقات، مجرموں کا احتساب، متاثرہ خواتین کو انصاف اور تحفظ کی فراہمی، اور ایک محفوظ و باوقار پاکستان کی تشکیل کے لیے مشترکہ کوششیں مزید تیز کی جائیں گی۔

نیشنل کمیشن آن دی اسٹیٹس آف ویمن (NCSW) ہیڈکوارٹرز میں 54 ویں کامن کے حال ہی میں تربیت یافتہ سی ایس ایس افسران نے دورہ ک...
21/08/2026

نیشنل کمیشن آن دی اسٹیٹس آف ویمن (NCSW) ہیڈکوارٹرز میں 54 ویں کامن کے حال ہی میں تربیت یافتہ سی ایس ایس افسران نے دورہ کیا، جہاں انہیں کمیشن کے مینڈیٹ، طریقہ کار، ترجیحات اور جاری اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو محترمہ نورین بانو لہڑی نے افسران کا خیرمقدم کیا اور ان سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں خواتین کو درپیش اہم مسائل، خواتین کی مضبوطی و بااختیاری کے لیے جاری اور آئندہ پروگرامز و منصوبوں، اور خواتین کے حقوق کے فروغ میں این سی ایس ڈبلیو کی توقعات پر گفتگو کی۔

شرکاء کو این سی ایس ڈبلیو کے آئندہ تین سالہ اسٹریٹجک پلان کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی، جس میں خواتین کو انصاف تک رسائی، معاشی و ڈیجیٹل بااختیاری، ادارہ جاتی مضبوطی اور شواہد پر مبنی پالیسی سازی سمیت اہم ترجیحات شامل ہیں۔

یہ افسران پاکستان بھر میں مختلف انتظامی ذمہ داریاں سنبھالیں گے اور مؤثر عوامی خدمت اور پالیسیوں کے عملی نفاذ میں اہم کردار ادا کریں گے۔

#پاکستان

نیشنل کمیشن آن دی اسٹیٹس آف ویمن (NCSW) کی چیئرپرسن محترمہ نورین بانو لہڑی نے پارلیمانی سیکرٹری محترمہ صبا صادق کا این س...
20/08/2026

نیشنل کمیشن آن دی اسٹیٹس آف ویمن (NCSW) کی چیئرپرسن محترمہ نورین بانو لہڑی نے پارلیمانی سیکرٹری محترمہ صبا صادق کا این سی ایس ڈبلیو ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں خیرمقدم کیا۔

چیئرپرسن نے محترمہ صبا صادق کو خواتین کے حقوق، تحفظ اور بااختیاری کے فروغ کے لیے این سی ایس ڈبلیو کے آئندہ تین سالہ اسٹریٹجک پلان اور اہم ترجیحات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ملاقات میں جیلوں میں موجود خواتین کی صورتحال اور حقوق، انصاف تک رسائی اور تشدد و امتیاز کا سامنا کرنے والی خواتین کے لیے مؤثر معاونت اور ریفرل نظام کو بہتر بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں جانب سے کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم (CMS) کو مزید مؤثر اور وسیع بنانے، خواتین کے لیے دوستانہ خدمات تک رسائی بڑھانے اور متعلقہ اداروں کے درمیان تعاون مضبوط کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اس کے علاوہ خواتین کے تحفظ اور بااختیاری کے لیے قانون سازی کو مزید مضبوط بنانے، پالیسی سازی، آگاہی، مہارتوں کے فروغ اور ڈیٹا پر مبنی اقدامات کی اہمیت پر بھی گفتگو ہوئی۔

ملاقات میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ خواتین کے لیے مضبوط قوانین، بہتر خدمات اور انصاف تک مؤثر رسائی یقینی بنانے کے لیے پارلیمانی اور ادارہ جاتی سطح پر مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

قومی کمیشن برائے وقارِ نسواں (NCSW) اور ایمپاورائز ہَر (Empowerise Her) نے خواتین کی ڈیجیٹل شمولیت، کاروباری سرگرمیوں او...
18/08/2026

قومی کمیشن برائے وقارِ نسواں (NCSW) اور ایمپاورائز ہَر (Empowerise Her) نے خواتین کی ڈیجیٹل شمولیت، کاروباری سرگرمیوں اور معاشی خودمختاری کے فروغ کے لیے تعاون کو مضبوط بنانے کی غرض سے مفاہمتی یادداشت (LOI) پر دستخط کیے۔

