Ministry of National Food Security & Research

Ministry of National Food Security & Research Ministry of National Food Security and Research, Government of Pakistan
B-Block, Pak-Secretariat
(1)

25/08/2026
Ministry of National Food Security & Research
25/08/2026

Ministry of National Food Security & Research

حکومتِ پاکستانوزارتِ قومی غذائی تحفظ و تحقیقپریس ریلیزایف ایم ڈی کے خاتمے، ڈی اے پی کی دستیابی اور آلو کی برآمدات کے فرو...
24/08/2026

حکومتِ پاکستان
وزارتِ قومی غذائی تحفظ و تحقیق

پریس ریلیز

ایف ایم ڈی کے خاتمے، ڈی اے پی کی دستیابی اور آلو کی برآمدات کے فروغ کے لیے وفاق اور پنجاب میں مربوط اقدامات پر اتفاق

اسلام آباد، 24 اگست 2026: وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے پنجاب کے وزیر زراعت سید محمد عاشق حسین کرمانی سے ملاقات کی، جس میں فُٹ اینڈ ماؤتھ ڈیزیز (FMD)، ڈی اے پی کھاد کی دستیابی اور آلو کی پیداوار و برآمدات سمیت زراعت اور لائیو اسٹاک سے متعلق اہم امور کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں متعلقہ صوبائی سیکریٹریز اور متعلقہ محکموں کے ڈائریکٹر جنرلز نے بھی شرکت کی اور بیماریوں پر قابو پانے، کھاد کی دستیابی اور فصلوں کے انتظام سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا تاکہ کسانوں اور لائیو اسٹاک سے وابستہ افراد کو درپیش مسائل کا بروقت ازالہ اور زرعی شعبے کی پائیدار ترقی کے لیے مؤثر اقدامات یقینی بنائے جا سکیں۔

اجلاس میں وفاقی اور پنجاب حکومت نے پنجاب میں موٹروے کوریڈور کے ساتھ ایف ایم ڈی فری زون قائم کرنے پر اتفاق کیا۔ اس اقدام کا مقصد فُٹ اینڈ ماؤتھ ڈیزیز پر مؤثر طور پر قابو پانا اور بالآخر صوبے سے اس بیماری کا خاتمہ کرتے ہوئے پاکستان کو ایف ایم ڈی فری ملک بنانے کی جانب پیش رفت کرنا ہے۔

اس اقدام کے تحت بیماریوں کی روک تھام، ویکسی نیشن، مویشیوں کی نقل و حرکت کے انتظام اور اہم لائیو اسٹاک روٹس پر بیماریوں کی نگرانی کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔ دونوں جانب سے اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ مقررہ زون کو کامیاب بنانے اور مستقبل میں بیماری سے پاک علاقوں کا دائرہ کار وسیع کرنے کے لیے وفاقی اور صوبائی محکموں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری ناگزیر ہے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ بیماریوں کی نگرانی کا ایک جامع نظام تشکیل دیا جا رہا ہے جس کے ذریعے لائیو اسٹاک میں بیماریوں کے پھیلاؤ اور صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جائے گی۔ اس نظام سے بیماری کے ممکنہ پھیلاؤ کی ابتدائی مرحلے پر نشاندہی، بروقت حفاظتی و تدارکی اقدامات اور بیماریوں سے متعلق رپورٹنگ اور ردعمل کے نظام کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

ڈی اے پی کھاد کی دستیابی کے حوالے سے اجلاس میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے کسانوں کے لیے ڈی اے پی کی وافر اور بروقت دستیابی یقینی بنانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر متعلقہ محکموں کے درمیان قریبی رابطہ کاری برقرار رکھنے، ممکنہ قلت کا بروقت تدارک کرنے اور فصلوں کے سیزن کے دوران کسانوں کو کھاد کی مسلسل فراہمی یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔

