Best Poetry of Pakistani Poets

Best Poetry of Pakistani Poets here on this page every one is invited to feel free to share the poetry of all famous poets. This page is not associated with any single personality.

for further quiries you may email me on my personal email address [email protected]

21/08/2026

تم کیا جانو تم تو درد کی اس دیوار کے پیچھے تھے
کیسے دن کاٹا تھا میں نے کیسے رات گزاری تھی

رفیق سندیلوی

17/08/2026

اس نے بارش میں بھی کھڑکی کھول کے دیکھا نہیں
بھیگنے والوں کو کل کیا کیا پریشانی ہوئی

جمال احسانی

08/08/2026

شہر میں کرتا تھا جو سانپ کے کاٹے کا علاج
اس کے تہ خانے سے سانپوں کے ٹھکانے نکلے

شکیل اعظمی

31/07/2026

ہم تو سو جھوٹ بھی بولیں وہ اگر ہاتھ آئے
کوئی ٹھیکا تو اٹھایا نہیں سچائی کا

لوگ کہتے ہیں ہوس کو بھی محبت جیسے
نام پڑ جائے مجاہد کسی بلوائی کا

یہ نہیں ہے کہ نوازے نہ گئے ہوں ہم لوگ
ہم کو سرکار سے تمغہ ملا رسوائی کا

ان کو ٹوٹا ہوا دل ہم بھی دکھائیں گے سلیم
کوئی پوچھ آئے وہ کیا لیتے ہیں بنوائی کا

سلیم احمد

16/07/2026

امامِ وقت نے اپنی قبا میں ٹانک لئے
گلاب جتنے لگا کر وہ باغبان گیا

محسن احسان

11/07/2026

ساری دنیا کے غم ہمارے ہیں
اور ستم یہ کہ ہم تمہارے ہیں

جون ایلیا

29/06/2026

لو جا رہا ہوں قیدِ عناصر کو توڑ کر
پہلا ثبوت ہے یہ مرے اختیار کا

عدم

17/06/2026

اج دی رات میں کلا واں ، کوئی نئیں میرے کول
اج دی رات تے میریا ربا نیڑے ہو کے بول

طارق عزیز

03/06/2026

کچھ دن گزارے ہم نے معیت میں شیخ کی
جو دین کی طرف تھا وہ رجحان بھی گیا

حماد غزنوی

26/05/2026

تم ہی بازار میں آ بیٹھے تھے
لگ گئے دام تو حیرت کیسی

Address

Islamabad
44000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Best Poetry of Pakistani Poets posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Best Poetry of Pakistani Poets:

Shortcuts

Share

Category