اس تعاون کے تحت پالیسی مکالمے، آگاہی مہمات، معلومات و تجربات کا تبادلہ، استعدادِ کار میں اضافہ، اسٹیک ہولڈر انگیجمنٹ، تحقیق اور ڈیجیٹل معیشت میں خواتین کی مؤثر شمولیت کے لیے مختلف اقدامات پر توجہ دی جائے گی۔

اس شراکت داری کے تحت NCSW کے عملے کو بھی ڈیجیٹل شمولیت، خواتین کی معاشی خودمختاری، کاروباری مواقع اور متعلقہ شعبوں میں تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

اس شراکت داری کے ذریعے NCSW اور ایمپاورائز ہَر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ خواتین کے لیے ٹیکنالوجی تک رسائی، جدید مہارتوں کے حصول، کاروبار کے مواقع اور پاکستان کی معاشی ترقی میں بامعنی کردار ادا کرنے کے لیے مزید مواقع پیدا کیے جائیں گے۔

چیئرپرسن قومی کمیشن برائے وقارِ نسواں، محترمہ نورین بانو لہڑی نے یو این ایف پی اے ایشیا کی ٹیکنیکل لیڈ محترمہ جیسیکا گار...
18/08/2026

چیئرپرسن قومی کمیشن برائے وقارِ نسواں، محترمہ نورین بانو لہڑی نے یو این ایف پی اے ایشیا کی ٹیکنیکل لیڈ محترمہ جیسیکا گارڈنر سے ملاقات کی، جس میں پاکستان میں خواتین کے خلاف تشدد (GBV) سے متعلق انتظامی ڈیٹا نظام کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں معیاری اور صنفی حساس ڈیٹا، مؤثر رپورٹنگ و ریفرل نظام، ڈیٹا شیئرنگ اور شواہد پر مبنی پالیسی سازی پر زور دیا گیا۔ یو این ایف پی اے نے جامع GBV ڈیٹا فریم ورک کی تیاری میں تکنیکی معاونت کی یقین دہانی کرائی۔

مصنوعی ذہانت پر مبنی رپورٹنگ، جینڈر ٹریکر/جسٹس ڈیش بورڈ اور خواتین بشمول معذور خواتین کے لیے جامع ڈیٹا کے حوالے سے بھی اہم امور زیرِ بحث آئے۔

Strengthening GBV Case Management for Married Adolescent GirlsChairperson, National Commission on the Status of Women (N...
14/08/2026

Strengthening GBV Case Management for Married Adolescent Girls

Chairperson, National Commission on the Status of Women (NCSW), Ms. Noureen Bano Lehri, attended the closing ceremony as Chief Guest of the four-day Training of Trainers on GBV Case Management: Responding to Child Marriages & the Needs of Married Girls, held from 10–13 August 2026.

Chairperson congratulated the participants, organizers and facilitators, emphasizing that married adolescent girls must not remain invisible within child protection and GBV response systems.

She highlighted the importance of survivor-centred, confidential and safe case management, strengthened referral pathways, effective follow-up and adolescent-friendly services. She also highlighted NCSW’s Multi-Channel GBV Complaint Management System (CMS-II), which provides a structured mechanism for complaint registration, assessment, legal analysis, referral, follow-up, legal assistance and case monitoring.

Addressing the participants as future trainers and knowledge multipliers, Ms. Lehri urged them to translate their learning into improved institutional practices and ensure that every girl who reports violence is heard, protected and connected to the support she needs.

She concluded with a powerful message: “No girl should be left alone after reporting .”

On this  , Chairperson, National Commission on the Status of Women, Islamabad, pays tribute to the courageous and resili...
13/08/2026

On this , Chairperson, National Commission on the Status of Women, Islamabad, pays tribute to the courageous and resilient of Pakistan who continue to contribute to our nation in every walk of life.

Today, Pakistani women are serving as scientists, members of the armed forces, engineers, doctors, judges, politicians, industrialists, farmers and leaders in the corporate world. There is no sphere of national life where women do not contribute both through their professional achievements and as the backbone of our families and society.

As we move forward, I believe this year can bring greater hope and opportunity for the women of women who are becoming increasingly digitally empowered, economically stronger and more aware of their rights.

The National Commission on the Status of Women stands firmly alongside the Government of Pakistan and our partner organisations in our shared commitment to ensuring that every woman, in every corner of Pakistan, has access to her rights, justice, dignity and equal opportunities.

Let us renew our resolve to build a stronger, inclusive Pakistan where no woman is left behind.

!
Happy Independence Day!

Address

1st Floor, State Life Building#5, Blue, Area
Islamabad
44000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when National Commission on the Status of Women, Islamabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to National Commission on the Status of Women, Islamabad:

Shortcuts

Share