اجلاس میں آلو کے شعبے، بالخصوص پیداوار کی منصوبہ بندی، مارکیٹ تک رسائی اور برآمدات کے فروغ پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ پنجاب کے وزیر زراعت سید محمد عاشق حسین کرمانی کی تجویز پر وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے اس امر پر زور دیا کہ رواں سیزن میں آلو کی پیداوار اور مارکیٹنگ کو نئے بین الاقوامی برآمدی منڈیوں کی تلاش کے ذریعے بہتر انداز میں منظم کیا جائے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ آلو کے لیے نئی برآمدی منڈیوں کی تلاش سے پاکستانی آلو کی طلب میں پائیدار اضافہ، پیداوار کے عروج کے دوران مقامی مارکیٹ پر دباؤ میں کمی اور کسانوں کو بہتر منافع کی فراہمی میں مدد ملے گی۔ انہوں نے نئی ممکنہ منڈیوں کی نشاندہی، مارکیٹ انٹیلی جنس کے فروغ اور برآمد کنندگان کو عالمی منڈیوں تک رسائی میں سہولت فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

رانا تنویر حسین نے کہا کہ وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر کسانوں کو درپیش حقیقی مسائل کے حل اور پاکستان کے زرعی و لائیو اسٹاک شعبوں کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیماریوں سے پاک لائیو اسٹاک، زرعی مداخل کی بروقت دستیابی اور برآمدی منڈیوں میں تنوع ایک مضبوط، مسابقتی اور پائیدار زرعی معیشت کے بنیادی اجزا ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ان ترجیحات کو عملی اقدامات میں تبدیل کرنے اور کسانوں، لائیو اسٹاک مالکان اور قومی معیشت کے مفاد میں وفاق اور صوبوں کے درمیان رابطہ کاری مزید مضبوط بنائی جائے گی۔

Government of PakistanMinistry of National Food Security and ResearchPRESS RELEASEPakistan Steps Up National Drive to Co...
21/08/2026

Government of Pakistan
Ministry of National Food Security and Research

PRESS RELEASE

Pakistan Steps Up National Drive to Combat Malnutrition and Micronutrient Deficiencies

ISLAMABAD, August 20, 2026: Federal Minister for National Food Security and Research Rana Tanveer Hussain chaired a high-level meeting with Dr. Irfan Ullah, Deputy Country Director, Nutrition International, Pakistan, to discuss strengthening nutrition interventions, food fortification and coordination between the federal and provincial governments.

The meeting reviewed ongoing initiatives aimed at addressing micronutrient deficiencies, improving maternal and child nutrition, and expanding access to fortified staple foods across Pakistan. Zameer Haider, Senior National Program Manager, Large-Scale Food Fortification (LSFF), Pakistan, and Muhammad Sajjad, National Program Manager (Regulation), LSFF, Pakistan, also attended the meeting.

The minister emphasized that improving nutrition outcomes requires strong coordination among federal and provincial governments, effective implementation of policies, and wider coverage of nutrition programmes, particularly for vulnerable communities in rural and underserved areas.

The meeting was briefed on Nutrition International’s support for vitamin A supplementation for children, zinc and oral rehydration therapy for childhood diarrhoea, maternal and adolescent nutrition, iron and folic acid supplementation, and newborn care. The organization is also supporting the transition towards WHO-recommended multiple micronutrient supplementation for pregnant women.

The participants discussed the importance of strengthening large-scale food fortification, particularly of salt, wheat flour and edible oil/ghee, as a cost-effective means of reaching large segments of the population. The meeting noted significant progress in salt iodization and edible oil fortification, while stressing the need to close remaining gaps in coverage, quality assurance and enforcement.

The minister appreciated Nutrition International’s continued technical support and highlighted the need to further strengthen wheat flour fortification, including effective implementation of relevant legislation and regulations at the provincial level.

Rana Tanveer Hussain said that nutrition is closely linked with food security, human capital development and national economic productivity. He stressed that concerted efforts are required to protect children, women and other vulnerable groups from malnutrition and micronutrient deficiencies.

The meeting also discussed opportunities for expanding cooperation in lentil fortification and double fortification of salt, while ensuring that nutrition interventions remain affordable and accessible to the public.

