Pakistan Railway

Pakistan Railway Wellcome to Pakistan Biggest Railway Platfòrm Passion for traveling and seeing beautiful Pakistan through Rail. This is Pakistan Railways.
(3)

Here You will see Pictures, Videos, News and Updates on Pakistan Railways.

اُڑان پاکستان پروگرام کے تحت پاکستان ریلوے سے متعلق گول میز کانفرنس کا انعقادوفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا گول میز...
23/07/2026

اُڑان پاکستان پروگرام کے تحت پاکستان ریلوے سے متعلق گول میز کانفرنس کا انعقاد

وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا گول میز کانفرنس سے خطاب۔ اُڑان پاکستان فورم: پاکستان ریلوے کی بحالی، جدیدکاری اور معاشی ترقی کے وژن پر زور۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال اور وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے اُڑان پاکستان فورم سے خطاب کیا۔ وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے اُڑان پاکستان فورم کے انعقاد پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا شکریہ ادا کیا۔ اُڑان پاکستان فورم میں پاکستان ریلوے کے وژن اور مستقبل کے منصوبوں پر گفتگو کرنا میرے لیے باعثِ فخر ہے، محمد حنیف عباسی۔ پاکستان ریلوے کی بحالی صرف ٹرانسپورٹ نہیں بلکہ قومی اور معاشی ترقی کا منصوبہ ہے، محمد حنیف عباسی۔ پاکستان ریلوے کا بڑا حصہ ایسے ٹریک پر چل رہا ہے جو اپنی معاشی اور تکنیکی عمر پوری کر چکا ہے، جبکہ کئی دہائیوں تک مطلوبہ سرمایہ کاری نہ ہونے کے باعث ریلوے انفراسٹرکچر متاثر ہوا، محمد حنیف عباسی۔ موجودہ حکومت ریلوے ٹریکس کی اپ گریڈیشن، جدید انفراسٹرکچر کی تعمیر اور پاکستان ریلوے کی بحالی کو اولین ترجیح دے رہی ہے، محمد حنیف عباسی۔ ہمسایہ ممالک نے گزشتہ دو دہائیوں میں ریلوے پر بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی، پاکستان کو بھی اسی سمت میں تیزی سے آگے بڑھنا ہوگا، محمد حنیف عباسی۔

مالی سال 2025-26 میں پاکستان ریلوے نے 115 ارب روپے کی ریکارڈ آمدن حاصل کی۔ جبکہ مجموعی آمدن میں 24.2 فیصد اضافہ اور آپریٹنگ ریشو 96 فیصد سے کم ہو کر 84 فیصد پر آ گیا، محمد حنیف عباسی۔ مال برداری سے حاصل ہونے والی آمدن 32 ارب روپے سے بڑھ کر 41 ارب روپے ہوگئی۔ جبکہ پراپرٹی اور لینڈ سے حاصل ہونے والی آمدن میں 113 فیصد اضافہ پاکستان ریلوے کی مؤثر اصلاحات کا ثبوت ہے، محمد حنیف عباسی۔ وزارتِ ریلوے نے 2033 تک پاکستان ریلوے کی ترقی کے لیے جامع اسٹریٹجک روڈ میپ تیار کیا ہے۔ جس کے تحت ML-1، ML-3، علاقائی رابطوں، ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن اور جدید انفراسٹرکچر منصوبوں پر تیزی سے پیش رفت جاری ہے، محمد حنیف عباسی۔ تھر کول ریلوے کنیکٹیویٹی منصوبے پر 60 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور منصوبہ دسمبر 2026 تک مکمل کر لیا جائے گا، محمد حنیف عباسی۔ ڈیجیٹل ٹکٹنگ، اسمارٹ اسٹیشنز، ٹرین ٹریکنگ، ERP سسٹمز، کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے پاکستان ریلوے کو جدید، محفوظ اور مالی طور پر مستحکم ادارہ بنایا جا رہا ہے، محمد حنیف عباسی۔ پاکستان ریلوے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ افرادی قوت کی تربیت، نجی شعبے کی شمولیت اور اصلاحات کے ذریعے خدمات کے معی

28/06/2026
وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کردہ بجٹ 2026 میں ریلوے کے لیے مختص کی گئی رقم اونٹ کے منہ میں زیرہ ہے
13/06/2026

وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کردہ بجٹ 2026 میں ریلوے کے لیے مختص کی گئی رقم اونٹ کے منہ میں زیرہ ہے

07/06/2026

Pakistan Railways

🚆 پاکستان ریلوے میں مسافر ٹرینوں کے کمرشل انتظام کی آؤٹ سورسنگ کا عمل آگے بڑھ گیاپاکستان ریلوے ہیڈکوارٹر لاہور کی جانب س...
07/06/2026

🚆 پاکستان ریلوے میں مسافر ٹرینوں کے کمرشل انتظام کی آؤٹ سورسنگ کا عمل آگے بڑھ گیا

پاکستان ریلوے ہیڈکوارٹر لاہور کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مسافر ٹرینوں کے کمرشل مینجمنٹ کو آؤٹ سورس کرنے کے لیے تکنیکی جانچ (Technical Evaluation) میں کامیاب قرار دی جانے والی کمپنیوں کو اوپن آکشن کے لیے مدعو کر دیا گیا ہے۔

اوپن آکشن 16 جون 2026 بروز منگل صبح 11:00 بجے پاکستان ریلوے ہیڈکوارٹر لاہور کے کمیٹی روم نمبر 3 میں منعقد ہوگی۔

