27/08/2026
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سیرت النبی ﷺ کی روشنی میں “سماجی تبدیلی اور عدلِ اجتماعی کا نمونہ” کے موضوع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت پاکستان، جسٹس ڈاکٹر سید محمد انور نے بطور مہمانِ خصوصی و کلیدی مقرر شرکت کی۔
تقریب میں سیرتِ طیبہ ﷺ کی روشنی میں عدل، مساوات، انسانی وقار اور ایک منصفانہ معاشرے کے قیام کے اصولوں پر مؤثر گفتگو ہوئی۔ آج کے معاشرتی حالات میں ان سنہری اصولوں کو عملی زندگی کا حصہ بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