The minister directed relevant officials to maintain close coordination with development partners and provincial authorities to ensure that nutrition and food fortification initiatives translate into tangible improvements in public health and food security.
See less

Ministry of National Food Security & Soil Fertility Research Institute Punjab, Lahore
21/08/2026

Ministry of National Food Security & Soil Fertility Research Institute Punjab, Lahore

حکومتِ پاکستانوزارتِ قومی غذائی تحفظ و تحقیقپریس ریلیزپاکستان میں غذائی قلت اور مائیکرونیوٹرینٹ کی کمی کے خاتمے کے لیے ق...
20/08/2026

حکومتِ پاکستان
وزارتِ قومی غذائی تحفظ و تحقیق

پریس ریلیز

پاکستان میں غذائی قلت اور مائیکرونیوٹرینٹ کی کمی کے خاتمے کے لیے قومی کوششیں تیز

اسلام آباد، 20 اگست 2026: وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے نیوٹریشن انٹرنیشنل پاکستان کے ڈپٹی کنٹری ڈائریکٹر ڈاکٹر عرفان اللہ کے ساتھ اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی، جس میں غذائیت سے متعلق اقدامات، خوراک کی فورٹیفکیشن اور وفاقی و صوبائی حکومتوں کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں مائیکرونیوٹرینٹس کی کمی پر قابو پانے، ماؤں اور بچوں کی غذائیت بہتر بنانے اور ملک بھر میں غذائیت سے بھرپور اور فورٹیفائیڈ بنیادی غذائی اشیاء تک رسائی بڑھانے کے لیے جاری اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ زمیرا حیدر، سینئر نیشنل پروگرام منیجر، لارج اسکیل فوڈ فورٹیفکیشن (LSFF) پاکستان، اور محمد سجاد، نیشنل پروگرام منیجر (ریگولیشن)، LSFF پاکستان بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

وفاقی وزیر نے اس امر پر زور دیا کہ غذائیت کے شعبے میں بہتر نتائج کے لیے وفاقی و صوبائی حکومتوں کے درمیان مضبوط رابطہ، پالیسیوں پر مؤثر عملدرآمد اور غذائی پروگراموں کا دائرہ کار وسیع کرنا ضروری ہے، بالخصوص دیہی اور پسماندہ علاقوں میں رہنے والی کمزور آبادی کے لیے۔

اجلاس کو نیوٹریشن انٹرنیشنل کی جانب سے بچوں کو وٹامن اے کی فراہمی، بچوں میں اسہال کے علاج کے لیے زنک اور اورل ری ہائیڈریشن سلوشن (ORS)، ماؤں اور نوعمروں کی غذائیت، آئرن اور فولک ایسڈ کی فراہمی اور نومولود بچوں کی نگہداشت کے حوالے سے تعاون پر بریفنگ دی گئی۔ ادارہ حاملہ خواتین کے لیے عالمی ادارۂ صحت (WHO) کی تجویز کردہ ملٹی پل مائیکرونیوٹرینٹ سپلیمنٹیشن کی جانب منتقلی میں بھی معاونت کر رہا ہے۔

شرکاء نے نمک، گندم کے آٹے اور خوردنی تیل/گھی کی بڑے پیمانے پر فورٹیفکیشن کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اجلاس میں اس امر کو اجاگر کیا گیا کہ فوڈ فورٹیفکیشن بڑے پیمانے پر آبادی تک ضروری غذائی اجزاء پہنچانے کا ایک مؤثر اور کم لاگت طریقہ ہے۔ نمک میں آئیوڈین اور خوردنی تیل کی فورٹیفکیشن کے شعبوں میں نمایاں پیش رفت کو سراہتے ہوئے باقی ماندہ خلا کو پُر کرنے، معیار کی جانچ اور مؤثر نگرانی و عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

وفاقی وزیر نے نیوٹریشن انٹرنیشنل کی جانب سے مسلسل تکنیکی معاونت کو سراہتے ہوئے گندم کے آٹے کی فورٹیفکیشن کو مزید مؤثر بنانے، بالخصوص صوبائی سطح پر متعلقہ قوانین اور ضوابط پر مؤثر عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا۔

رانا تنویر حسین نے کہا کہ غذائیت کا تعلق براہِ راست قومی غذائی تحفظ، انسانی وسائل کی ترقی اور ملکی معاشی پیداواری صلاحیت سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں، خواتین اور دیگر کمزور طبقات کو غذائی قلت اور مائیکرونیوٹرینٹس کی کمی سے محفوظ رکھنے کے لیے مربوط اور مشترکہ اقدامات ناگزیر ہیں۔