اس مرحلے میں کامیاب ہونے والی کمپنی کو مسافر ٹرینوں کے کمرشل امور کے انتظام کی ذمہ داری دی جائے گی، جس کا مقصد ریلوے کی آمدنی میں اضافہ اور مسافروں کو بہتر سہولیات فراہم کرنا بتایا جا رہا ہے۔

07/06/2026

OMG

مسافروں کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے ریلوے انتظامیہ کا ایک اور اہم اقدام  عوام ایکسپریس کے دوسرے نئے ریک کا افت...
07/06/2026

مسافروں کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے ریلوے انتظامیہ کا ایک اور اہم اقدام عوام ایکسپریس کے دوسرے نئے ریک کا افتتاح

( پشاور ) ریلوے انتظامیہ کا مسافروں کو جدید اور بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں ایک اور اہم پیش رفت کرتے ہوئے عوام ایکسپریس کے دوسرئے نئے ریک کو پشاور سے کراچی کے لیے چلادی

ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پشاور عمران حیات نے ڈویژنل افسران کے ہمراہ ٹرین کو کراچی کے لیے الوداع کیا عوام ایکسپریس میں سفر کرنے والے مسافروں نے ریلوے کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے خوش آئند قرار دیا اس موقع پر ڈی ایس پشاور کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر ریلوے محترم جناب محمد حنیف عباسی کے وژن کے مطابق مسافروں کو محفوظ آرام دہ اور معیاری سفری سہولیات کی فراہمی پاکستان ریلوے کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی ای او ریلوے / سینئر جنرل منیجر حفیظ اللہ صاحب کی کاوشوں سے عوام ایکسپریس کی اپ گریڈیشن اور نئے ریکس کی فراہمی سے نہ صرف مسافروں کو بہتر ماحول میسر آئے گا بلکہ ٹرین سروس کے معیار میں بھی نمایاں بہتری آئے گی۔
ڈی ایس پشاور کا مزید کہنا تھا کہ
پاکستان ریلوے پشاور ڈویژن عوامی خدمت کے جذبے کے تحت ریلوے نظام میں بہتری اور مسافروں کی سہولت کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔ عوام ایکسپریس کے دوسرے نئے ریک کی شمولیت سے مسافروں کو جدید سہولیات بہتر نشستوں اور زیادہ آرام دہ سفر کی سہولت حاصل ہوگی۔
ڈی ایس پشاور عمران حیات نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان ریلوے مسافروں کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے جدید محفوظ اور بااعتماد سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی

Mr Jawad Shah Posted as DME PeshawarCongratulations
04/06/2026

Mr Jawad Shah Posted as DME Peshawar
Congratulations

    نے مسافر آمدن کا نیا تاریخی ریکارڈ قائم کر دیا  جناب   صاحب کے ویژن اور ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ملتان جناب محمد خالد خان صا...
02/06/2026

نے مسافر آمدن کا نیا تاریخی ریکارڈ قائم کر دیا

جناب صاحب کے ویژن اور ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ملتان جناب محمد خالد خان صاحب کی زیرِ نگرانی، ڈی سی او ملتان کی بہترین منصوبہ بندی، مؤثر حکمت عملی اور ریلوے افسران و ملازمین کی شبانہ روز محنت کے نتیجے میں پاکستان ریلویز ملتان ڈویژن نے یکم جون 2026 کو مسافر آمدن کے حوالے سے اپنی تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

عیدالاضحیٰ کے موقع پر مسافروں کے غیر معمولی رش کے باوجود ملتان ڈویژن نے بہترین انتظامات کو یقینی بنایا اور صرف ایک روز میں مسافروں کی ٹکٹوں کی مد میں 31.50 ملین روپے (3 کروڑ 15 لاکھ روپے سے زائد) کی آمدن حاصل کی، جو ملتان ڈویژن کی تاریخ میں ایک دن کی سب سے زیادہ مسافر آمدن ہے۔

مسافروں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے عید کے رش کے دوران موسیٰ پاک ایکسپریس میں اضافی کوچز بھی شامل کی گئیں تاکہ زیادہ سے زیادہ مسافروں کو بروقت اور آرام دہ سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ ان اقدامات کے باعث نہ صرف مسافروں کو سہولت ملی بلکہ ریلوے آمدن میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

یہ تاریخی کامیابی ڈی سی او ملتان، کمرشل و آپریٹنگ ٹیم، ٹکٹ چیکنگ اسٹاف، اسٹیشن عملے اور دیگر متعلقہ شعبہ جات کی انتھک محنت، لگن اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے، جنہوں نے قومی ادارے کی ترقی اور عوامی خدمت کے جذبے کے تحت بھرپور کردار ادا کیا۔
پاکستان ریلویز ملتان ڈویژن اپنے معزز مسافروں کا بھی تہہ دل سے مشکور ہے جنہوں نے ریلوے پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے باقاعدہ ٹکٹ خرید کر سفر کو ترجیح دی۔ عوام کے بڑھتے ہوئے شعور اور قومی ادارے سے وابستگی نے اس شاندار کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
پاکستان ریلویز عوام کو محفوظ، آرام دہ اور معیاری سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے اپنی روایات کے مطابق بھرپور انداز میں خدمات انجام دیتا رہے گا۔
ترقی کی پٹڑی پر گامزن۔




Address

Islamabad
54800

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan Railway posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share