اجلاس میں دالوں کی فورٹیفکیشن اور نمک کی ڈبل فورٹیفکیشن کے شعبوں میں تعاون کے امکانات کا بھی جائزہ لیا گیا، جبکہ اس امر پر زور دیا گیا کہ غذائیت سے متعلق اقدامات عوام کے لیے قابلِ رسائی اور قابلِ برداشت رہیں۔

وفاقی وزیر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ترقیاتی شراکت داروں اور صوبائی حکام کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھا جائے تاکہ غذائیت اور فوڈ فورٹیفکیشن کے اقدامات کو عوامی صحت اور غذائی تحفظ میں عملی اور نمایاں بہتری میں تبدیل کیا جا سکے۔

Government of PakistanMinistry of National Food Security and ResearchPRESS RELEASEPakistan, Ethiopia Join Hands to Unloc...
20/08/2026

Government of Pakistan
Ministry of National Food Security and Research

PRESS RELEASE

Pakistan, Ethiopia Join Hands to Unlock Untapped Potential in Agriculture and Livestock

ISLAMABAD, August 19, 2026: Federal Minister for National Food Security and Research Rana Tanveer Hussain chaired a high-level meeting with Ambassador of Ethiopia to Pakistan, H.E. Dr. Oumer Hussein Oba, to discuss strengthening bilateral cooperation in agriculture, livestock, food security, agricultural trade, investment and technology transfer.

The meeting reviewed the growing potential for agricultural cooperation between the two predominantly agrarian countries and emphasized the need to translate bilateral goodwill into concrete projects, trade opportunities and institutional partnerships.

Rana Tanveer Hussain highlighted Pakistan’s expertise in agricultural research, modern farming technologies, agricultural machinery, irrigation, livestock development and agro-processing, and expressed Pakistan’s readiness to share its experience and technical expertise with Ethiopia.

The Federal Minister noted that Pakistan and Ethiopia could significantly expand cooperation in agricultural research, crop productivity, seed development, climate-resilient agriculture, irrigation, mechanization and livestock development. He particularly emphasized opportunities for promoting Pakistani agricultural machinery, tractors, irrigation solutions and agro-processing expertise in Ethiopia.

The two sides also discussed cooperation in the livestock sector, including animal breeding, veterinary services, disease control, dairy and meat production, feed and fodder development and modern livestock value chains.

Rana Tanveer Hussain underscored the importance of enhancing bilateral agricultural trade and improving market access through stronger coordination on sanitary and phytosanitary (SPS) standards. He said increased business-to-business linkages and joint ventures could provide a practical pathway for expanding trade and investment between the two countries.

The Minister recalled Pakistan’s proposal to establish a Joint Working Group on Agriculture and Livestock, which would provide an institutional mechanism for regular engagement, technical exchanges and development of specific cooperation programmes.

Ambassador Dr. Oumer Hussein Oba appreciated Pakistan’s interest in strengthening agricultural cooperation and highlighted Ethiopia’s potential in agricultural commodities and investment. He expressed his country’s readiness to enhance collaboration with Pakistan in agriculture, livestock, trade, technology and investment.

The meeting agreed on the importance of moving from broad expressions of interest towards result-oriented cooperation, with a focus on specific projects, technical collaboration, private-sector partnerships and increased agricultural trade.

Both sides expressed the resolve to further strengthen Pakistan-Ethiopia agricultural relations and explore new avenues for mutually beneficial cooperation in agriculture, livestock, food security and investment.

حکومتِ پاکستانوزارتِ قومی غذائی تحفظ و تحقیقپریس ریلیزپاکستان، ایتھوپیا زراعت اور لائیو اسٹاک میں پوشیدہ صلاحیتوں سے است...
19/08/2026

حکومتِ پاکستان
وزارتِ قومی غذائی تحفظ و تحقیق

پریس ریلیز

پاکستان، ایتھوپیا زراعت اور لائیو اسٹاک میں پوشیدہ صلاحیتوں سے استفادہ کے لیے پرعزم

اسلام آباد، 19 اگست 2026: وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے پاکستان میں ایتھوپیا کے سفیر عزت مآب ڈاکٹر اومر حسین اوبا کے ساتھ اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی، جس میں زراعت، لائیو اسٹاک، غذائی تحفظ، زرعی تجارت، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں دونوں زرعی معیشت رکھنے والے ممالک کے درمیان زرعی تعاون کے وسیع امکانات کا جائزہ لیا گیا اور اس امر پر زور دیا گیا کہ دوطرفہ خیرسگالی کو عملی منصوبوں، تجارتی مواقع اور ادارہ جاتی شراکت داری میں تبدیل کیا جائے۔

رانا تنویر حسین نے زرعی تحقیق، جدید زرعی ٹیکنالوجی، زرعی مشینری، آبپاشی، لائیو اسٹاک کی ترقی اور زرعی پیداوار کی ویلیو ایڈیشن کے شعبوں میں پاکستان کی مہارت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایتھوپیا کے ساتھ اپنا تجربہ اور تکنیکی مہارت شیئر کرنے کے لیے تیار ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اور ایتھوپیا کے درمیان زرعی تحقیق، فصلوں کی پیداوار میں اضافہ، بیجوں کی ترقی، موسمیاتی تبدیلی سے ہم آہنگ زراعت، آبپاشی، زرعی میکانائزیشن اور لائیو اسٹاک کی ترقی کے شعبوں میں تعاون کو نمایاں طور پر وسعت دی جا سکتی ہے۔ انہوں نے بالخصوص ایتھوپیا میں پاکستانی زرعی مشینری، ٹریکٹرز، آبپاشی کے جدید حل اور زرعی پیداوار کی ویلیو ایڈیشن سے متعلق مہارت کو فروغ دینے کے مواقع پر زور دیا۔

دونوں جانب سے لائیو اسٹاک کے شعبے میں جانوروں کی افزائش نسل، ویٹرنری خدمات، بیماریوں کی روک تھام و کنٹرول، ڈیری اور گوشت کی پیداوار، چارہ اور خوراک کی ترقی اور جدید لائیو اسٹاک ویلیو چینز میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

رانا تنویر حسین نے دوطرفہ زرعی تجارت کے فروغ اور مارکیٹ تک بہتر رسائی کے لیے سینیٹری اینڈ فائٹو سینیٹری (SPS) معیارات کے حوالے سے مؤثر رابطہ کاری کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری شعبے کے درمیان براہِ راست روابط اور مشترکہ منصوبے دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے عملی راستہ فراہم کر سکتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے زراعت و لائیو اسٹاک کے شعبے میں مشترکہ ورکنگ گروپ (JWG) کے قیام کی پاکستان کی تجویز کا بھی ذکر کیا، جو باقاعدہ رابطے، تکنیکی تبادلوں اور مشترکہ تعاون کے مخصوص پروگراموں کی تشکیل کے لیے ایک مؤثر ادارہ جاتی پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔

ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر اومر حسین اوبا نے زرعی تعاون کو مضبوط بنانے میں پاکستان کی دلچسپی کو سراہا اور ایتھوپیا میں زرعی اجناس اور سرمایہ کاری کے وسیع امکانات کو اجاگر کیا۔ انہوں نے زراعت، لائیو اسٹاک، تجارت، ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے اپنے ملک کی آمادگی کا اظہار کیا۔

اجلاس میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ محض عمومی دلچسپی کے اظہار کے بجائے نتائج پر مبنی تعاون کی جانب پیش رفت کی جائے، جس میں مخصوص منصوبوں، تکنیکی تعاون، نجی شعبے کی شراکت داری اور زرعی تجارت کے فروغ پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

دونوں جانب سے پاکستان اور ایتھوپیا کے درمیان زرعی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور زراعت، لائیو اسٹاک، غذائی تحفظ اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں باہمی مفاد کے نئے مواقع تلاش کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

Address

Ministry Of National Food Security & Research, B-Block, Pak Secretariat
Islamabad
44000

Opening Hours

Monday 08:30 - 16:30
Tuesday 08:30 - 16:30
Wednesday 08:30 - 16:30
Thursday 08:30 - 16:30
Friday 08:30 - 16:30

Telephone

0092519103929

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ministry of National Food Security & Research posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Ministry of National Food Security & Research:

Shortcuts

Share